منگل، 19 فروری، 2019

۔۔۔۔۔۔سلام عمران خان ...۔۔۔


سنو اے ارض مقدس کے باسیو !!
تم اسکو دیکھ رہے ہو جو سعودی ولی عہد کی گاڑی چلا۔رہا ہے ؟
جانتے ہو یہ کون ہے ؟
یہ اپنے وقت کا شہزادہ ہے ایک عظیم کھلاڑی ایک ہیرو...
وہ عمران خان جو ایک کرشماتی شخصیت تھا جہاں جاتا اپنی شخصیت سے سب کا دل لبھاتا تھا ،
پھر کیا ہوا کہ وہ ایک بھکاری بن گیا اسکو ایک شوفر کا کردار ادا کرنا پڑا ؟
جانتے ہو کس لئے وہ بھکاری بنا اور دوسرے ممالک کے سربراہان مملکت کی گاڑیاں چلانے لگا ؟
تو سنو اگر سن سکتے ہو تو
پہلی مرتبہ وہ بھکاری بنا جب اس  نے اپنے ملک کے غریب و لاچار کینسر کے مریضوں کے لئے کینسر کے ہسپتال بنانے کا عہد کیا
وہ پر شہر گاوں گیا ملک کا کونہ کونہ گھوما ہر امیر و غریب کے آگے ہاتھ پھیلائے جھولیاں پھیلائیں دن رات پیسہ اکٹھا کیا
پھر اس نے نمل یونیورسٹی کے لئے عوام کے آگے ہاتھ پھیلایا
سیلاب ہو یا زلزلہ یا دوسری قدرتی آفات اس بندے نے ہمیشہ عوام الناس کے لئے ہاتھ پھیلایا اور فقیر بنا،
اور اب اگر وہ گاڑیاں چلا رہا ہے تو بھی عوام الناس کی خاطر چلا رہا ہے،

یاد رکھنا پاکستانیو اسے اج بھی کسی چیز کی کمی نہیں ہے پیسہ اسکے ہاتھ کا میل ہے
مگر وہ تمہارے بچوں کے مستقبل کی خاطر بھکاری بنا ہوا ہے
تاکہ تم اور تمہارے بچے پیٹ بھر کر کھا سکیں
اور ہاں اج بھی اس نے معزز مہمان سے یہی درخواست کی ہے کہ میرے لیئے میرے پاکستانی مزدور ہی وی آئی پی ہیں جو آپکے ملک میں مزدوری کرنے جاتے ہیں
خدارا ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا کریں  جیسا آپ اپنے شہریوں کے ساتھ کرتے ہیں کیونکہ یہ میرے دل کے بہت قریب ہیں 😢😌
تو معزز مہمان جناب شہزادہ محمد بن سلمان نے اس عظیم انسان کے سینے میں اپنی عوام کے درد کو سمجھتے ہوئے جواب دیا کہ جناب وزیراعظم صاحب آپ مجھے سعودیہ میں پاکستان کا سفیر ہی سمجھیں <3
پاکستانیو شاید آج تمہیں اس بھکاری اس ڈرائیور کی قدر معلوم نہ ہو مگر
آنے والے وقتوں میں تم اسکو خدا کا تحفہ ہی سمجھو گے...

اور ہاں !!!
مجھے میرے ووٹ کا صلہ مل چکا ہے
مجھے فخر ہے کہ عمران خان میرا انتخاب تھا۔
سلام عمران خان ...

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں