منگل، 19 فروری، 2019

مظفر گڑھ: مظفر گڑھ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے دوست سے شادی کے لیے اپنے شوہر کا گلہ گھونٹ کر اسے قتل کر ڈالا۔

مظفر گڑھ: مظفر گڑھ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے دوست سے شادی کے لیے اپنے شوہر کا گلہ گھونٹ کر اسے قتل کر ڈالا۔ ٹربیون کے مطابق یہ واقعہ تحصیل کوٹ ادو کے چک نمبر 568ٹی ڈی میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ وارث نامی یہ شخص محنت مزدوری کرتا تھا جس کی ٹھیکیدار مجید سے دوستی ہو گئی اور مجید کا اس کے گھر آنا جانا شروع ہو گیا۔ اس دوران مجید نے اس کی اہلیہ کشور کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے۔
رپورٹ کے مطابق مجید اور کشور دونوں نے بالآخر باہم شادی کا فیصلہ کر لیا اور وارث کو راستے سے ہٹانے کے لیے ایک رات کشور نے مشروب میں زہر ملا کر وارث کو پلا دیا اورجب وہ بے ہوش ہو کر گرا تو اس کا گلہ دبا دیا۔ اس واردات میں مجید بھی کشور کے ساتھ تھا۔ دونوں نے وارث کو قتل کرنے کی بعد اس کی لاش چھت سے لٹکا دی اور خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا۔ تاہم جب وارث کو تدفین کا انتظام کرنے لگے تو اس کے بھائی رمضان نے اس کے ناک اور منہ سے خون بہتا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دے دی۔یہ ماجرا دیکھ کر کشور اور مجید موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں