پنجاب کی پہلی اربن فاریسٹ پالیسی لانچ کردی گئی
پنجاب میں ایک کروڑ20لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر، لاہور کو دوبارہ باغات کا شہر بنانے کا عزم
شہری آبادی کے پھیلاؤ کی بجائے ورٹیکل پالیسی اپنائی جائے گی، زرعی زمینوں کو رہائشی کالونیاں بنانے پر پابندی
محکمہ جنگلات کا سپرنگ ٹری پلانٹیشن صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان، معاون خصوصی وزیراعظم ملک امین اسلم، وزیراطلاعات صمصام بخاری اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی شرکت
لاہور11مارچ ۔۔۔۔پنجاب کی پہلی اربن فاریسٹ پالیسی کو لانچ کردیا گیا ہے جس کے تحت دیہی علاقوں کے ساتھ شہری علاقوں میں درخت لگائے جائیں گے۔ لاہور شہر کو دوبارہ باغوں کا شہر بنائیں گے سابقہ حکومت نے دس سالوں میں فاریسٹ پر کوئی توجہ نہیں دی بلکہ سبزے کو ختم کرکے کنکریٹ کی عمارتیں بنانے کو اپنی ترجیح بنایا۔ ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان اب تک چار ارب روپے کا نقصان اٹھا چکا ہے ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرین و کلین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ایک کو آگے آنا ہوگا اور اپنے حصے کا درخت لگانا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان اور معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان ملک امین اسلم نے آج یہاں لاہور زو سفاری پارک رائے ونڈ روڈ میں درخت لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام علی بخاری ، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عون چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے بھی شرکت کی۔ملک امین اسلم نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ بیس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے پچاس شہروں میں درخت لگائے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 190شہروں میں شجرکاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ورٹیکل سٹی بنائے گی اور زرعی زمینوں کو رہائشی سکیموں میں تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی طیاروں کی جانب سے پندرہ درخت گرانے پر مودی کے خلاف فاریسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
صوبائی وزیر جنگلات محمد سطبین خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ میں جنگلات کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کررہی ہے۔ صوبہ میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس پنجاب کو گرین اینڈکلین بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے لائے ہوئے اقدامات کریں گے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اربن ٹری پلانٹیشن پرپالیسی لانچ کی جارہی ہے جس کے تحت شہروں میں بڑے بیمانے پر شجرکاری کی جائے گی۔محمد سبطین خان نے لاہور سفاری زو کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد لاہور سفاری زو کو بین الاقوامی طرز کے مطابق بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سفار ی زو کو ایشیا کا سب سے خوبصورت اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنایا جائے گا اور بہت جلد یہاں نائٹ سفاری پارک شروع کیا جائے گا۔
محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام سپرنگ ٹری فیسٹیول کے تحت صوبائی وزیر جنگلات،وزیراطلاعات اور معاون خصوصی وزیراعظم محمد امین اسلم نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر شجری کاری کی تقریب کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا۔تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں اور سکولوں کے بچوں ، مختلف این جی اوز سمیت پی ایچ اے اور اربن ٹری پلانٹیشن یونٹ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور شجر کاری کی۔۔
معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان ملک امین اسلم نے کہا کہ بدقسمتی سے سابقہ حکومتوں نے نمود ونمائش کے منصوبے بنائے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف کنکریٹ پنجاب بنانے پر زور دیا گیا اور لاہور شہر سے تقریبا70فیصد سبزہ ختم کردیا گیا جبکہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت نے بلین ٹری سونامی کے وعدے کو پورا کرکے دکھایا۔آج ہم وزیراعظم پاکستان کا یہ پیغام دینے آئے ہیں کہ ہم نے اپنے درختوں کی حفاظت کرنی ہے۔ ہماری حکومت کے پی کے میں جنگلات کی شرح کو 22فیصد سے بڑھا کر 26فیصد تک لے کر گئے۔وزیراعظم پاکستان کی مکمل اونر شپ ہما رے ساتھ ہے۔انشاء اللہ آنے والے دنوں میں پنجاب میں سو اکروڑ پودے لگائے جائیں گے۔پاکستان میں پہلی مرتبہ اربن ٹری پلانٹیشن پر بنائی گئی پالیسی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ اب دیہاتوں کے ساتھ ساتھ تمام شہروں میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے گی۔
**** #Plant4Punjab
#CleanGreenPakistan
#Plant4Pakistan #Lahore #PTI #Pakistan
#Plant4Punjab
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں