جمعہ، 1 مارچ، 2019

اسلام آباد نیوز



اسلام آباد۔ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریا ر خان آفریدی نے اسلام آباد پولیس کے شہید کنسٹیبل وسیم زیاد کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر اسلام آباد پولیس کے گیارہ افسران و جوانوں کو اپنے آفس بلا کر نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیں ،اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان ،ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید،اے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل ،ایس پی انوسٹی گیشن سید مصفطٰی تنویر ،ایس پی سٹی ساعد عزیز بھی موجود تھے،انعامات پانے والے افسران میں انسپکٹر عبدالغفور،سب انسپکٹر شمس اکبر،سب انسپکٹر لیاقت علی،کنسٹیبل شاہین اقبال،کنسٹیبل فہد امین،کنسٹیبل صابر علی،کنسٹیبل ساجد خان،کنسٹیبل محمد عادل،کنسٹیبل وسیم اقبال،کنسٹیبل بدر شفیق اور کنسٹیبل حامد شاہ شامل ہیں،انسپکٹر کو 75ہزار معہ تعریفی سند ،سب انسپکٹرز کو 50ہزار روپے معہ تعریفی اسناد جبکہ جوانوں کو 40ہزار روپے فی کس معہ تعریفی اسناد سے نوازا گیا،ان پولیس افسران و جوانوں نے تمام تر سرکاری و ذاتی وسائل کو بروئے کا رلاتے ہوئے اور تکنیکی بنیادوں پر ملزمان کو ٹریس کیا اور ان کو گرفتار کیا تھا،ملزمان نے سیکٹر آئی ایٹ تھری میں ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کر کے اسلام آباد پولیس کے ایک جوان کنسٹیبل وسیم زیاد کو شہید اور ایک جوان کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے تھے.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں