ہفتہ، 2 مارچ، 2019

Main Muhammad Feroz میاں محمد فیروز 38 سالہ خدمات


واں بھچراں۔
میرے استاد محترم
میرے محسن۔ میرے مربی۔
میرے بزرگ۔ میرے دوست ۔ میرے بڑے بھائی۔میرے چچا

جن کی زات گرامی کے ساتھ ان گنت رشتے ہیں
 معروف ماہر تعلیم
 اور
 سینئر ٹیچر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول واں بھچراں میاں محمد فیروز
اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔
 گزشتہ روز گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول واں بھچراں
 میں میاں محمد فیروز کے اعزاز میں خصوصی تقریب اور آلودعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اساتذہ۔ طلبا۔ معززین نے
 میاں محمد فیروز کی تعلیمی خدمات
 اور خصوصا ادارہ کی بہتری اور ترقی سمیت ادارہ کے نام کو روشن کرنے کےلیے عملی کوششوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
 میاں محمد فیروز کو 38 سالہ تعلیمی  مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ادارہ سے سٹاف اور طلبا نے انتہائی عزت و احترام اور تزک و احتشام سے رخصت کیا
 اور ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ طلبا اور دوستوں  نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔اس سے دو روز  قبل
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول واں بھچراں
 نے بھی اپنے سابقہ سینئر ہیڈ ماسٹر میاں محمد فیروز کے اعزاز میں الوداع تقریب کا اہتمام کیا۔
 اور اساتذہ۔ طلبا  اور دیگر  نے
 میاں محمد فیروز کی علاقہ اور مختلف تعلیمی  ادارہ جات کےلیے خدمات کو سراہا۔
 واضح رہے کہ میاں محمد فیروز اپنی 38 سالہ تعلیمی ملازمت کے دوران گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول واں بھچراں کے سیئنر ہیڈ ماسٹر ۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول واں بھچراں کے ہیڈ ماسٹر ۔
سیئنر ٹیچر۔
گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول واں بھچراں کےسیئنر  ٹیچر ایس ایس ٹی
کے علاوہ تین سال
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بھی رہے۔
 انہیں تعلیمی اداروں کا بہترین ایڈمنسٹریٹر ہونے کا بھی اعزاز ہے۔
تحریر شمعون حسین میانوالی

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں