جمعہ، 22 مارچ، 2019

میانوالی نیوز




میانوالی، داؤد خیل پولیس کا سرچ آپر یشن ۔بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
میانوالی(شمعون حسین سے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرممتاز احمد دیو کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمد ریاض کے زیر نگرانی علاقہ تھانہ داؤد خیل میں جرائم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر، ناجائز اسلحہ/ منشیات فروشوں کی گرفتاری اور عوام الناس کی جان و مال کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرسرچ آپریشن کیا۔ ۔ ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل کی قیادت میں02 ٹیمیں تشکیل دے کرتھانہ داؤد خیل کے علاقہ میں کچہ گندہ، داودخیل شہر، گلن خیل، پکی شاہ مردان، ماڑی انڈس میں گھروں اور ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی
سرچ آپریشن میں کل60 افسران و ملازمان نے شرکت کی۔ دوران سرچ آپریشن 30گھروں / ڈیرہ جات جبکہ35 افراد کی SVASسسٹم اور بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی۔04 مشتبہ افراد کو کو زیر حراست لیا جن کی انٹروگیشن جاری ہے۔دوران سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نصراللہ سکنہ داودخیل سے کلاشنکوف معہ 200کارتوس، رحمت اللہ سکنہ داودخیل سے رائفل 303بور، محمد خان سکنہ داودخیل سے رائفل 44بور معہ 70کارتوس،نور خان سکنہ داودخیل سے رپئیٹر 12بور معہ 06کارتوس، کامران سکنہ داودخیل سے بندوق12بور ڈبل بیرل برآمد کرکے تھانہ داودخیل میں الگ الگ مقدمات درج رجسٹرڈ کیے جبکہ کرم داد سکنہ داود خیل سے 550گرام چرس برآمد کرکے دفعہ 9Bکے تحت مقدمہ درج کیا ۔ ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک میانوالی میں سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔ کسی کو معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنائیں گے۔جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔  

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں