میانوالی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ---
میانوالی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل پپلاں خالد محمود رانجھا کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کندیاں انسپکٹر محمد افضل, اے ایس آئی عمران خان اور ان کی ٹیم نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے پتنگ فروش محمد نادر خان ولد محمد اکرم خان سکنہ سنبل شمالی سے 105 عدد پتنگیں, 30 عدد کیمیکل ڈور برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو نے کندیاں پولیس کو اس کاروائی پر شاباش دی اور کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا اور خطرناک فعل ہے اسکی وجہ سے کئی قیمتی جانے ضائع ہو جاتیں ہیں۔ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جائیں.
ترجمان میانوالی پولیس
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں