وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانےوالوں کے خلاف بڑے کریک ڈاﺅن کا اعلان کردیا
انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری۔2019ء وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانےوالوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کرنے کا اعلان کردیاہے. ،وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی لا محدود نہیں ،کسی کونفرت کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.
وزیر اطلاعات نے کہا کہ برصغیرمیں اسلام کی ترویج صوفیاکرام کے ذریعے ہوئی،شدت پسندی ایک حالیہ لہر تھی ،ہمارے لیے مسئلہ اس وقت پیش آیا جب ہم افغان تنازع میں پھنس گئے.
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں