لاہور(
۔13 فروری۔2019ء) علامہ اقبال ایئرپورٹ کے رن وے کو دو گھنٹے مرمت کے بعد ایک بار پھر پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، اس دوران متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں. تفصیلات کے مطابق آج صبح ایک پائلٹ کی جانب سے رن وے میں خرابی کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے بعد ہنگامی طور پر رن وے کو مرمت کے لیے بند کیا گیا، اس دوران متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں.
سول ایوی ایشن کے انجینئرز نے رن وے کو صبح ساڑھے گیارہ بجے پروازوں کے لیے بند کیا تھا اور دو گھنٹے کی ریکارڈ مدت میں مرمتی کام مکمل کرکے رن وے کو دوپہر ڈیڑھ بجے پروازوں کے لیے کھول دیاگیا.
کپتان کی نشاندہی پر سی اے اے نے لاہور ایئرپوٹ کا رن وے مکمل طور پر بند کردیا اورہنگامی بنیادوں پر رن وے کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا تھا. اس دوران لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے303، لاہور سے اوسلو جانیوالی پی کے751، لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز پی کے 203، اورلاہور سے مانچسٹر جانیوالی پرواز پی کے709 تاخیر کا شکار ہوئیں. پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر تمام مسافروں کو لاﺅنج منتقل کیا گیا تھا اور تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئیں تھیں. آج صبح ایک پائلٹ کی جانب سے رن وے میں خرابی کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے بعد ہنگامی طور پر رن وے کو مرمت کے لیے بند کیا گیا، اس دوران متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں.
یاد رہے کہ رن وے بند ہونے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن معطل ہوگیا تھا اورپیرس سے لاہورایئرپوٹ پرلینڈ کرنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے734کے کپتان نے ٹاور کو رپورٹ کی کہ رن وے پر کریک ہے، جس کے سبب طیارے کی لینڈنگ میں انتہائی مشکل پیش آئی.
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں