منگل، 19 فروری، 2019

کندیاں نیوز

کندیاں:(نمائندہ میانوالی) نواحی علاقہ بان سنبل جنوبی میں معمولی جھگڑے پر مسجد میں نماز کیلئے جانیوالے 2 چچا زاد بھائیوں کو نوجوان نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق کندیاں کے نواحی علاقہ بان سنبل جنوبی میں 2 چچا زاد بھائی محکمہ جنگلات کا ملازم محمد زمان ولد نذیر اور کریم ولد اکبر اپنے گھر سے نماز پڑھنے کیلئے مسجد کی طرف جارہے تھے کہ رستے میں پہلے سے گھات لگائے موجود نوجوان شیر اکمل ولد نامعلوم نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں زمان اور کریم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ وہاں پر موجود فاریسٹ گارڈ محمد افضل فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں اور زخمی محمد افضل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا وجہ عناد یہ ہے کہ قاتل شیر اکمل کو چند ماہ قبل انعام اللہ نامی شخص نے فائرنگ کرکے ذخمی کر دیا تھا جس پر شیر اکمل کو رنج تھا کہ انعام اللہ نے اسے فائر زمان وغیرہ کے کہنے پر مارا تھا قاتل اور مقتول آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پپلاں خالد محمود رانجھا اور ایس ایچ او کندیاں حافظ نوید اکرم موقع پر پہنچ گئے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں لیکن آخری اطلاعات تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تھی وقوعہ سے اہل علاقہ میں شدید خوف و حراس پھیل گیا واضح رہے کہ رواں ہفتے میں ضلع میانوالی میں ابتک 3 قتل ہو چکے ہیں......

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں