میانوالی:۔ تھانہ داودخیل پولیس کی تاش جواء کے اڈے پر کاروائی ، داو پر لگی رقم برآمد، 04جواری گرفتار۔
میانوالی (شمعون سے)ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمد ریاض کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ داود خیل انسپکٹر شاہد نثار اکبر اور انکی ٹیم نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ماڑی شہر میں تاش جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 04افراد حیات اللہ ولد نذیر احمد، محرم علی ولد عبدالرحمن ، عبدالعزیز ولد عبدالکریم، غلام حسین ولد غلام بشیر سکنائے ماڑی شہرکو گرفتارکرکے داو پر لگی رقم مبلغ 2880/-روپے،52پتے تاش برآمد کرکے تھانہ داود خیل میں قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو نے اس کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ داودخیل اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔ ترجمان میانوالی پولیس
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں