میانوالی: (شمعون حسین سے)تھانہ واں بھچراں پولیس کا سرچ آپریشن۔بندوق 12بور، ایک عدد پسٹل 30بوربرآمد ، دو اشتہاری A اور Bکیٹگری گرفتار
میانوالی( ) ڈی ایس پی سرکل صدر موسیٰ خیل مہر محمد ریاض کی سربراہی میں علاقہ تھانہ واں بھچراں میں موجودہ ملکی حالات اور جرائم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر، ناجائز اسلحہ/ منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے عوام الناس کی جان و مال کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرسپیشل سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں02 تھا نوں کی نفری ، 02 ٹیم ایلیٹ فورس،، کیوئیک رسپانس فورس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی موسیٰ خیل کی قیادت میں تھانہ واں بھچراں کے علاقہ چھدرو، مطلوب آباد ، چکوک کے گردونواح میں گھروں اور ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی۔ دوران سرچ آپریشن تمام افراد کی SVASسسٹم اور بائیو میٹرک مشین سے ویری فکیشن کی گئی اور تمام افراد کی رجسٹریشن و کوائف چیک کیے گئے۔ سرچ آپریشن میں افسران و ملازمان نے شرکت کی۔ سرچ آپریشن میں50گھروں/ ڈیرہ جات جبکہ40 افراد کی SVASسسٹم اور بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی۔ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رحمت اللہ ولد محمدشیر سے بندوق بارہ بور ، گل شیر ولد محمد شیر سے پسٹل30بور، برآمد ۔ جبکہ Aکیٹگری کا اشتہاری عطامحمد ولد سلطان قوم بھچر, B کیٹگری کا اشتہاری سلطان احمد عرف سکھا ولد محمد بخش گھنجیرہ کو گرفتار کر لیا دوران سرچ آپریشن 2 مشتبہ افراد کو کوحراست میں لیا گیا۔ جن کی انٹروگیشن جاری ہے۔
ڈی پی او میانوالی ممتازاحمد دیونے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک میانوالی میں سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔ کسی کو معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنائیں گے۔جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ترجمان میانوالی پولیس
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں