میانوالی: ( ملک یاسین سے). ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتازاحمد دیو نے تھانہ ہرنولی کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ تھانہ کی بلڈنگ، ریکارڈ، مال مقدمات، حوالات، میس روم، ملازمان کی رہائشی بیرکس، تھانہ کا فرنٹ ڈیسک روم چیک کیا اور تھانہ کی صفائی چیک کی۔ تمام ریکارڈ کو درست حالت میں رکھنے اور تھانہ کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا. مزید انہوں نے ایس ایچ او ہرنولی اور تمام افسران کو ہدایت کی کہ تھانہ میں ہر آنے والے سائل کو عزت دیں اور سائلین کی داد رسی کی جائے کیونکہ یہ ہماری ڈیوٹی اور فرض ہے کہ غریب عوام کی مدد کریں.
,ملک یاسین میانوالی
,ملک یاسین میانوالی
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں