جمعہ، 15 فروری، 2019

سابق وزیراعظم نواز شریف کو جناح اسپتال پہنچا دیا گیا

جیل حکام نے سخت سکیورٹی میں نواز شریف کو اسپتال منتقل کیا



لاہور( 15 فروری 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کو جناح اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق 
وزیراعظم نواز شریف کو جیل حکام نے سخت سکیورٹی میں جناح اسپتال پہنچایا۔ جناح اسپتال میں نواز شریف کے لیے خصوصی طور پر وی وی آئی پی کمرہ تیاری کیا گیا ہے جہاں انہیں رکھا جائے گا۔ کمرے میں منتقلی کے بعد نواز شریف کے کچھ طبی ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کرے گا۔
نواز شریف کے ابتدائی طور پر بلڈ پریشر ، شوگر ٹیسٹ اور بلڈ ٹیسٹ سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد ان ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک انتظار کیا جائے گا۔ رپورٹس آنے پر ہی میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گا کہ نواز شریف کو کس اسپتال میں اور کتنی دیر رکھنا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق نواز شریف کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، سابق وزیراعظم کے کمرے کے باہر جیل عملہ تعنیات ہوگا، کمرے میں صرف اہل خانہ کو جانے کی اجازت ہو گی۔
صرف حکومت کے تشکیل کردہ ڈاکٹرز کے بورڈ کو کمرہ تک رسائی ہو گی، نواز شریف کے کمرے کو جانے والے راستے پر تمام ڈاکٹرز اور رشتہ داروں کی تین جگہ چیکنگ کی جائے گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا معائنہ صرف میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کریں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے جناح اسپتال میں علاج کے لیے اسپتال کی دوسری منزل پر کارڈیو واسکولر سرجری وارڈ میں کمرہ تیار کیا گیا ہے۔
اس وارڈ میں نواز شریف کے مد مقابل کمرہ سکیورٹی والوں کے لیے مختص ہو گا۔ نواز شریف کی اسپتال منتقلی کے لئے پولیس سکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اسپتال میں تین شفٹوں میں اہلکار تعینات کیے جائیں گے، ایک ڈی ایس پی، 2 انسپکٹر اور 80 اہلکار ایک شفٹ میں ہوں گے، ایلیٹ فورس اور سادہ لباس میں الگ الگ نفری تعینات ہوگی۔ سکیورٹی کے انچارج ایس پی ماڈل ٹاؤن علی وسیم ہوں گے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں