میانوالی:(شمعون حسین سے) آج مورخہ 09.05.2019 کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخ غلام مصطفٰی,DSP آرگنائزڈ کرائم رانا محمد انور نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ سبزی و فروٹ کی نیلامی کا جائزہ لیا اور اشیاء کے معیار اور ریٹ لسٹیں چیک کیں اور خریدداری کے لیے آنے والے لوگوں سے ریٹس معلوم کیے. ADCR میانوالی نے آڑھتیوں اور ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری، مہنگی اشیاء کسی صورت بھی منڈی میں فروخت نہ کی جائیں اور روزمرہ کی ضروریات زندگی کی اشیاء کا ریٹ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہو. گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی. DSP سرکل آرگنائزڈ کرائم نے ٹریفک ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو سختی سے ہدایت کی کہ منڈی کے اندر گدھا ریڑھی, چنگچی لوڈر کو داخل نہ ہونے دیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑے۔
ترجمان میانوالی پولیس
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں