جمعرات، 21 فروری، 2019

ڈیرہ اسماعیل خان نیوز


ڈیرہ اسماعیل خان(عمر فاروقی)آل خیبرپختونخواسبجیکٹ اسپیشلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات سال برائے2019میں پروگریسیوگروپ کے صدرگل نواز ، جنرل سیکرٹری قاری محمدعثمان نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق آل خیبرپختونخواسبجیکٹ اسپیشلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات سال برائے2019کے سلسلے میں تین گروپوں پروگریسیوگروپ ، ڈیموکریٹک گروپ اورریلسٹک گروپ نے حصہ لیا۔ تینوں گروپوں نے انتخابات کے حوالے سے بھرپورانتخابی مہم کاآغازکیالیکن بعدمیں پروگریسیو گروپ کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیموکریٹک اورریلسٹک کو یکجاکرکے ڈیموکریٹک ریلسٹک گروپ بنادیاگیا۔ اس کو بنانے میں جمال احمدمرزا، محمدسلیم پرنسپل ٹانک اورکنٹرولر طاہر اللہ جان نے کلیدری کرداراداکیا ۔ پروگریسیو گروپ کی جانب سے گل نوازصدارت اورقاری محمدعثمان جنرل سیکرٹری کے امیدوارتھے دوسری جانب دونوں گروپوں کے ملاپ کے بعدان کے متفقہ امیدوارصدارت کے لیے عمران حمید اورجنرل سیکرٹری کے لیے حبیب اللہ خان دوتانی تھے۔انتخابات کے حوالے سے تین سنٹرزقائم کیے گئے تھے اورمحمداسلم جعفرپرنسپل گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول نمبر چار کو الیکشن کمشنرنامزدکیاگیاجب کہ سنٹرنمبر ایک جی ایچ ایس ایس ڈھلہ کے لیے پریذائڈنگ افسرفخر الدین گنڈہ پور،دوسرے سنٹرجی ایچ ایس ایس نمبر چارکے لیے پریذائڈنگ افسر ثناء الرحمان پرنسپل عبدالخیل جب کہ فی میل کے سنٹرزجی جی ایچ ایس ایس نمبر پانچ کے لیے پریذائڈنگ آفیسرزیب النساء کوتعینات کیاگیا تھا۔بارش کے باوجود98فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے ۔انتخابات کے دوران پروگریسیوگروپ نے 233ووٹ حاصل کیے جب کہ ریلسٹک ڈیموکریٹک گروپ نے 144ووٹ حاصل کیے اس طرح پروگریسیوگروپ جو پچھلے پندرہ سال سے کامیابی حاصل کرتا آرہاتھا اپنی جیت کی روایت کو برقراررکھا۔ اس موقع پرگل نواز ، قاری محمدعثمان ، محمدعلی صدیق ،عزیز احمداورتجمل زمان نے اپنی کامیابی پرایس ایس برادری کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا کہ انہوں نے ووٹنگ میں نہ صرف بھرپورشرکت کی بلکہ تیسری مرتبہ ان کے گروپ پر اعتماد کا اظہارکرکے ان کی جیت کویقینی بنایا۔ انہوںنے مزیدکہاکہ وہ کامیابی کے بعد اپنی سابقہ روایات کو برقراررکھتے ہوئے اس بار بھی ایس ایس برادری کومایوس نہیں کریں گے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں