میانوالی(نوید ملک سے) ڈی ایس پی سرکل پپلاں خالد محمود رانجھا نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت کے مطابق صوبے کی تمام بین الصوبائی چیک پوسٹوں اور ریموٹ سرچ پوائنٹس پرکڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصراور سماج دشمن گروہوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے تاکہ ان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ اسی مہم کے مطابق ڈی پی او میانوالی ممتازاحمد دیو کی نگرانی میںآج ایس ایچ اوتھانہ ہرنولی محمد ظہیر احمداور اس کی ٹیم نے چیک پوسٹ ہرنولی موڑ پر ناکہ بندی کرکے ضلع میں داخل ہونے والی اور ضلع سے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ دوران چیکنگ میانوالی سے آنے والی ٹیوٹا کرولا XLIکار نمبر یLE-4356 کو روک کر چیک کیا تو ڈرائیور کی جامع تلاشی لینے پر اسکی قمیض کے نیچے پیٹ کے ساتھ 500/500گرام کے4پیکٹ بندھے ہوئے تھے جن کو چیک کرنے پر ان کے اندر ہیروئن پائی گئی۔ڈرائیور نے اپنا نام و پتہ سخاوت خان ولد مہر محمد سکنہ خٹک بستی مکان نمبر E-36/16شہزاد کالونی میانوالی بتایا۔ مزید کار کی فرنٹ سیٹ پر مسمات شبانہ زوجہ سخاوت خان کو لیڈی کنسٹیبل کے ذریعے گاڑی کے اندر تلاشی لینے پر اسکی گود میں پڑے ہوئے بیگ میں سے 500/500گرام کے4پیکٹ بر آمد ہوئے ۔ دونوں میاں بیوی نے 4,4پیکٹ اپنے جسم کے ساتھ باندھ رکھے تھے۔ کل 8پیکٹ جن کا وزن کرنے پر کل 04کلوگرام ہیروئن پائی گئی۔ ملزمان یہ ہیروئن میانوالی سے ڈیرہ غازی خان لے جارہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پولیس افسران و جوانوں پر فخر اور ناز ہے۔ جرائم پیشہ لوگوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے اور محنت کر کے حلال روزی کمائیں اگر وہ جرم کریں گے تو ان کا انجام برا ہو گا اور وہ اپنی زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزاریں گے جرائم پیشہ افراد جتنے بھی ہوشیار بننے کی کوشش کریں گے وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے ثابت ہوا کہ پولیس کی نظر سے ایسے لوگ چھپ نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ تاجروں، میڈیا کے نمائندوں اورشریف شہریوں کا فرض ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کا بھر پور ساتھ دیں۔ ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو نے اس کامیاب کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی ۔ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان میانوالی پولیس
بدھ، 13 مارچ، 2019
میانوالی نیوز

سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
میرے بارے میں
رابطہ فارم
صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد
تلاش
موضوعات
کلیدی جھرمٹ
آمدورفت
مشہور اشاعتیں
-
واں بھچراں (شمعون حسین سے)واں بھچراں موسی خیل روڈ پر دور ویرانے میں دور گندم کے کھیتوں میں ایک ویران حویلی میں ایک ویران کمرے کے س...
-
فتح جنگ سے روپوٹر محمد علی کی رپورٹ آج #پاکستان_تحریک_انصاف_تحصیل_فتح_جنگ نے #یوتھ_کنونشن منعقد کیا جس میں فتح جنگ کی ٹائیگر فورس ...
-
واں بھچراں :(ملک ظفر اعوان سے)محمد رمضان بھچر افضل بھچر محمد خان بھچر پسران نواب بھچر وغیرہ نے محمود نثار علی ولد ذوال...
-
AVM a. Razzaq. Invited to defend from sargodha base by F16. He was comandent of f16 aqadren. 2 f16 was sent to retaiat 4 mig 23 from a...
-
خوشاب پولیس مقابله میں ہلاک هونے والا بىیرولى کا عنایت اللہ ولد فیروز کى لاش پولیس لائن میانوالی میں پهنچ گئى ملزمان موٹرسائیکل چھین کر...
-
پپلاں۔ ایک لاوارث لاش ملی ہے۔ جس کسی کو اس کی پہنچان ہوتو تھانہ پپلاں۔ یا پپلاں ہسپتال رابطہ کرے
-
خاص رپورٹ دنیا کا آلودہ ترین ملک کون سا؟ ویب ڈیسک06 مارچ ، 2019 فضائی آلودگی کے اعتبار سےدنیا کے 30 آلودہ ترین شہروں میں سے...
-
میانوالی (نمائندہ)تھانہ کمر مشانی میں تعنات نڈر ایماندار غریب کی دادرسی کرنے والے آفیسرایس آئی ساجد خان نے سوشل میڈیا پر من گھڑت الظاما...
-
واں بھچراں۔ میرے استاد محترم میرے محسن۔ میرے مربی۔ میرے بزرگ۔ میرے دوست ۔ میرے بڑے بھائی۔میرے چچا جن کی زات گرامی کے ساتھ ان گنت رش...
-
میانوالی:(شمعون حسین سے)میانوالی سنٹرل جیل میں آج صبح سنٹرل جیل میں دو افراد کے قاتل عبد الجبار بھو پا کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا پھان...
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں