میانوالی ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے کہا ہے کہ صنفی و کمر شل اداروں ، پرائیویٹ تعلیمی اداروں اوردیگر نجی اداروں میں لیبر کے کم ازکم اُجرت کے حکو متی احکا مات پر عملدرآمد کوبلا امتیاز یقینی بنایا جا ئے ۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر شبیر کلیار کو ہدا یت کی کہ ضلع میانوالی میں چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے سدبا ب کیلئے ہر ممکن اقدامات بر ؤئے کار لا ئیں ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلا ئمنٹ اولڈ ایچ بینیفٹ ( ای او آئی بی ) سعید احمد خان کو ہدا یت کی کہ قواعد وضوابط کے مطابق متعلقہ اداروں کی رجسٹریشن کر یں اور کا رکردگی رپورٹ سے ڈی سی آفس کو با قاعدگی سے آگاہ کر یں ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل سیکورٹی محمد نیاز کو جملہ صنعتی کا رکنوں اور لیبر بھٹہ ہا ئے خشت کو سوشل سیکورٹی کارڈ کی فراہم سو فیصد یقینی بنا نے کی بھی ہدا یت کی ۔انہوں نے رجسٹریشن آف فیکٹریز اینڈ برِ ک کلِنز انڈر فیکٹریز ایکٹ پر عملدرآمد ، سٹیشن آف چائلڈ لیبر و با نڈڈ لیبر سے متعلق اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر کو تفصیلی رپورٹ ڈی سی آفس بھجوانے کی ہدا یت کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر غلا م شبیر کلیار نے بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ یکم جنوری 2019سے اب تک محکمہ لیبر کی ٹیموں نے مزدوروں کی کم ازکم اُجرت کے احکا مات پر عملدرآمد کو یقینی بنا نے کیلئے 478انسپکشن کیں اور خلاف ورزی پر 68چالا ن کئے گئے جبکہ بھٹہ ہا ئے خشت پر کا م کر نیوالے مز دوروں کے633پا نچ سے چودہ سال تک بچوں کو سکولوں میں داخل کر وایا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کااجلاس ہر ما ہ باقاعدگی سے منعقد کر وانے کی ہدا یت کی ۔
میانوالی یو نیورسٹی آف سرگودہا سب کیمپس میانوالی میں پا نچ روز ہ سپورٹس گالا اختتام پذیر اختتامی تقریب میں رنگا رنگ پرو گرام پیش کئے گئے ۔ممبر قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی بر ائے دفاعی امور امجد علی خان نے انعامات ، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ میانوالی کو تعلیم یا فتہ اور مہذب ضلع بنا نے کیلئے نئی نسل کو کردار ادا کر نا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ میانوالی میں خود مختیار یو نیورسٹی کا قیا م جلد عمل میں آئے گا ۔ اس کیلئے تما م پرا سس مکمل ہو چکا ہے ۔امجد علی خان نے سپورٹس گالا کے شاندار انتظامات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ کھیل انسان کی جسما نی و ذہنی نشو ونما کیلئے اشد ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکو مت کر پشن سے فری سو سائٹی اور ہر شعبہ زندگی میں میرٹ کی با لادستی کو یقینی بنا نے کیلئے اقدامات بر ؤئے کار لا رہی ہے ۔انہوں نے طلبا ء پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم پا کستان کے انقلا بی پر وگرام کلین اینڈ گرین پا کستان کی کا میابی کیلئے اپنی توانائیوں اور صلا حیتوں کو بر ؤئے کارلا ئیں ۔خود صفائی کو یقینی بنائیں اور دوسروں کو آگہی فراہم کر یں ۔انہوں نے مزید کہا کہ زیا دہ سے زیادہدشجر کاری کو بھی ممکن بنائیں ۔انہوں نے طلبا ء سے کہا کہ اساتذہ اور طالب علموں کو کو ئی دشواری پیش آئے یا کسی قسم کی کوئی شکا یت ہو تو میرے ذاتی نمبر پر ایس ایم ایس کر یں ۔کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی اور شکا یات کا فوری ازالہ کروائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی کے طلبا ء مستقبل قریب کے پا کستان کا تابنا ک چہر ہ ہیں ۔آپ ابھی سے عہدکر لیں گے فارغ التحصیل ہو کر جس شعبہ میں بھی خدمات سرانجا م دیں گے دیا نتداری اور محنت کو اپنا شعار بنائیں گے ۔ڈائر یکٹر یو نیورسٹی سب کیمپس ڈاکٹر توقیر احمد وڑائچ نے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے مہمان خصوصی امجد علی خان کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کو بر ؤئے کار لا کر ضلع میانوالی کے بچے اور بچیوں کو معیاری اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں ۔انہوں نے سب کیمپس کی ضروریات اور درپیش مسائل سے بھی مہمان خصوصی کا آگا ہ کیا ۔مہما ن خصوصی ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان نے والی با ل اور رسہ کشی کے فائنل میچز بھی دیکھے ۔انہوں نے نما یاں پو زیشن حاصل کر نیوالے کھلا ڑیوں میں انعامات کی تقسیم کے علا وہ ڈائر یکٹر سب کیمپس پرو فیسر ڈاکٹر توقیر وڑائچ ، انچارج سپورٹس گالا پرو فیسر ڈاکٹر ظفر اقبال ، اسسٹنٹ رجسٹرار عمرحیات ، اسسٹنٹ آفیسر پرو فیسر ڈاکٹر عبدالمجید نیازی اور سٹاف ممبران کو شیلڈ بھی تقسیم کیں ۔سپورٹس گالا میں والی با ل ( بوائز ) کی ٹرافی شعبہ بی بی اے کی ٹیم جبکہ گرلز والی با ل ٹرافی شعبہ کیمسٹری کی طالبات نے جیتی ۔رسہ کشی بوائز میں شعبہ ریاضی اور گرلز شعبہ با ئیو سائنسز نے میدان مار ا۔بیڈمنٹن میں بوائز میں شعبہ بی بی اے کے حمزہ خان اور شہریار خان اور گرلز میں شعبہ کیمسٹری فاتح ٹھہری ۔جبکہ کر کٹ میں جیت شعبہ بی بی اے کی ٹیم کو حاصل ہو ئی ۔
میانوالی حکو مت پنجاب کی ہدا یت پر ضلع میانوالی 18مارچ سے23مارچ تک ہفتہ صفائی منا یا جا ئے گا ۔اس سلسلہ میں مر کز ی افتتاحی سیمینار 18مارچ 2019بروز سوموار گیا رہ بجے دن جنا ح ہا ل میو نسپل کمیٹی میانوالی میں منعقد ہو گا ۔سیمینار میں عوامی نما ئندگان ، ضلعی انتظامیہ کے افسران ، علما ء ، دکا ندار ، طلبا ء ، تا جران اور تما م شعبہ زندگی نما ئندہ افراد شرکت کر یں گے ۔ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے تما م سرکاری ، ضلع کو نسل ، میو نسپل کمیٹیز کو حکو مت پنجاب کی ہدا یت کے مطابق ہفتہ صفائی منانے کی ہدا یت کی ہے ۔اس ضمن میں جار ی کر دہ مراسلہ میں تما م محکموں کے افسران کو ہدا یت کی گئی ہے کہ وہ حکو مت پنجاب کی جاری کر دہ ایس او پیز کے مطابق روزانہ سرگرمیوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں ۔اس سلسلہ میں کسی قسم ک غفلت اور لا پرواہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔
میانوالی محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی ہدا یت کے مطابق ضلع میانوالی میں تما م سیڈ ڈیلر کی تربیت کیلئے خصوصی تربیتی کورس منعقد کیا جا ئیگا ۔تربیتی کورس 20مارچ2019ء کو صبح ساڑھے آٹھ بجے ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع کے دفتر میں منعقد ہوگا ۔سیڈ سرٹیفکیٹس اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکو مت پا کستان کے افسران سیڈ ڈیلر ز کو تربیت دیں گے ۔اس سلسلہ میں انسپکٹر سمیع اللہ تربیتی کورس مکمل کر وائیں گے ۔اس حوالہ سے ضلع بھر کے تما م سیڈ ڈیلر کو مطلع کیا گیا ہے کہ قانو نی تقاضوں کو پورا کر تے ہو ئے سیڈ ایکٹ 1976تر میم شدہ 2015ء کے تحت اس تربیتی کورس میں لا زمی شرکت کر یں بصورت دیگر کو ئی بھی سیڈ ڈیلر بغیر تربیت مکمل کئے بیج فروخت کر نے کا مجاز نہ ہو گا اور اس کے خلاف کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔اس مقصد کیلئے سیڈ ڈیلر ز کو قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کا پی ، میٹرک کی سند کی فوٹو کا پی اور دوعدد پا سپورٹ تصاویر بھی ہمرا ہ لا نے کی ہدا یت کی گئی ہے ۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں