اسلام آباد (۔13 فروری 2019ء) : سعودی ولی عہد محمد بن سلمانکے دورہ پاکستان کے پیش نظر سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابقسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے راولپنڈی میں 100 سے زائد چیک پوائنٹس قائم کی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہسعودی ولی عہد کے پاکستان میں قیام کے دوران راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ 2 روز کے لیے بند رہے گا جبکہ فضاؤں میں تربیتی پروازیں معطل اور ڈرونز اُڑانے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔
جڑواں شہروں کی میٹرو بس سروس راولپنڈی تک محدود رہے گی۔ اس کے علاوہ 16 اور 17 فروری کو جڑواں شہروں کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بھی بند رکھی جائے گی۔
سکیورٹی اداروں کے اہلکار جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر تعینات ہوں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شاہی دورے کے لیے 300 پراڈو گاڑیوں کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے، ولی عہد کے استعمال کے لیے گاڑیاں سعودی عرب سے لائی جائیں گی۔
سعودی آرمی، اسلامی فوجی اتحاد کے 235 اراکین پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے، سعودی ولی عہد کے ساتھ 130 شاہی گارڈز بھی ساتھ ہوں گے۔ پشاور، کہوٹہ اور مری سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کرنے کے لیے ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ 1100 افراد پر مشتمل ایک عظیم وفد بھی ہوگا۔
سعوی ولی عہد کی آمد سے قبل ہی محمد بن سلمان کے وفد کے ارکان پاکستان پہنچننا شروع ہو گئے ہیں جن میں ایڈوانس سکیورٹی ٹیم، ڈاکٹرز اور کوریج کرنے والےسعودی میڈیا کی ٹیمبں شامل ہیں۔ سعودی ولی عہد کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم نے پاکستان پہنچ کر مختلف مقامات کا جائزہ بھی لیا۔سعودی ولی عہد ممکنہ طور پروزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ موجود وفد کے قیام کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی ہوٹلز بُک کیے گئے ہیں
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں