میانوالی۔23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو نے پولیس لائن میانوالی یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، شہداء کے درجات بلندی اور ملک پاکستان کی ترقی کے لیے دعا فرمائی۔پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی دی۔
میانوالی(نوید ملک سے )23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو نے یادگار شہداء بمقام پولیس لائن میانوالی میں حاضری دی،پھول چڑھائے ، شہداء کے درجات بلندی اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے دعا کی۔ میانوالی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔
ڈی پی اوممتاز احمد دیونے اس موقع پر کہاکہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہم نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور آئندہ بھی ملک کی بقا کی خاطرہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔ آج کا دن ہم سب کیلیے تجدید عہد کا دن ہے، ہم سب کو مل کرپاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، پولیس کے شہدا آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔پولیس کی قربانیوں کی بدولت ہی امن قائم ہوا ہے۔ پولیس شہداء نے ارضِ وطن کی خاطر جان کے نذرانے پیش کرکے ہمارے سر فخر سے بلندکیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے مستقبل میں بھی پولیس کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ میانوالی پولیس اپنے شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے اپنے ضلع کو دہشت گردی اور دیگر جرائم سے پاک بنا کر ہی دم لے گی۔اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سعید اللہ خان اورمیانوالی پولیس کے دیگر افسران و ملازمان نے شرکت کی۔
ترجمان میانوالی پولیس
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں