بدھ، 20 فروری، 2019

سیہون شریف کی فیملی نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا


سیہون شریف: بیروزگاری کے باعث سعودی عرب جانے والے گائوں کرم پور کے رہائشی وحید اوٹھو کے اہل خانہ پانچ سالوں سے بیٹے کے آنے کے منتظر ہیں، وحید اوٹھو تین سالوں سے سعودی جیل میں قید ہے، پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی خبر پر اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے پر سعودی میں دو ہزار سے زائد قید پاکستانیوں کی رہائی پر گائوں کرمپور کے رہائشی وحید اوٹھو کے گھر میں خوشیاں چھا گئیی، والد احمد اوٹھو کہتا ہے کہ پانچ سال قبل بیروزگاری کے باعث بیٹے کو سعودی عرب بھیجا لیکن سعودی حکومت کی جانب سے بیٹا وحید اوٹھو تین سال سے سعودی جیل میں قید ہے، وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر خوشی سے وزیر اعظم کو دعائیں دیتے رہے اور اپنے بیٹے کے آنے کے لیے دروزے دیکھ دیکھ کر وقت گذار رہے ہیں۔ وحید اوٹھو کی والدہ کہتی ہیں کہ بیٹا بیروزگاری سے سعودی گیا تو پانچ سال سے واپس نہیں آیا ہر ایک دن بیٹے کی یاد میں گزار رہے ہیں۔ وحید اوٹھو کے اہل خانہ نے وزیر اعظم عمران خان کے اس عمل پر گھر سے دکھ اور غم دور ہوئے ہیں، اہل خانہ اپنے نوجوان وحید اوٹھو کے آنے کے منتظر ہیں۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں