منگل، 14 مئی، 2019

عیسی خیل نیوز

عیسیٰ خیل (تحصیل رپورٹر  ) ضلع میانوالی کے واٹر سپلائز پر کام کرنے والے 460 ملازمین کو گذشتہ 28 ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کی جا سکیں ملازمین کے مطابق انتظامیہ کبھی بجٹ نہ ہونے کا رونا روتی ہے اور کبھی بہت جلد ادا کرنے کے لارے لپے لگائے جا رہے ہیں جبکہ ملازمین اتنے لمبے عرصہ سے تنخواہ نہ ملنے سے بھوکے روزے رکھنے پر مجبور ہو گئے ہیں اس صورتحال سے تنگ آ کر متاثرہ ملازمین نے ڈی سی آفس میانوالی کے سامنے احتجاج شروع کر دیا ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے متاثرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں اور حکومت پنجاب کے محکمہ فنانس کو بجٹ کیلئے لیٹر لکھا ہوا ہے اور انشااللہ بہت جلد آپکا مسئلہ حل ہو جائے گا انھوں نے مزید کہا کہ آپ بھی اپنی ڈیوٹی جانفشانی سے کریں کیونکہ میں آپکی جنگ لڑ رہا ہوں

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں