بنام امجد على خان(میانوالی کے بہت ہی نڈر صحافی جناب ندیم نیازی سچ کہتے ہیں )برادر آپکا وڈیو پیغام سنا تو سوچا که کچھ نه لکھوں مگر بار بار سامنے آنے په مجبور هوگیا که کم از کم اپنى ذمه دارى پورى کى جائے
برادر موضع وته خیل اور یارو خیل کمپیوٹر کیوں نہیں کیا گیا حالانکه باقى سارے موضع جات کمپیوٹر هو چکے صرف
موضع وته خیل اور یارو خیل په من پسند پٹوارى لگوا کر کون رشوت کا بازار گرم کیے هوئے هے اور یه موضع جات آج تک پرانے نظام پر کیوں چلائے جارهے هىں؟
اراضى سنٹر پر عوام کو لاکھوں روپے کا ٹیکه لگایا جارها ھے ڈى۔سى میانوالی نے وزٹ کیا مگر آپ صرف فیسبک کے چیمپیئن بنے ہوئے ہیں حالانکه آپ کو وهاں جا کر عوام کى دادرسى کرنى چاهىے تھى۔
سارے ضلع میں آپکو صرف رجسٹرى برانچ هى کیوں کرپٹ لگى حالانکه تحصیلدار پٹوارى اصل کرپشن کى جڑ تھے اس لیے مجھے لگتا ہے که رجسٹرى کلرک على حیدر کا سپورٹر تھا اس لیے وزیراعظم هاؤس سے کال آئى اور ڈى۔سى نے سارا عمله بغىر سرپرائز وزٹ کےمعطل کردیا اس میں بھى سیاسى رقابت کى بُو محسوس هورهى هے
واٹرسپلائى کے ملازمین کئى ماه سے تنخواہوں کے لیے ترس رہے ہیں مگر انکى آواز نه آپ تک پہنچى اور نه وزیراعظم تک
پر محکمه کرپشن کا بےتاج بادشاہ بنا هوا هے اور آپ لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ کرپشن کم هوئى یا زیاده
امجد على خان اس طرح سے کرپشن کم نہیں هونى کیونکه اس کے لیے عملى اقدامات کرنے هوں گے
تبدیلى کا ایم پی اے کرپٹ ترین ایم ایس کو دوباره لگوا دیتا ہے اور آپ چُپ هو جاتے ہیں پھر پوچھتے ہیں کہ کرپشن کم هوئى یا زیاده
آپ پر لوگوں نے اعتماد کیا ہے اور اب لوگ آپکو اپنے شانه بشانه دیکھنا چاہتے ہیں ناکه فیسبک په
آپ باهر آئىں اور سچ میں عوام کے مسائل حل کروانے کے لئے بے رحم احتساب کریں اور انتظامىه میں چُھپے کرپٹ عناصر کو نکال باهر کریں پھر ضلع میانوالی کی طرح موضع وته خیل اور موضع یارو خیل کو بھى کمپیوٹر کروائیں اور کرپٹ پٹواری حضرات کو نتھ ڈالیں اراضى سنٹر کا قبله درست کریں اور حقیقى معنوں میں تبدیلی لا کے دکھائیں تاکه عوام کو رشوت ختم هوتى نظر آئے
امجد على خان کوئى بھى ایسا محکمه نہیں ہے جہاں رشوت نه لى جارہى هو هرجگه غریب کا استحصال هورها هے اور لوگ اپنے نمائندوں کو ڈھونڈ رہے ہیں اور سوال کررهے هیں که کب فوٹو سیشن سے هٹ کر کام کى طرف توجه دى جائے گی اور کب ڈى۔سى اور ڈى۔پى۔او کو کھلى کچہرى لگائے بغیر انصاف کى فراہمى ممکن ہو گى
امجد على خان عمران خان نے عوام کو جو شعور دیا تھا اب وهى شعور عوام کے ذهنوں سے آپکو دور کرتا جا رها هے جس امید پر لوگوں نے آپکو ووٹ دیئے تھے ان میں سے ایک بھى امید ابھى تک پورى نہیں هوئى۔ آپ سوشل میڈیا سے هٹ کے میدان میں آئیں تاکه لوگوں کى دادرسى هو اور آپکو بھى مسائلِ سے آگاهى هو
دو پٹوارى جو آپ نے معطل کروائے تھے اے۔سى شعیب انکو بحال کرگیا ہے کیا یهى تبدیلی هے
ویسے بہت سے لوگ آپکو سب اچھا کى روپورٹ دے رہے ہیں وه آپکے مخلص نہیں ہیں آپ خدا کے لئےیه سمجھیں کہ نه یه اقتدار دائمى کو اور نه عوام کا بھروسه کیونکه عوام کى نظریں بدلنے میں وقت نہیں لگتا ابھى بھى وقت هے که لوگوں کى آسانى کے لیے کچھ کریں اس سے پہلے که بہت دیر هوجائے.
دعا گو شمعون حسین
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں