*سپرمون کا نظارہ پاکستان میں بھی شروع*
کراچی: پاکستان سمیت دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں سپرمون دکھائی دے رہا ہے جو کہ زمین سے غیر معمولی طور پر قریب ہے۔
’سپرمون‘ چودھویں کے اس مکمل چاند کو کہتے ہیں جب چاند اور زمین کی باہمی قربت کی وجہ سے وہ بڑا اور روشن دکھائی دے۔ آج رات چاند زمین سے صرف 3 لاکھ 56 ہزار 846 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ورنہ عام حالات میں یہ فاصلہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس بات کا اندازہ اس امر لگایا جاسکتا ہے کہ اس سال 14 ستمبر کو چاند زمین سے بعید ترین فاصلے پر ہوگا یعنی 4لاکھ 6 ہزار 248 کلومیٹر دور ہوگا۔
ناسا کے مطابق چاند زمین کے گرد مکمل گول دائرے کی بجائے انڈے کی طرح بیضوی مدار میں گردش کرتا ہے اور زمین سے کبھی دور اور کبھی قریب ہوتا جاتا ہے۔ ناسا کے اندازے کے مطابق پاکستان وقت کے مطابق 8 بج کر 55 منٹ پر چاند زمین سے قریب ترین ہوگا اور یوں خاصا بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔...
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں