میانوالی:(نوید ملک سے) شہدائے پولیس میانوالی، حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے بچوں کے حصول تعلیم کے لیے ضلع میانوالی کے اہم تعلیمی اداروں کے سربراہان سے میٹنگ کی گئی۔
میانوالی( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سعید اللہ خان، ڈی ایس پی لیگل محمد افضل گنجیال کی سربراہی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر آفس پولیس لائن میانوالی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ضلع ہذا کے پرائیویٹ سکولزو کالجز کے سربراہان نے شرکت کی۔میٹنگ میں قبل ازیں پرائیویٹ سکولزو کالجز ایسوسی ایشن اورڈسٹرکٹ پولیس میانوالی کے درمیان ہونے والے معاہدہ پر تفصیلاً گفتگو کی گئی۔جس کے مطابق شہداء کے بچوں کے لئے 100% ایڈمشن اور ماہانہ فیس کی رعایت جبکہ حاضر سروس، ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کی فیس میں 50%رعایت دی گئی۔میٹنگ میں سکولز کی سیکیورٹی پر بھی تفصیلاً گفتگو ہوئی اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے سکولزو کالجز کھلنے اور چھٹی کے اوقات میں سکولزو کالجز کے روٹ پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے مزید ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی لگانے کے احکامات دیے۔پرائیویٹ سکولز و کالجزمالکان و پرنسپلز کو بچوں میں child abuse اور منشیات کے بارے خصوصی سیمینار منعقد کرنے کے لئے کہا گیا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کے مثالی کردار کو سراہا۔اس موقع پر انچارج ویلفئیر SI کلیم اللہ بھی موجود تھے۔ ترجمان میانوالی پولیس
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں