جمعرات، 21 فروری، 2019

ڈیرہ اسماعیل خان نیوز


ڈیرہ اسماعیل خان(عمر فاروق)دین پور روڑ پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کا اہلکار حوالدار محمد ارشد گولیاں لگنے سے شہید ہو گئے، دہشت گرد حسب معمول فرار ہونے میں کامیاب، جائے وقوعہ سے 9mm پسٹل کے خول برآمد، ڈی ایس بی ذرائع کے مطابق شہید کو دہشت گردوں کی طرف سے جان سے مارنے کے شدید خطرات لاحق تھے، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود دین پور روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے نشانہ بنا کر ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے اہلکار حوالدار محمد ارشد ولد محمد شریف سکنہ دین پور کو شہید کردیا، واردات کے بعد دہشت گرد حسب معمول فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جائے وقوعہ سے 9mm پسٹل کے خول برآمد ہوۓ ہیں، ڈی ایس بی ذرائع کے مطابق شہید نے ڈی ایس بی میں مثالی کام کیا تھا شہید ایک قابل ایماندار اور فرض شناس اہکار تھا جس کی وجہ سے اسے جان سے مارنے کے شدید خطرات لاحق تھے شہید نے انہی خطرات کی وجہ سے 4 ماہ قبل سروس سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی تھی شہید نے سوگواران میں ایک بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں