جمعہ، 10 مئی، 2019

عیسیٰ خیل نیوز

عیسیٰ خیل ( شاہد نیازی )
عیسیٰ خیل شہر گزشتہ پانچ دنوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس گیا۔ انتظامیہ ناقص سستا رمضان بازار کے چکروں میں زندگی کی سب سے بنیادی اور اہم ضرورت پانی کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ نااہل عملہ جگہ جگہ سے پائپ کی لیکج بند کرنے میں ناکام۔ نئیر خان  سپروائزر سوشل میڈیا پر اپنی تعریفوں کے جھوٹے پُل تعمیر کرنے میں مصروف۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے آبائی حلقہ میں مسائل کے عفریت نے اپنا پنجہ غریب عوام کی گردنوں میں دھنسا رکھا ہے۔ خادم مزدور رشید خان نیازی، انجمن تحفظ حقوق شہریان عیسیٰ خیل کے چئیرمن وجیہ اللہ ہاشمی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر کل صبح تک عیسیٰ خیل شہر کو پانی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو ہم عوام عیسیٰ خیل کے شانہ بشانہ  گھروں سے باہر نکل کر دھرنا دیں گے اور بنوں عیسیٰ خیل روڈ بند کردیں گے۔ عیسیٰ خیل کی عوام الناس نے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل رائے زوالفقار علی سے پرزور اپیل کی کہ پانی کی سپلائی کو جلد اذ جلد بحال کرکے ان کی حالت زار پر رحم فرمایا جائے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

7,583

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

Tuesday 08/07/25

مشہور اشاعتیں