ہفتہ، 16 مارچ، 2019

میانوالی نیوز



میانوالی: ۔(نویدملک سے) ڈی پی او ممتاز احمد دیو نے عوام الناس کی فوری داد رسی کیلئے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی۔
میانوالی( میانوالی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی پی اوممتاز احمد دیو نے لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کے لیے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا۔ ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی لوگوں کے مسائل کو جلد میرٹ کی بنیا د پر حل کرکے رپورٹ میرے دفتر بھجوائیں۔ کھلی کچہری کے دوران لوگوں کو انکے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی پی او میانوالی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد باہمی تعاون،اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا اور لوگوں کے ایسے مسائل حل کرنا ہے جو کسی بھی وجہ سے پہلے حل نہیں ہوسکے۔لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ میرے لیے امیر غریب سب برابر ہیں اور بلاتفریق سب کو انصاف مہیا کریں گے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی قطعاً برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی پی او میانوالی نے مزید کہا کہ امن و امان کا قیام اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وہ تمام چیزیں جو معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں ان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔ جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے اور اپنے اردگرد ہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں۔ ترجمان میانوالی پولیس

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

7,392

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

Saturday 14/06/25

مشہور اشاعتیں