*ممبئی: پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا کی بدحواسی عروج پر پہنچ گئی، بھارتی ٹماٹر پاکستان کو فروخت نہ کرنے کے فیصلے کو بریکنگ نیوز بنا دیا*۔
تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد جہاں مودی سرکار پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہے، وہیں عوام بھی حکومتی رنگ میں رنگ گئے۔ بھارتی کسانوں نے اعلان کر دیا کہ ہم پاکستان کو ٹماٹر برآمد نہیں کریں گے۔
اس خبر کو بھارتی میڈیا نے خوب اچھالا اور بھارت کی پاکستان کےخلاف بڑی کارروائی قرار دے کر شور مچانا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان ہمارے ٹماٹر کہہ کر ہم پر حملہ کرتا ہے، پاکستان کو ٹماٹر دینےسے انکار کرتے ہیں۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں