بدھ، 8 مئی، 2019

میانوالی نیوز


میانوالی کے علاقہ داؤد خیل میں مجرمان اشتہاری, بھتہ خور گینگ کے ساتھ پولیس مقابلہ,قتل, اقدام قتل, بھتہ خوری, پولیس مقابلہ اور 7ATA کے 6 مقدمات میں مطلوب ملزم اشتہاری زخمی حالت میں پولیس حراست میں باقی فرار ہونے میں کامیاب.

میانوالی: ایس ایچ او تھانہ داؤد خیل شاہد نثار اکبر کو مخبر نے اطلاع دی کہ قتل, اقدام قتل, 7ATA کا مجرم اشتہاری اور بھتہ خور گینگ کا سرغنہ احسان اللہ عرف بلو اپنے ساتھیوں تاز اللہ عمران خان,  مطیع اللہ اور 2 نامعلوم اشخاص دریائے سندھ کے کنارے تائی بن پکی شاہ مردان کے راستے پر موجود ہیں. ایس ایچ او داؤد خیل نے تھانہ کی نفری اور ایلیٹ ٹیم کے ہمراہ وہاں پہنچے تو مجرم اشتہاری اور اسکے ساتھی ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی. پولیس پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ملزمان نے فرار کی راہ اختیار کی. پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے 1 ملزم اشتہاری احسان اللہ بلو کو زخمی حالت میں حراست میں لیا. ملزم اشتہاری احسان اللہ عرف بلو تھانہ داؤد خیل پولیس کو قتل, اقدام قتل, بھتہ خوری, پولیس مقابلہ اور  7ATA کے کل 06 مقدمات میں مطلوب تھا. اس کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ 6 میگزین 300 کارتوس اور ہینڈ گرینڈ اور 125 موٹرسائیکل سمیت گرفتار کر لیا باقی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے. ڈی ایس پی موسیٰ  خیل باقی سرکل اور پولیس لائن سے مزید پولیس اور ایلیٹ کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے. علاقے کو گھیرے میں لے کر باقی فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے.  بہت جلد انکو بھی گرفتار کر لیا جائے گا. تمام آپریشن کی نگرانی ڈی ایس پی موسیٰ خیل خود کر رہے ہیں.
ترجمان میانوالی پولیس
بدنام زمانہ خوف و دہشت کی علامت اشتہاری احسان اللہ عرف بلو پولیس مقابلے کےبعد زخمی حالت میں گرفتار کافی عرصہ سے پولیس کو کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا 302 سیون ایے ٹی ایے اور کئی مقدمے اس پر درج تھے بھتہ خور گینیگ کا سرغنہ تھا اس کی گرفتاری پر اھل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں