اتوار، 31 مارچ، 2019

میانوالی نیوز Mianwali News


میانوالی (شمعون حسین سے)ڈی ایس پی میانوالی ذکاءاللہ خان جسرا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
دعوت ولیمہ کی تقریب آنکے آبائی گاؤں " پیلو وینس " میں منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او میانوالی ممتاز آحمد دیو.عدلیہ کے اعلی ججز صاحبان ایس ایچ او تھانہ موچھ چوہدری کامران بخت.ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ کاظم ایس ایچ او عیسٰی خیل  سمیت ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور میانوالی کے تمام سرکلز کے ڈی ایس پیز نے شرکت کی ہماری نیوز میڈیا نیوز ٹیم کے ممبران نے مبارک باد دی

دیپالپور نیوز


میراجسم میری مرضی کاایک اورنتیجہ سامنےآگیا
دیپالپور۔۔گناہ چھپانے کے لئے یا غربت

دیپالپور: ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور میں انسانیت سوز واقعہ

دیپالپور: نامعلوم والدین اپنی نومولود بچی ہسپتال کےواش روم  میں پھینک کر فرار

دیپالپور: نومولود بچی فلش میں مردہ حالت میں پائی گئی

دیپالپور: اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچی کی لاش تحویل میں لے لی

دیپالپور: بچی کون پھینک کر گیا ہے یہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جاری ہیں. پولیس۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھکر حادثہ افسوس ناک صورتحال تحریر شمعون حسین



#بچیاں_سکول_سے_جنت_چلی_گئیں☞
وہ آج صبح معمول سے ہٹ کر بہت جلدی اٹھ گئی تھی اور نماز پڑھ کر پیپر کیلئے پڑھنے بیٹھی تھی اسکی ماں آواز لگاتی ہے میڈی دیھی اورے آ.... وہ بھاگتے ہوئے آتی ہے جی اماں..؟  تیڈا پیپر کس ٹییم ہے؟؟ اس نے جواب دیا اماں 8 وجے....😭
اچھا میڈا پتر پڑھ گھن... اور وہ بھاگ کر اپنی کمزور ٹانگیوں والی چارپائی پہ بیٹھ جاتی ہے. کچھ دیر کتاب کے اوراق پلٹتی ہے جیسے اسے سب اتا ہو پھر تمام کتابیں اچھے سے سمیٹ کر الماری میں رکھ دیتی ہے جیسے آج پیپر ختم ہو جائیں گے اور تالا لگا دیتی ہے اسے پتا لگتا ہے کہ اس تالے کی چابی نہیں ہے وہ مسکرا کر اپنی اماں کو دیکھتی ہے اور ایک مقبول حج کا ثواب اپنے کاندھے پہ بیٹھے فرشتے کو لکھوا دیتی ہے کیونکہ مسکرا کر ماں کو دکھنے کا اتنا اجر ہے... وہ بھاگ بھاگ کر اماں کے ساتھ کام کرواتی ہے پورا گھر کا کام کر کے وہ ناشتہ کرنے بیٹھ جاتی ہے اور اس سے کچھ نہیں کھایا جاتا 😭 اماں اج دل نی کریندا پیا اس نے اماں کو دیکھ کر کہا... اچھا میڈی دیھی تو پیپر ڈے کے جلدی آوییں میں تیڈے کیتے بہت اچھی شے پکے ساں.....
اتنے میں رکشہ کی آواز آتی ہے اور وہ اماں کو بوسہ دیے کر بھاگ جاتی ہے آج وہ ابا سے پیسے لئے بغیر چلی گئی تھی... اسکا ابو نے آواز دی میڈی دیھی لگی گئ ہے؟؟  اسکی ماں نے ہاں میں جواب دیا اور چپ ہو گئ...
اس نے جلدی سے پیپر کیا اور بھاگتے ہوئے گیٹ کے پاس آگئ  وہ پیسے لانا پہلے بھول گئ تھی اس لئے کچھ نہیں کھا سکتی تھی وہ بار بار رکشہ دیکھنے کیلئے باہر جاتی اور اندر اجاتی.. نا جانے اتنی جلدی کیوں تھی شاید وہ اپنی اماں کے ہاتھوں سے بنی وہ چنگی شے کھانا چاہ رہی تھی جو اسکی اماں نے ناشتہ کے وقت کہا تھا.. وہ بے چینی سے انتظار کر رہی تھی کب رکشہ آئے اور میں گھر جاؤں 😥  وہ کئ چکر لگا چکی تھی آخر دور سے سبز رکشہ نظر ایا اور وہ بھاگتے ہوئے رکشے کے پاس گئ اور چھلانگ لگا کر   اپنی پسندیدہ پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئ اور کہتی کہ انکل چلیں مجھے بھوک لگی ہے مجھے چھوڑ آئیں پہلے پھر باقیوں کو لے جانا..انکل نے جواب دیا میڈی دھیی صبر کر اکٹھے جل سو پیٹرول ماہانگا تھی گیا ہے وہ چپ چاپ بیٹھی تھی ایک بے چینی سے انتظار کیے جا رہی تھی... اتنے میں سب لڑکیاں اجاتی ہیں اور رکشہ بھر جاتا ہے اس نے آواز لگائی اور کہا انکل پہلے مجھے چھوڑنا... لیکن اسکی آواز رکشے کے شور میں اس تک ہی محدود رہی.. رکشہ اسکے گھر کی طرف چل پڑا وہ پاس سے گزرتی گاڑی کو دکھتی شاید کچھ سو چ رہی تھی اچانک مالٹے رنگ کی گاڑی اسکے قریب آئ وہ مسلسل قریب سے قریب تر آتی جا رہی تھی وہ چیخی اماں................ اماں....... لیکن جب تک اسکی معصوم آواز اسکی اماں تک پہنچتی گاڑی اسکو ہمیشہ کیلئے چپ کروا چکی تھی..........اسکی اماں کو پتا لگا تو اسکے منہ میں یہ الفاظ تھے... میڈی دھیی تا پیپر تے گئی ہائی اسے یقین ہی نہیں آرہا تھا وہ دیوانہ وار یہی الفاظ بولے جا رہی تھی.... 😭😭😭😭😭😭😭
میں کس کے ہاتھ میں اپنا لہو تلاش کروں؟؟؟
کہ سارے شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے...

موسیٰ خیل حادثہ





موسی خیل(میانوالی اکرام اللہ نیازی سے ) حادثہ ٹرک اور اے سی ٹاٹم کلٹس گاڑی بھی جا لگی 5 افراد زخمی 

جمعہ، 29 مارچ، 2019

Pray for The Legend Great Singer Atta Ullah Khan Esa Khailvi


اللہ پاک میرے میانوالی ہی نہیں بلکہ پاکستان کی شان لالہ عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کو صحت عطافرمائںیں آمین

لائیو آنے سے کچھ نہیں ہو گا عوام کی سنیں جنہیں فیس بک کا بھی نہیں پتااور ہر محکمہ کو رشوت دے رہے ہیں


بنام امجد على خان(میانوالی کے بہت ہی نڈر صحافی جناب ندیم نیازی سچ کہتے ہیں )برادر آپکا وڈیو پیغام سنا تو سوچا که کچھ نه لکھوں مگر بار بار سامنے آنے په مجبور هوگیا که کم از کم اپنى ذمه دارى پورى کى جائے
برادر موضع وته خیل اور یارو خیل کمپیوٹر کیوں نہیں کیا گیا حالانکه باقى سارے موضع جات کمپیوٹر هو چکے صرف
موضع وته خیل اور یارو خیل په من پسند پٹوارى لگوا کر کون رشوت کا بازار گرم کیے هوئے هے اور یه موضع جات آج تک پرانے نظام پر کیوں چلائے جارهے هىں؟
اراضى سنٹر پر عوام کو لاکھوں روپے کا ٹیکه لگایا جارها ھے ڈى۔سى میانوالی نے وزٹ کیا مگر آپ صرف فیسبک کے چیمپیئن بنے ہوئے ہیں حالانکه آپ کو وهاں جا کر عوام کى دادرسى کرنى چاهىے تھى۔
سارے ضلع میں آپکو صرف رجسٹرى برانچ هى کیوں کرپٹ لگى حالانکه تحصیلدار پٹوارى اصل کرپشن کى جڑ تھے اس لیے مجھے لگتا ہے که رجسٹرى کلرک على حیدر کا سپورٹر تھا اس لیے وزیراعظم هاؤس سے کال آئى اور ڈى۔سى نے سارا عمله بغىر سرپرائز وزٹ کےمعطل کردیا اس میں بھى سیاسى رقابت کى بُو محسوس هورهى هے
واٹرسپلائى کے ملازمین کئى ماه سے تنخواہوں کے لیے ترس رہے ہیں مگر انکى آواز نه آپ تک پہنچى اور نه وزیراعظم تک
پر محکمه کرپشن کا بےتاج بادشاہ بنا هوا هے اور آپ لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ کرپشن کم هوئى یا زیاده
امجد على خان اس طرح سے کرپشن کم نہیں هونى کیونکه اس کے لیے عملى اقدامات کرنے هوں گے
تبدیلى کا ایم پی اے کرپٹ ترین ایم ایس کو دوباره لگوا دیتا ہے اور آپ چُپ هو جاتے ہیں پھر پوچھتے ہیں کہ کرپشن کم هوئى یا زیاده
آپ پر لوگوں نے اعتماد کیا ہے اور اب لوگ آپکو اپنے شانه بشانه دیکھنا چاہتے ہیں ناکه فیسبک په
آپ باهر آئىں اور سچ میں عوام کے مسائل حل کروانے کے لئے بے رحم احتساب کریں اور انتظامىه میں چُھپے کرپٹ عناصر کو نکال باهر کریں پھر ضلع میانوالی کی طرح موضع وته خیل اور موضع یارو خیل کو بھى کمپیوٹر کروائیں اور کرپٹ پٹواری حضرات کو نتھ ڈالیں اراضى سنٹر کا قبله درست کریں اور حقیقى معنوں میں تبدیلی لا کے دکھائیں تاکه عوام کو رشوت ختم هوتى نظر آئے
امجد على خان کوئى بھى ایسا محکمه نہیں ہے جہاں رشوت نه لى جارہى هو هرجگه غریب کا استحصال هورها هے اور لوگ اپنے نمائندوں کو ڈھونڈ رہے ہیں اور سوال کررهے هیں که کب فوٹو سیشن سے هٹ کر کام کى طرف توجه دى جائے گی اور کب ڈى۔سى اور ڈى۔پى۔او کو کھلى کچہرى لگائے بغیر انصاف کى فراہمى ممکن ہو گى
امجد على خان عمران خان نے عوام کو جو شعور دیا تھا اب وهى شعور عوام کے ذهنوں سے آپکو دور کرتا جا رها هے جس امید پر لوگوں نے آپکو ووٹ دیئے تھے ان میں سے ایک بھى امید ابھى تک پورى نہیں هوئى۔ آپ سوشل میڈیا سے هٹ کے میدان میں آئیں تاکه لوگوں کى دادرسى هو اور آپکو بھى مسائلِ سے آگاهى هو
دو پٹوارى جو آپ نے معطل کروائے تھے اے۔سى شعیب انکو بحال کرگیا ہے کیا یهى تبدیلی هے
ویسے بہت سے لوگ آپکو سب اچھا کى روپورٹ دے رہے ہیں وه آپکے مخلص نہیں ہیں آپ خدا کے لئےیه سمجھیں کہ نه یه اقتدار دائمى کو اور نه عوام کا بھروسه کیونکه عوام کى نظریں بدلنے میں وقت نہیں لگتا ابھى بھى وقت هے که لوگوں کى آسانى کے لیے کچھ کریں اس سے پہلے که بہت دیر هوجائے.
دعا گو شمعون حسین 

میانوالی نیوز :۔ پولیس کی دوکانداروں سے ملاقات










میانوالی ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو کی  ہدایت پر ڈی ایس پی موسیٰ خیل مہر محمد ریاض ،ڈی ایس پی صدر چو د ھری شبیر گجر اور ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں حافظ نوید  نے لاری اڈا واں بھچرا ں میں متا ثرہ دوکا ند اروں سے ملاقاتیں کیں  اور نقصان بارے معلومات اکٹھی کی گئیں جو کہ پتہ چلا  کہ نامعلوم چور نے انو کھی وار دات کیں دوکا نوں کے تالے توڑ ے مگر کسی بھی دوکان سے کوئی سا ما ن چوری نہ ہوا جبکہ ایک مو با ئل شا ب والے کا کہنا تھا میرے گلہ سے رقم لے گئے ہیں 

جمعرات، 28 مارچ، 2019

میانوالی میں چوروں کا راج پولیس حکام خاموش تماشائی بن کر رہ گئے



واں بھچراں (نوید ملک سے )میانوالی میں چوروں کا راج
واں بھچراں میں نامعلوم افراد نے تالے توڑ کر6 دکانوں سے نقدی اور سامان لے گئے لاری اڈا واں بھچراں کے قریب ریل بازار کی فرنٹ والی دو دکان چاند میڈیکل شائین موبائل اور مین روڈ پر غلام محمد کھاد ڈیلر سلطان بھٹی سویٹ کریانہ مرچنٹ سمیت کئی دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کر کے لے گئے ۔

شورکوٹ نیوز



*محکمہ ہیلتھ کی لاپرواہی کی انتہا ہو گئی پھول سی بچی کی جان لے گئی*

شورکوٹ (زاہد اقبال سے )  حکومت تو بدل گئی لیکن نظام نہیں بدلا محکمہ ہیلتھ کے ملازموں کی غفلت کی انتہا ہو گئی 1 ہفتہ پہلے افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد ابھی تک والدین کو انصاف نہ مل سکا شورکوٹ کے نواحی علاقہ غیرمعیاری حفاظتی انجکشن لگنے سے بچی جاں بحق ہوگئی تھی  کوٹ مرزا گورنمنٹ ہسپتال کی ڈسپنسری سے دس دن کی بچی کو دو روز پہلے انجکشن لگوایا گیا تھا غیرمعیاری انجکشن لگتے ہی پھول سی بچی کا رنگ نیلا ہو گیا  انجیکشن لگوانے سے پہلے بچی بالکل صحت مند تھی مگر انجکشن لگنے کے بعد طبیعت بگڑتی چلی گئی اور بلاآخر بچی موت کے آغوش میں چلی گئی والدین کی وزیراعلی پنجاب وزیر صحت اور وزیراعظم پاکستان سے انصاف کی اپیل ہے

منگل، 26 مارچ، 2019

میانوالی نیوز


میانوالی: واں بھچراں (شمعون حسین سے)واں بھچراں میں 
15 روز سے غائب 46 سالہ شخص کی کپڑے سے لٹکی  لاش  ایک بے آباد  فارم سے برآمد ۔ واں بھچراں شہر کا رہائشی محنت کش   رانا زوالفقار عمر 46 سال گزشتہ 15 روز سے غائب ہو گیا تھا جس کی لاش واں بھچراں گرڈ  اسٹیشن کے  قریب واقع  ایک بے آباد فارم سے برآمد ہوئی ۔ یہ ویٹینری فارم گندم کے  کھیتوں کے درمیان واقع ہے  ۔ وہ 6 بچوں کا باپ تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معلوم ہوا کہ  کچھ روز قبل رانا ذولفقار کے بیٹے کی شادی اختام پزیر ہوئی جس میں اس کی بہنوں نے شرکت نہیں کی  وہ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا  اس کی بیوی اور بیٹوں نے شادی میں اس کی بہنوں کو مدعو کرنے سے منع کیا تھا اسی وجہ سے گھر میں جھگڑا بھی رہتا تھا جس کا اسے شدید رنج تھا اور گھر سے جھگڑا کر کے غائب ہو گیا تھا ۔ تھانہ واں بھچراں انچارج نوید اکرم اور ڈی ایس پی شبیر گجر  پولیس کی نفری کے ساتھ موقع پر فوری پہنچ گئے اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی مدد سے لاش کے نمونے لیکر  تحقیق شروع کر دی پولیس اور لواحقین کے مطابق خود کشی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

میانوالی نیوز



واں بھچراں (شمعون حسین سے)واں بھچراں موسی خیل روڈ پر
دور ویرانے میں
دور گندم کے کھیتوں میں
ایک ویران حویلی میں ایک ویران کمرے کے ساتھ پائپ کے ساتھ لٹکتی ہوئ  لاس ملی ہے
جس کی پہنچان 45سالہ رانا ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے
رانا ذوالفقار گزشتہ 15 روز سے گھر سے غائب لاپتہ تھا
مبینہ معلوم ہوا ہے کہ وہ گھر سے لڑ جھگڑا کرکے گیا تھا کہ واپس نہیں اوں گا۔۔
لاش کافی دن پرانی بوسیدہ لگتی ہے۔بدبو آرہی تھی۔
بدبو آنے پر شہریوں نے دیکھا تو ویران حویلی میں لاش لٹک رہی تھی۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی
لاش کو تحویل میں لے لیا ۔

میانوالی نیوز


میانوالی:۔ تھانہ داودخیل پولیس کی تاش جواء کے اڈے پر کاروائی ، داو پر لگی رقم برآمد، 04جواری گرفتار۔
میانوالی (شمعون سے)ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمد ریاض کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ داود خیل انسپکٹر شاہد نثار اکبر اور انکی ٹیم نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ماڑی شہر میں تاش جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 04افراد حیات اللہ ولد نذیر احمد، محرم علی ولد عبدالرحمن ، عبدالعزیز ولد عبدالکریم، غلام حسین ولد غلام بشیر سکنائے ماڑی شہرکو گرفتارکرکے داو پر لگی رقم مبلغ 2880/-روپے،52پتے تاش برآمد کرکے تھانہ داود خیل میں قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو نے اس کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ داودخیل اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔ ترجمان میانوالی پولیس

پیر، 25 مارچ، 2019

تلہ گنگ نیوز



تلہ گنگ۔۔ دندہ شاہ بلاول چیک پوسٹ پر پولیس کی کارروائی۔   گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد  ملزمان گرفتار

موسمی حا لات پنجاب 19۔3۔26

Latest=26-3-19
ویــدرکنـڈیشـنز@
گزشتہ2ماہ سے وقفوں سےجاری بارشوں کےامکانات ختم نہیں ھوۓچھوٹےبڑےوقفوں کیساتھ اپریل کے آخرتک جاری رھنےکےامکانات.

بارشوں کا نیاسسٹم 2دن بعد بلوچستان بالائی پنجابKPKمیں داخل ھونیکاامکان.
3دن تک موسم خشک دن کواچھی دھوپ کچھ علاقوں میں ابرآلود رھنےمگرجمعرات شام رات سےھفتہ کےدورانDGخانDIخان بھـکر میانوالی چکوال اٹک خطہ پوٹھوھار اسلام آباد مری مظفرآباد کشمیر پشاور چترال دیر بالا چارسدہ مالاکنڈ سوات ایبٹ آباد بونیر بنوں لکی مروت سمیت بالائی پنجابkpkکشمیر کےبیشترعلاقوں میں تیز جھکڑ چلنےگرچ چمک کیساتھ مزید بارش کچھ علاقوں میں بارش کیساتھ ژالہ باری کےامکانات اس دوران کچھ علاقوں میں تیز ھوا بارش شدت پکڑسکتی ھےمحتاط⚠

جمعرات شام رات یاجمعہ ھفتہ کےدنوں فیصل آباد لاھور گوجرانوالہ جھنگ سرگودھاکےبعض علاقوں میں بھی تیز جھکڑچلنےگرج چمک کیساتھ کہیں کہیں بارش کی توقع.اس دوران واپڈاتنصیبات کوبھی خطرات رھیں گے:⚠
پنجاب kpk گندم کےکاشتکار حضرات گندم فصل سےبارشی پانی مکمل خشک ھوجانےپردوبارہ آبپاشی کریں.ورنہ فصل متاثرھوسکتی ھے:

ہفتہ، 23 مارچ، 2019

میانوالی نیوز



میانوالی۔23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو نے پولیس لائن میانوالی یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، شہداء کے درجات بلندی اور ملک پاکستان کی ترقی کے لیے دعا فرمائی۔پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی دی۔
میانوالی(نوید ملک سے )23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو نے یادگار شہداء بمقام پولیس لائن میانوالی میں حاضری دی،پھول چڑھائے ، شہداء کے درجات بلندی اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے دعا کی۔ میانوالی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔
ڈی پی اوممتاز احمد دیونے اس موقع پر کہاکہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہم نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور آئندہ بھی ملک کی بقا کی خاطرہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔ آج کا دن ہم سب کیلیے تجدید عہد کا دن ہے، ہم سب کو مل کرپاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، پولیس کے شہدا آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔پولیس کی قربانیوں کی بدولت ہی امن قائم ہوا ہے۔ پولیس شہداء نے ارضِ وطن کی خاطر جان کے نذرانے پیش کرکے ہمارے سر فخر سے بلندکیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے مستقبل میں بھی پولیس کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ میانوالی پولیس اپنے شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے اپنے ضلع کو دہشت گردی اور دیگر جرائم سے پاک بنا کر ہی دم لے گی۔اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سعید اللہ خان اورمیانوالی پولیس کے دیگر افسران و ملازمان نے شرکت کی۔
ترجمان میانوالی پولیس

Reporter Shamoon Hussain from Mianwali 03023146217

       
  ۔................Shamoon Hussain .............۔
میں یوم پاکستان کے موقع پر اپنی طرف سے پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں 23مارچ کا دن ہمیں اس تجدید عہد کی یاد دلاتا ہے جو مسلمانان ہند نے ایک پرامن اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کی عملی جدوجہد کا آغاز کرتے ہوئے کیا تھا کہ ایک ایسا الگ وطن حاصل کرنا ہے جہاں طبقاتیت نہیں ہو گی اور اسلام کے اصولوں کے مطابق مملکت کا نظام چلایا جائے گا۔ آج پھر وقت ہے کہ  اسی نظریے کو زندہ کر کے قوم کے ہر  فرد کو با شعور بنایا جائے تاکہ حقیقی معنوں میں قائدکا پاکستان بن سکے ۔

جمعہ، 22 مارچ، 2019

میانوالی صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف سرگودھا میانوالی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر شفیق آصف نے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ تنویر خالد کو اپنی تصنیفات کا سیٹ پش کیا


میانوالی صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف سرگودھا میانوالی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر شفیق آصف نے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ تنویر خالد کو اپنی تصنیفات کا سیٹ پش کیا

واں بھچراں( ایم یاسین سے)


میانوالی  کے علا قہ واں بھچراں  اور ایم پی اے ملک احمد خان بھچر کے آبا ئی  حلقہ میں ایک پرا ئمری اسکول اکمل آ با د (شیخالی) بھی ہے جو بنیادی ضر و یا ت سے محروم ہے اس سکول میں نہ پینے کا پا نی ہے اور نہ ہی بجلی ہے یہ چھوٹے چھو ٹے بچے اپنے ایم پی اے اور ضلع کی انتظامیہ کو خا موش احتجاج ریکارڈ کر واتے ھوئے

میانوالی نیوز




میانوالی، داؤد خیل پولیس کا سرچ آپر یشن ۔بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
میانوالی(شمعون حسین سے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرممتاز احمد دیو کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمد ریاض کے زیر نگرانی علاقہ تھانہ داؤد خیل میں جرائم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر، ناجائز اسلحہ/ منشیات فروشوں کی گرفتاری اور عوام الناس کی جان و مال کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرسرچ آپریشن کیا۔ ۔ ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل کی قیادت میں02 ٹیمیں تشکیل دے کرتھانہ داؤد خیل کے علاقہ میں کچہ گندہ، داودخیل شہر، گلن خیل، پکی شاہ مردان، ماڑی انڈس میں گھروں اور ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی
سرچ آپریشن میں کل60 افسران و ملازمان نے شرکت کی۔ دوران سرچ آپریشن 30گھروں / ڈیرہ جات جبکہ35 افراد کی SVASسسٹم اور بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی۔04 مشتبہ افراد کو کو زیر حراست لیا جن کی انٹروگیشن جاری ہے۔دوران سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نصراللہ سکنہ داودخیل سے کلاشنکوف معہ 200کارتوس، رحمت اللہ سکنہ داودخیل سے رائفل 303بور، محمد خان سکنہ داودخیل سے رائفل 44بور معہ 70کارتوس،نور خان سکنہ داودخیل سے رپئیٹر 12بور معہ 06کارتوس، کامران سکنہ داودخیل سے بندوق12بور ڈبل بیرل برآمد کرکے تھانہ داودخیل میں الگ الگ مقدمات درج رجسٹرڈ کیے جبکہ کرم داد سکنہ داود خیل سے 550گرام چرس برآمد کرکے دفعہ 9Bکے تحت مقدمہ درج کیا ۔ ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک میانوالی میں سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔ کسی کو معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنائیں گے۔جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔  

بدھ، 20 مارچ، 2019

میانوالی کسان پریشان


میانوالی / وائرس حملہ

میانوالی(ایم یاسین  سے) کی سب سے بڑی فصل گندم پر نامعلوم وائرس کا شدید حملہ
ھزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصل بیماری کی وجہ سے تباہ
چھوٹے بڑے ذمینداروں کو کروڑوں کا نقصان کا خدشہ
علاقہ پائی خیل۔غنڈی۔سوانس   ۔ روکھڑی ۔ دلیوالی۔ واں بھچراں اور شادیہ سمیت کئی علاقے وائرس کی لپیٹ میں آ گئے۔۔ ۔
زرعی ماھرین وائرس مذکورہ کا توڑ کرنے میں فی الحال ناکام
کسان شدید پریشان حکومت پنجاب اور اعلی زرعی حکام جلد لائحہ عمل تیار کریں ۔ کسانوں کا مطالبہ

ایم یاسین واٸی این سی نیوز میانوالی۔

خوشاب نیوز:- پولیس کا نوجوان شہید


خوشاب پولیس مقابله میں ہلاک هونے والا بىیرولى کا عنایت اللہ ولد فیروز کى لاش پولیس لائن میانوالی میں پهنچ گئى
ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رهے تھے که ناکه پر پولیس کے روکنے پر فائرنگ شروع کر دى پولیس کی جوابى فائرنگ سے ملزم ہلاک

میانوالی ڈی ایچ کیو

رشوت کا بول بالا ڈاکٹرز نے بھی اندھیر نگری میں حصہ ڈال دیا

شالا کوئى غریب وى نه هووے

میانوالی ڈى۔اىچ ۔کیو ڈاکٹر مشتاق صاحب لگتا ہے کہ تم نے الله کو جان نہیں دىنى
اس لڑکے على شاه کو بلوخیل کے ملک آصف ناوڑه نے چاقووں سے زخمى کردیا اور ڈاکٹر مشتاق نے صرف خراشوں کى ایم۔ایل۔سى دے دى کیونکه یه لڑکا انتهائى غریب هے اور دوسرا اس ملزم کے کچھ ٹاؤٹ رشته دار اسى هسپتال میں تعینات هیں جس پر خراشوں کی ایم۔ایل۔سى بنا دى تاکه پرچه کمزور هو جس پر هم ایس۔ایچ۔او سٹى امیراحمد خان سے اپیل کرتے هیں که وه اس پر جتنا هوسکے سخت ایکشن لیں اور ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعى سزا دىں۔ لواحقین ڈى۔سى میانوالی شعیب جدون سے اپیل کرتے ہیں که همارے ساتھ هونے والے ظلم پر همارى دادرسى کى جائے اور اس مشتاق نامى ڈاکٹر کے خلاف بھى سخت تادیبى کاروائی کی جائے اور بلوخىل کے نام نهاد سىاسىوں کو بھى آئینه دیکھتے هوئے اس لڑکے کے حق کے لىے آواز اٹھانى چاهىے صرف پولیس کے خلاف بولنے سے لیڈرى نہیں هوتى۔

منگل، 19 مارچ، 2019

موسیٰ خیل نیوز





میانوالی:( اسٹاف رپورٹر ) موسی خیل میں تلہ گنگ روڈ پر بلال پٹرولیم کے قریب کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر۔
ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں نے موقع پر پہنچ کر  زخمیوں کو طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کر دیا ۔ریسکیو ذرائع ۔

عیسی خیل



عیسیٰ خیل/حادثہ
میانوالی ( اسٹاف رپورٹر) عیسیٰ خیل میانوالی روڈ پر موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ میں ٹکر
حادثہ میں ایک بچی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی
 حادثہ سکول کی استانیوں کے کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل کے درمیان ہوا
کیری ڈبہ میں ماں کی گود میں بیٹھی پانچ سالہ بچی جاں بحق
موٹر سائیکل سوار شدید زخمی، ایک کی حالت خطرناک

پیر، 18 مارچ، 2019

عیسی خیل نیوز


عیسیٰ خیل قتل
تھانہ مکڑوال( اسٹاف رپورٹر ) کی حدود میں ایک شخص قتل ترگ کا رہائشی عمر خان ولد شاہ نواز کو پرانی رنجش پر قتل کر دیا گیا
مکڑوال پولیس نے ملزمان گرفتار کر لئے

اتوار، 17 مارچ، 2019

Weather Updats By A.k Bakhar Latest=18/3/19

Weather Updats By A.k Bakhar Latest=18/3/19
ویـدر کنڈیشنز@
مقامی اورمغربی ھواٶں سےبننے والا بارش کا نیا اور مختصر سسٹم اسوقت شمال شرقی بلوچستان بالاٸیkpk کےبعض علاقوں میں موجود:آج سےبدھ تک کوٸٹہ ژوب قلات سمیت شمال شرقی بلوچستان کہیں کہیں گرج چمک اورتیز جھکڑ چلنےکیساتھ بارش چنداک علاقوں ھمراہ بارش ژالہ باری کاامکان:

آج شام رات یامنگل بدھ کےدوران DGخان بھکرDiخان میانوالی لیہ جھنگ فیصل آباد ملتان سکھر حیدرآبار لاڑکانہ تھرپارکربالاٸی سندھ بہاولپور ساھیوال لاھور ڈویژن سمیت جنوبی وسطی پنجاب کےبعض علاقوں میں گردآلود تیز جھکڑ چلنےجبکہ کہیں کہیں گرج چمک  کیساتھ ھلکی درمیانی بارش چند اک علاقوں میں بارش کیساتھ ژالہ باری کےامکانات بھی رھیں گے درجہ حرارت اور  مقامی ھواٶں کی مداخلت کےباعث بعض علاقوں میں تیز ھواشدت پکڑ  سکتی ھے تاھم کسان حضرات گندم کی  فصل کی آبپاشی میں احتیاط برتیں:

آج بعد دوپہر یا شام رات سے جمعرات کےدوران  بونیر لکی مروت پشاور کوھاٹ چترال گلگت دیربالا صوابی مردان چترال  چارسدہ مانسہرہ مالاکنڈ بنوں کوھستان گلگت داسو سکردو سمیت بالاٸیkpk اور خطہ پوٹھوھار اسلام آباد مظفرآباد نیلم مری گلیات کشمیر بالاکوٹ راولاکوٹ کےعلاوہ گوجرانوالہ سیالکوٹ جہلم سرگودھا کےبیشتر علاقوں میں بھی تیز جھکڑ چلنےاورگرج چمک کیساھ بارش  کچھ علاقوں میں بارش کےساتھ ھلکی اور کہیں اچھی ژالہ باری کےامکانات بھی رھیں گے۔
اس دوران  کچھ پہاڑی علاقوں میں ھلکی برفباری بھی ھوگی جبکہ بالاٸی خیبرپختونخواہ کشمیر کےبعض پہاڑی علاقوں میں دوران مزید بارش سےلینڈ سلاٸیڈنگ کاخطرہ ھوسکتاھےلہذا ان دنوں عام مقامی حضرات اور سیاح پہاڑی سفر اور سیروسیاحت کےدوران احتیاط برتیں:
دوران تیز بارش واپڈا تنصیبات ساٸین بورڈز کچےبوسیدہ مکانات اور دیواروں سےدور رھیں:

ترگ نیوز

 . . .  . . .  .  .  .  .  . ترگ نیوز
ترگ کا حسین اللہ پٹواری کروڑ پتی کیسے بنا؟

حسین اللہ پٹواری کیخلاف عوام الناس کی جانب سے بےانتہا کرپشن کے شدید الزامات

اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل نے متاثرین کو 19 مارچ کو اپنے آفس بلا لیا

میانوالی نیوز

*تعلیم اور صحت ہماری ترجیحات*


*عمران خان عام آدمی کے مسائل کا خاتمہ چاہتا ہے*
واں بھچراں(نوید حسین سے) میانوالی کے مسائل ختم ہوں گے۔ تعلیم اور صحت پہلی ترجیح پر ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان عام آدمی کے مسائل کا خاتمہ چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار
پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ملک احمد خان بھچر نے بھچر ہاوس میں آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں میانوالی کو مسلسل نظر انداز کیا گیا لیکن اب میانوالی کی محرومیوں کی خاتمہ کے لیے کوشیشیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سال ہا سال سے  ورثے میں ملنے والے مسائل کو مرحلہ وار ختم کریں گے صحت اور تعلیم ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔ ملک احمد خان بھچر نے اس موقع پر بتایا کہ میانوالی عمران خان کا ضلع ہے یہاں کے کارکنان نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ میانوالی کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ یہاں شرح خواندگی میں اضافہ کیا جائے اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جائیں ۔
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں