پاکستان کی تاریخ میں انوکھا کیس۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک مرغے کے لیئے جڈیشل ایکٹوزم چہ معنی' دارد؟
بھریا سٹی میں عدالتی حکم پر پولیس نے مرغے کا پوسٹ مارٹم کرا لیا
بھریا سٹی پولیس نے دو ماہ پہلے مرغوں کے مقابلے پر چھاپہ مار کر دو خفتیوں کو گرفتار کر کے ایک مرغے کو بھی تحویل میں لیا تھا۔ عدالت میں شنوائی کے دوران جج صاحب نے کیس پراپرٹی کے طور پر تحویل میں لیئے گئے مرغے کے بارے میں استفسار کیا تو ایس ایچ او نے بتایا کہ مرغا مر چکا ہے۔ عدالت نے مرغے کی موت کے اسباب معلوم کرنے کے لیئے مرغے کا پوسٹ مارٹم کرا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ آج پولیس کو موصول ہونے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرغے کی موت رانی کھیت نامی بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے۔ یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کل عدالت میں پیش کی جائے گی۔ معزز جج صاحب سے اب یہ سوال کرنے کی جسارت کون کرے کہ جناب جب ہزاروں لوگ انصاف کے لیئے کورٹ کچہری میں دربدر ہو رہے ہوں تو وہاں ایک مرغے کی موت کے اسباب معلوم کرنے والا جڈیشل ایکٹوزم چہ معنی دارد؟
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں