ہفتہ، 2 مارچ، 2019

میانوالی ۔موچھ نیوز



میانوالی۔تھانہ موچھ پولیس کی بڑی کاروائی۔اندھا قتل ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
میانوالی(نمائندہ میانوالی)تھانہ موچھ کے نواحی علاقہ دلیوالی کے رہائشی اختر شاہ نامی شخص جو کہ تقریبا دو ماہ سے گھر سے لاپتہ تھا۔ اس کے لواحقین ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو کے پاس پیش ہوئے ۔ ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو نے ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمد ریاض کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ موچھ کامران بخت ، اے ایس آئی عبدالرزاق پر مشتمل ٹیم کو یہ خصوصی ٹاسک دیا۔ ایس ایچ او موچھ اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی مدد سے اس کے گھر سے تفتیش شروع کی اور دوران تفتیش ہی محمد اختر کے پوتے بابر علی اور اس کی زوجہ انصر کنول نے اس کے قتل کا اعتراف کیا او ر گزشتہ رات اس کی لاش گھر کے اندر دفن کردی۔ مزید تفتیش میں یہ بات بھی پتہ چلی کہ اختر علی کے پوتے اور اس کی دوسری بیوی انصر کنول کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے جس پر اختر علی نے ان کو منع کیا تھااس وجہ سے اس کو قتل کرکے لاش گھر کے اندر دفن کردی۔اختر علی کے لواحقین کا کہنا تھا کہ گھر سے اختر علی کی لکھی ہوئی وصیت ملی جس پر لکھا تھا کہ اگر کبھی میرے ساتھ کچھ ایسا ویسا ہو جائے تو میرے قاتل بابر علی اور انصر کنول ہوں گے۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر گھر کے کمرے میں کھدائی کرکے لاش برآمد کر لی۔ اس موقع پر ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو نے کہا کہ جس طرح میری ٹیم نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں لاپتہ شخص کی لاش برآمد کرکے اس کے قاتلوں کو گرفتارکیا ہے یہ میانوالی پولیس کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ڈی پی او میانوالی نے ایس ایچ او موچھ اور انکی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان میانوالی پولیس

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں