میانوالی: واں بھچراں (شمعون حسین سے)واں بھچراں میں
15 روز سے غائب 46 سالہ شخص کی کپڑے سے لٹکی لاش ایک بے آباد فارم سے برآمد ۔ واں بھچراں شہر کا رہائشی محنت کش رانا زوالفقار عمر 46 سال گزشتہ 15 روز سے غائب ہو گیا تھا جس کی لاش واں بھچراں گرڈ اسٹیشن کے قریب واقع ایک بے آباد فارم سے برآمد ہوئی ۔ یہ ویٹینری فارم گندم کے کھیتوں کے درمیان واقع ہے ۔ وہ 6 بچوں کا باپ تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معلوم ہوا کہ کچھ روز قبل رانا ذولفقار کے بیٹے کی شادی اختام پزیر ہوئی جس میں اس کی بہنوں نے شرکت نہیں کی وہ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اس کی بیوی اور بیٹوں نے شادی میں اس کی بہنوں کو مدعو کرنے سے منع کیا تھا اسی وجہ سے گھر میں جھگڑا بھی رہتا تھا جس کا اسے شدید رنج تھا اور گھر سے جھگڑا کر کے غائب ہو گیا تھا ۔ تھانہ واں بھچراں انچارج نوید اکرم اور ڈی ایس پی شبیر گجر پولیس کی نفری کے ساتھ موقع پر فوری پہنچ گئے اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی مدد سے لاش کے نمونے لیکر تحقیق شروع کر دی پولیس اور لواحقین کے مطابق خود کشی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے ۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں