بدھ، 13 فروری، 2019

ڈی جی نیب سلیم شہزاد مبینہ جعلی ڈگری کیس ،

اسلام آباد (۔ 13 فروری2019ء) سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب سلیم شہزاد مبینہ جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دور ان نیب سے تمام درخواستوں پر جواب طلب کرلیا ہے ۔بدھ کو سپریم کورٹ میں ڈی جی نیب سلیم شہزاد مبینہ جعلی ڈگری کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ۔سلیم شہزاد کے خلاف درخواست گزار اسد کھرل عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ نیب نے ابھی تک تمام درخواستوں میں جواب جمع نہیں کرایا۔
اسد کھرل نے جواب دیا کہ مجھے ابھی تک جواب کی کاپی نہیں ملی۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ اسدکھرل صاحب جب جواب ہی داخل نہیں ہوا تو آپ کو کاپی کیسے ملی ۔ نیب پراسیکیوٹر عمران الحق نے کہاکہ ڈی جی نیب لاہور کے معاملے میں نیب کا جواب جمع ہو چکا ہے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ کسی کو جواب دے نہ دیں اسد کھرل کو جواب کی کاپی فراہم کی جائے۔اسد کھرل نے کہا کہ میں گزشتہ تین سال سے اس مقدمے میں پیش ہو رہا ہوں بعد ازاں عدالتنے نیب سے تمام درخواستوں پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں