إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
افسوس ناک خبر
ملک اذان یوسف اعوان کبڈی پلیر کو قتل کردیا گیا
اللہ پاک مغفرت فرمائے آمین
چیچہ وطنی:زمین کے تنازعہ پر سگے تایا سمیت تین افراد نے نوجوان طالب علم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ شاہ کوٹ نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 85 بارہ ایل کا رہائشی نویں جماعت کا 14سالہ طالب علم ملک اذان خرم اعوان گزشتہ رات موٹر سائیکل پر اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ تین افراد نے پیچھا کر کے مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول ملک اذان کے والد ملک خرم یوسف اعوان کا اپنے بڑے بھائی کے ساتھ 4ایکڑ زمین کا کیس عدالت میں زیر سماعت تھا اور اسی رنجش پر مقتول کے سگے تایا ملک محسن اعوان ، سگا تایا زاد بھائی ملک فیصل اعوان اور قریبی کزن طلحہ اعوان نے ملک اذان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا مقتول اذان نے نویں جماعت کے پرچے دے رکھے تھے اور وہ ڈی پی ایس سکول 90موڑ میں زیرتعلیم تھا۔ ذرائع کے مطابق مقتول اذان ملک نے قتل سے کچھ دیر قبل اپنے والد خرم اعوان کو موبائل فون کے ذریعے وائس میسج کیا کہ مذکورہ بالا ملزمان اس کاپیچھا کر رہے ہیں اور اسے قتل کر دیں گے ۔ وقوعہ کے بعد پولیس تھانہ شاہ کوٹ اور کرائم برانچ نے مقتول کے موبائل فون کے وائس میسج کو سن کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ نمبر 139/19زیر دفعہ 302,34ت پ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی۔بعد ازاںپولیس نے مقتول اذان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی مقتول کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا:رپورٹ محمد عدیل چیچہ وطنی
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں