صوبائی وزیر جنگلات وائیلڈ لائف و فشریز محمد سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب سول سیکریٹیرٹ نیو منسٹر بلاک میں محکمہ جنگلات کا اعلی سطح اجلاس۔
اجلاس میں سیکریٹری فاریسٹ کیپٹن (ر) محمد آصف کی شرکت۔
محکمہ جنگلات کے تمام چیف کنزرویٹرز ، کنزرویٹرز ، ڈی ایف اوز سمیت افسران کی شرکت۔
سیکریٹری فاریسٹ اور مختلف افسران نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔
پنجاب میں لکڑی چوری کے واقعات اور ان کی روک تھام کے لیے سخت حکمت عملی بنانے پر غور۔
ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسران نے صوبائی وزیر کو لکڑی چوری کے واقعات، ان پر قائم کیسز، اور ریکوری کے حوالے سے بریفنگ دی۔
صوبے میں جاری شجرکاری کی تمام اسکیموں اور محکمہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
پنجاب میں اب تک کی گئی شجر کاری پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی کئی۔
صوبائی وزیر نے صوبے میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنے پر زور دیا۔
لکڑی چوری کے واقعات کی روک تھام کے پیش نظر لاھور میں کمپلینٹ سیل بنانے کا فیصلہ۔
کمپلینٹ سیل لکڑی چوری کے واقعات صوبائی وزیر کو رپورٹ کرے گا۔
لکڑی چوری پر جرمانہ کی شرح کو بھی بڑھا دیا گیا۔
لکڑی چوری پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر۔
جنگلات کے رقبہ کے قریب ہر قسم کی آرا مشینیں فوری بند کروائی جائیں ۔ محمد سبطین خان
کسی بھی قسم کی کرپشن کو برداشت نہں کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر۔
جہاں بھی لکڑی چوری ہوئی متعلقہ ڈی ایف او سمیت تمام عملہ ذمہ دار ھو گا۔ صوبائی وزیر۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں