جمعہ، 17 مئی، 2019

عیسیٰ خیل



اے سی عیسٰی خیل راٸے ذوالفقار علی سے ان کے
آفس میں میٹنگ ہوٸی جس میں عیسٰی خیل شہر میں  صفاٸی کے پلان پر بات ہوٸی۔ جناب اے سی صاحب کا کہنا تھا کہ انشإ اللہ دو ہفتے بعد شہر بھر میں صفاٸی ایک باقاعدہ پلان کے مطابق ہو گی اور کچرہ کنڈیوں کا مستقل بنیادوں پر حل نکالا جاٸے گا۔ سینیٸر صحافی رفیع اللہ خان نے  روڈ کی با ر بار کھداٸی اور پاٸپ لیکج کا ذکر کرتے ہوٸے کہا کہ اس سنگین مسٸلے کا کوٸی ٹھوس حل نکالا جاٸے۔ اے سی  جناب راٸے ذوالفقارصاحب نے یقین دہانی کراتے ہوٸے کہا کہ اس سلسلہ میں انشإ اللہ ٹھوس اقدامات اٹھا کر مین  روڈ کو مزید ٹوٹ پھوٹ سے بچایا جاٸے گا۔

جمعرات، 16 مئی، 2019

ملتان بے حسی اور حیوانیت کا اک اور واقعہ


*ملتان۔۔۔*
*تمام سٹاف کوگھنٹہ گھرچوک پرعبرت ناک سزادی جائے۔۔۔۔*
*اکثر ھی سوچتا ھوں کہ قیامت آھی جانی چاھیئے کیونکہ ھم لوگ ھی بے حس ھیں*
*ہمیں کوئی فکر نہیں کوئی جیئے یا مرے بس ھماری جھوٹی شان و شوکت پہ داغ نہیں لگنا چاھیئے*
*سمجھ نہیں آتا کہ لوگ خود کو خدا کیوں سمجھتے ہیں  ایک باھمت لڑکی نے حالات کا مقابلہ کرتے کرتے اپنی جان دے دی*
*کل لاریٹس پبلک سکول اینڈ گروپس ملتان نزد انصاری چوک حارث کیمپس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ھے*
 *ایک ٹیچر جس کا نام اسماء ھے عمر با مشکل 19/20  سال ھوگی جوکہ ملتان سے تھوڑی دور قصبہ مڑل کی رہائشی تھی  وہ حالات کا مقابلہ کرتے کرتے اپنی زندگی سے ھار گئی*
 *ھوا یوں کہ یہ میری بہن صرف سات ہزار روپے میں اس سکول میں پڑھاتی تھی  جبکہ اس کے والد مسجد میں آذان دیتے تھے اور ایک بھائی کالج میں پڑھ رھا ھے  اس کی سات ہزار تنخواہ سے بھائی کی تعلیم اور گھر کا خرچہ چلتا تھا  وہ ملتان اپنے ماموں کے گھر رھتی تھی*
*ھوا یوں کہ یہ جب سکول گئی تو جونیئر سٹاف کی ھیڈ نے اس کی بہت بے عزتی کی  اور کہا کہ تمہاری انگلش ٹھیک نہیں ایک تو تم پہ احسان کیا ھے ورنہ کون تم کو نوکری دیتا*
*اب تم کو فارغ کرتی ھوں جب اس نے یہ سنا تو رونے لگ گئی اور کہنے لگی میم میری گھر کوئی کمانے والا نہیں ھے*
 *مجھے موقع دے دیں اور اس نے تمام سٹاف سے مدد مانگی کہ اس کی Help کریں* 
*سب نے یہ کہا کہ جاکر Cheif Executive چوھدری خالد جاوید وڑائچ کو کہو جو کہ جنوبی پنجاب Pti کے vice President ہیں*
 *سب کے سامنے اس معصوم ٹیچر کی عزتی کی اسی وجہ سے جب Spoken English کا پیریڈ ھوا تو مس نرگس آئیں اور کہنے لگی کہ چلو میرے ساتھ سب کے سامنے Presentation دو*
*صبح کی بے عزتی کی وجہ یہ پہلے بہت زیادہ سٹریس میں تھی یہ بولی کہ میم میں کل دے دوں گی Presentation تو میم بولی دینی ھے تو ابھی دو*
 *ورنہ اپنے گھر جاؤ پکی پکی چھٹی*
 *جب اس نے یہ سنا تو  چپ چپ ساتھ چل پڑی   جب یہ روم میں داخل ھوئی تو صرف چند ھی الفاظ بول سکی اس کا ایک دم BP Low ھوگیا اور نیچے گرگئی اور سر پہ چوٹ لگی*
*دوسری ٹیچرز نے Ambulance بلانے کا کہا تو سکول کی Reputation کو مدنظر رکھتے ھوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ خالد جاوید وڑائچ کی کار میں ھسپتال لے جاتے ھیں*
 *لیکن جس شخص کو کبھی میں  انسان کے روپ میں فرشتہ سمجھتا تھا اس نے صاف انکار کر دیا کہ میری کار استعمال نہ کی جائے*
 *پھر رکشہ منگوایا اور نشتر لے کر گئے لیکن موقع پہ طبی امداد نا ملنے کی صورت میں یہ بہن زندگی کی بازی ھار گئی*
*اناللہ وانا الیہ راجعون*
*ایک اور باھمت بیٹی دنیا چھوڑ گئی ھے اب تو کچھ بولو  گونگے بہرے لوگو .....*
*اس بچی کے انصاف کے لیئے آواز اٹھاؤ*
*ورنہ ایسے ھی جنازے اٹھتے رھیں گے یہ فرعون لوگ ھم غریبوں کو ایسے ھی مارتے رھیں گے*
*خدا کے لیئے بس کردو*
*ان سکول مافیا کو لگام ڈالو*
*میں کسی سیاست دان کی مخالفت نہی کر رھا بلکہ اپنے بےحس معاشرہ کا ماتم کررھا ھوں*

بدھ، 15 مئی، 2019

عیسیٰ خیل


( عیسٰی خیل(شاہد نیازی
آج اے سی عیسٰی خیل  راۓ ذوالفقار علی نے رمضان بازار کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالز پر اشیإ خورد نوش کو چیک کیا۔ نماٸندہ وائی سی این  کی نشاندہی پر اے سی صاحب نے مارکیٹ کمیٹی کے سٹالز پر موجود ناقص اور غیر معیاری چنے اور ماش کی دال کا نوٹس لیتے ہوٸے کہا کہ معیاری دال کی فراہمی کو یقینی بنایا جاٸے گا۔ چینی اور آٹا کے اسٹالز پر موجود  سرکاری اہلکاروں کا ہدایات جاری کیں کہ سب لوگوں کو ہدایات کی مطابق آٹا چینی گھی  اور دیگر اشیإ خورونوش کی فراہمی کو یقینی بناٸیں۔  بعد ازاں براٸلر گوشت کے اسٹال کا دورہ کیا اور سکیل اور وزن والے باٹ چیک کیے۔ براٸلر گوشت کے تاجرکو صفاٸی کے بارے سخت وارننگ دی ۔

عیسیٰ خیل


عیسیٰ خیل (شاہد نیازی ):ASP/SDPO عیسی خیل شہزادہ عمر عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بانگی خیل انسپکٹر محمد نسیم اور انکی ٹیم  نے دوران چیکنگ سحرگل ولد غلام جان سے 420 گرام چرس اور پسٹل 30 بور برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ بانگی خیل میں الگ الگ مقدمات درج کیے۔ ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو اس کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ بانگی خیل اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

منگل، 14 مئی، 2019

میانوالی


*میانوالی/ایم ایس تعیناتی*

میانوالی: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نئے ایم ایس کی تعیناتی
ڈاکٹراطھر فاروق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ اڈو مظفرگڑھ سے میانوالی تعینات ھوئے ھیں. نوٹیفکیشن جاری

رپورٹ . ملک یاسین شان میانوالی

میانوالی نیوز



میانوالی ۔ (شمعون حسین سے)مستی والہ کے علاقہ میں مبینہ طور پر زمین تنازعہ پر  مخالفین کی فا ئرنگ سے  ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122نے طبی امداد دیکر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔
 زخمی لطیف اللہ  وانڈھا پنوں خیلانوالہ کا رہائشی ہے 

عیسی خیل نیوز

عیسیٰ خیل (تحصیل رپورٹر  ) ضلع میانوالی کے واٹر سپلائز پر کام کرنے والے 460 ملازمین کو گذشتہ 28 ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کی جا سکیں ملازمین کے مطابق انتظامیہ کبھی بجٹ نہ ہونے کا رونا روتی ہے اور کبھی بہت جلد ادا کرنے کے لارے لپے لگائے جا رہے ہیں جبکہ ملازمین اتنے لمبے عرصہ سے تنخواہ نہ ملنے سے بھوکے روزے رکھنے پر مجبور ہو گئے ہیں اس صورتحال سے تنگ آ کر متاثرہ ملازمین نے ڈی سی آفس میانوالی کے سامنے احتجاج شروع کر دیا ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے متاثرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں اور حکومت پنجاب کے محکمہ فنانس کو بجٹ کیلئے لیٹر لکھا ہوا ہے اور انشااللہ بہت جلد آپکا مسئلہ حل ہو جائے گا انھوں نے مزید کہا کہ آپ بھی اپنی ڈیوٹی جانفشانی سے کریں کیونکہ میں آپکی جنگ لڑ رہا ہوں

میانوالی واٹرسپلائی ملازمین کو 28ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پرڈی سی آفس میانوالی کے سامنے احتجاج



میانوالی واٹرسپلائی ملازمین کو 28ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پرڈی سی آفس میانوالی  کے سامنے احتجاج کر تے ہو ئے

 ملک یاسین نیوز ایڈیٹر وائی این سی نیوز میانوالی

Umar Farooq Appointed as Repoter On The YNC News Web Channel


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعلان تقرری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 www.theyncnewschannel.blogspot.com


 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عمرفاروق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
       
 کو ضلع جہلم سے نمائندہ خصوصی منتخب کیا جاتا ہے   تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے نوٹ فرما لیں 

پیر، 13 مئی، 2019

نور پور تھل



‏نور پورتھل  نیوز
رنگپور روڈ نزد سول ہسپتال نور پورتھل کاراورلوڈررکشہ کا آپس میں تصادم علی حسن ولدلیاقت دھون نورپورتھل اور علی عباس ولدظفرعباس ساکن رنگپوربگھور دونو ں شدیدزخمی

ملک یاسین شان

عیسیٰ خیل نیوز








میانوالی ممبر سوشل میڈیا ٹیم میانوالی فاروق خان خٹک کی کوارڈینیٹر این اے 95 آفس میانوالی آمد
اس موقع پر چیئرمین وارث بھٹی اور ٹیم کوارڈینیٹر این اے 95 سے ملاقات محلہ کریم آباد کالاباغ نیو آبادی میں بجلی کے مسائل پر گفتگو اور بجلی کے پول کے لیے آفس میں درخواست جمع کرادی

اتوار، 12 مئی، 2019

میانوالی نیوز پنجاب پولیس کے نوجوان نے کمال کر دیا خصوصی رپورٹ Mianwali Police




پنجاب پولیس میں 5 انگلیاں برابر نہیں
کوئی لیاقت رسول SI اور عزیز اللہ کنسٹیبل جیسے بھی انسان موجود ہیں
 شدید گرمی میں اس آدمی کو پولیس والا نےدیکھا یہ ننگے پاو پیدل چل رہا ہے پولیس والے نے اس کو روک کر پوچھا آپ کے پاس جوتے نہی ہے کیا اس آدمی نے جواب دیا میرے پاس کھانا کھانے کےلیے پیسے نہی ہے جوتے کدھر سے لے سکتا
پولیس والا اس بندے کو جوتے کی دوکان پر لے گیا اور اپنے ہاتھوں سے خود اس آدمی کے پاوں میں جوتے پہناے بیشک پنجاب پولیس میں نیک دل لوگ بھی کثرت سے موجود ہے اللہ پاک ایسے لوگوں کو  اجرعظیم دے آمین اور اچھی بات کو پھیلانا چاہیے
خصوصی رپورٹ ایڈیٹر میانوالی شمعون حسین 

ہفتہ، 11 مئی، 2019

Esa Khail News

(عیسیٰ خیل( شاہد نیازی : SDPO/ASP سرکل عیسی خیل شہزادہ عمر عباس کی طرف سے تھانہ کمرمشانی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا. جس میں سرکل عیسی خیل کے تمام ایس ایچ اوز و ملازمان نے شرکت کی. ASP عیسی خیل نے اپنے ماتحت افسران و ملازمان کے ساتھ مل کر افطاری کی اور ملازمان کے مسائل بھی سنے.

آج کا موسم

Latest=Latest=5:00pm۔۔11/05/19
ویــدرکنـڈیشـنز@
اسوقتDGخان بھكرسمیت تھل ڈویژن كےبعض علاقےگہرےبادلوں كی لپیٹ میں آج شام رات كل صبح تك كہیں كہیں گرج چمك كیساتھ بارش كچھ علاقوں میں بارش كیساتھ ژالہ باری كاامكان موجود:
آج  شام رات اور كل اتوار كےدوران بھی میانوالی پشاور کوھاٹ بنوں لکی مروت گلگت سکردو چترال دیر مری ھزارہ مالاکنڈ چکوال اٹک پنڈی مظفرآباد اسلام آباد کشمیر گوجرانوالہ سرگودھا فیصل آباد جھنگ شیخوپورہ سیاھیوال بہاولپور لاھور اسلام آباد مظفرآباد مری كشمیر بعض علاقوں میں گردآلود شدید تیز آندھی چلنےکہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش چند اک علاقوں میں ژالہ باری کابھی امکان.
اس دوران  شہری محتاط رھیں محتاط رھیں۔۔
اگلےجمعہ ھفتہ  تک وقفوں کیساتھ پنجابkpk كشمیر گلگت مختلف علاقوں میں دوپہرسےشام رات اور صبح کے اوقات گردآلود تیز جھکڑیاآندھی چلنےکےامکانات رھیں گے.
کسان حضرات گندم کی کٹائی کےبعد فصل کو اورتھریشرینگ کےبعد بھوسہ  کوکھلامت رکھیں.
Weather observer.
A k Baloch Bhakkar.
03338627854

خوشاب نیوز


‏خوشاب نیوز
خوشاب ضیاالاسلام کالونی میں میاں بیوی کےدرمیان جھگرامیاں جاویداخترشاہ ولداخترشاہ نےاپنےھی گھرکوآگ لگادی ھزاروں روپےکامال جل گیاجاویدشاہ خودموقع سےفرارھوگیا
ریسکیوٹیم نےموقع پرپہنچ کرآگ پرقابوپایا

رپورٹ. ملک یاسین شان

میانوالی نیوز



میانوالی: (یاسین شان سے) ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد ارشد زاہد  نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میانوالی کا دورہ کیا۔ عطاء اللہ خان صدر  ضلعی کمیٹی انجمن تاجران نے ان کو سبزی و فروٹ کی نیلامی کا ملاحظہ کرایا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے اشیاء کے معیار اور ریٹ لسٹیس چیک کیں اور خریدداری کے لیے آنے والے لوگوں سے ریٹس معلوم کیے۔ انہوں نے ٹریفک ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو منڈی میں گدھا ریڑھی، چنگچی اور بڑی گاڑیوں کو داخل نہ ہونے دیں اور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ ہو۔

ملک یاسین شان  میانوالی

میانوالی نیوز





عیسٰی خیل (شاہد نیازی ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے آبائی حلقہ عیسٰی خیل میں تبدیلی آ گئی ہے

عیسٰی خیل: گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے طلباء مزدورں کا کام کرنے لگے

عیسٰی خیل: گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کا فرنیچر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں  طلباء کے  ذریعے ٹریکٹر ٹرالی سے  منتقل کیا گیا

عیسٰی خیل: خدانخواستہ اگر اس دروان کوئی ناخشگوار واقع پیش آ جاتا تو اس کا ذمہ دار کون ہوتا۔

جمعہ، 10 مئی، 2019

Farooq Khan Khatak Appointed as Crime Repoter on The YNC news Web Channel


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعلان تقرری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 www.theyncnewschannel.blogspot.com


 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فاروق خان خٹک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
         
 کو کرائم رپورٹر عیسیٰ خیل منتخب کیا جاتا ہے   تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے نوٹ فرما لیں 

میانوالی نیوز


میانوالی.( شمعون حسین سے) ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے رات 11 بجے کے قریب بعد نماز تراویح  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔  ہسپتال ڈاکٹر واقعہ کے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔ ۔ٹراما سینٹر میں مریضوں کی عیادت کی۔۔   ڈاکٹرز سے میڈیسن کے بارے میں دریافت کیا۔  اور مریضوں کے لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولتوں سے متعلق استفسار کیا ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔  بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال روڈ۔  جی پی او چوک ۔گلبرگ چوک کا بھی معائنہ کیا اور چیف آفیسر ضلع کونسل و چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میانوالی کو ہدایت کی کے ان  چوکوں  کو خوبصورت بنایا جائے۔انھی نے ھسپتال روڈ کے دونوں اطراف گرین بیلٹ کی مکمل صفائی اور جی پی او چوک کی صفائی کے علاوہ عرصہ دراز سے بند فوارہ کو بھی جلد از جلد فنکشنل کروانے کی ھدایت کی۔

اچھی باتیں

یونیورسٹی میں ہمارے ایک پروفیسر تھے جو اپنی کلائی میں لیڈی گھڑی باندھتے تھے، جسے دیکھ ہم سب طلباء کی ہنسی چھوٹ جایا کرتی تھی، ایک عرصے بعد وائس چانسلر کے ذریعے جب ہم پر انکشاف ہوا کہ پروفیسر صاحب جو زنانہ گھڑی پہنتے ہیں وہ ان کی فوت شدہ بیوی کی ہے۔۔۔
صاحبو! اس واقعے سے میں نے سیکھا کہ "کچھ دل بِنا بولے محبوب کی رحلت کے بعد بھی اَلم اور درد محسوس کرتے ہیں۔"

ایک دفعہ میرا ہسپتال میں کسی مریض کی عیادت کے لیے جانا ہوا، کوریڈور میں چلتے ہوئے ایک جواں سال لڑکی کی وِگ (بال) گر گئی وہاں موجود تمام لوگ اس پر ہنسنے لگے، آگے بڑھ کر جب ایک دوسری عورت نے اس کی مدد کی تو وہ روتے ہوئے کہنے لگی: اس میں میرا کوئی قصور نہیں کینسر نے میرے بال لے لیے، اس لیے مجھے یہ آرٹیفشل وِگ لگانا پڑتی ہے۔۔۔

اسی طرح ایک دن قبرستان سے گزرتے ہوئے میں نے  دس سالہ بچے کو ایک قبر پر کھڑا کچھ کہتے ہوئے سنا جو کہہ رہا تھا: "ماما اٹھو میرے ساتھ سکول چلو، استاد مجھے تمام لڑکوں کے سامنے مارتا اور کہتا ہے کہ تمہاری ماں کتنی سست اور کاہل ہے جو تمہاری پڑھائی کا خیال نہیں رکھتی۔۔۔

دوستو! کسی کی ظاہری حالت دیکھ کر ہمیں قطعا مذاق یا کسی قسم کا بھونڈا ری ایکشن نہیں دینا چاہیے، ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے اندر ہزار دُکھ چھپائے ہوئے ہو جس کا ہمیں علم نہ ہو۔۔۔

*پیارے احباب!*
بولنے، سوچنے اور ری ایکشن دینے سے پہلے اگلے بندے کی بھاگناؤں کا خیال رکھیے۔۔۔ بلاشبہ بعض باتیں انسان کو قتل کر دیتیں ہیں ۔۔۔

عربی میں ایک مقوله ہے:
"الكلمة كالسيف ذات حدين"
زبان سے نکلنے والے الفاظ دو دھاری تلوار کی طرح ہوتے ہیں۔
الله سبحانه وتعالى ہمیں خوشیوں کو بانٹنے والا اور آسانیوں کو تقسیم کرنے والا بنا دے،
*آمین یا رب العالمین*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شمعون حسین دعا گو 

لاہور نیوز

آئی جی پنجاب نے پٹرولنگ پولیس کا گاڑیوں کے کاغذات چیک کرنے کا اختیار ختم کردیا صرف ٹریفک پولیس کاغذات چیک کر سکے گی

قائد آباد نیوز

بریکنگ نیوز
‏قائدآباد میں چار نامعلوم افراد نے موجود ملازمین کو باندھ کرپٹرول سے"نیوٹیل کیبل نیٹ ورک"کے دفتر میں پڑے پورے کیبل سسٹم کو آگ لگا دی.

عیسیٰ خیل نیوز

عیسیٰ خیل ( شاہد نیازی )
عیسیٰ خیل شہر گزشتہ پانچ دنوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس گیا۔ انتظامیہ ناقص سستا رمضان بازار کے چکروں میں زندگی کی سب سے بنیادی اور اہم ضرورت پانی کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ نااہل عملہ جگہ جگہ سے پائپ کی لیکج بند کرنے میں ناکام۔ نئیر خان  سپروائزر سوشل میڈیا پر اپنی تعریفوں کے جھوٹے پُل تعمیر کرنے میں مصروف۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے آبائی حلقہ میں مسائل کے عفریت نے اپنا پنجہ غریب عوام کی گردنوں میں دھنسا رکھا ہے۔ خادم مزدور رشید خان نیازی، انجمن تحفظ حقوق شہریان عیسیٰ خیل کے چئیرمن وجیہ اللہ ہاشمی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر کل صبح تک عیسیٰ خیل شہر کو پانی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو ہم عوام عیسیٰ خیل کے شانہ بشانہ  گھروں سے باہر نکل کر دھرنا دیں گے اور بنوں عیسیٰ خیل روڈ بند کردیں گے۔ عیسیٰ خیل کی عوام الناس نے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل رائے زوالفقار علی سے پرزور اپیل کی کہ پانی کی سپلائی کو جلد اذ جلد بحال کرکے ان کی حالت زار پر رحم فرمایا جائے۔

Malik Muhammad Yaseen On YNC News Channel appointed as News Editor


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعلان تقرری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 www.theyncnewschannel.blogspot.com


 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ملک محمد یاسین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
         
 کومیانوالی سے نیوز ایڈیٹر منتخب کیا جاتا ہے   تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے نوٹ فرما لیں 

Esa Khail Repoter Shahid Khan Niazi The YNC News


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعلان تقرری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 www.theyncnewschannel.blogspot.com
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاہد خان نیازی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
             0300 9470285
 کو تحصیل رپورٹر عیسیٰ خیل منتخب کیا جاتا ہے   تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے نوٹ فرما لیں 

جمعرات، 9 مئی، 2019

کمر مشانی نیوز

عیسیٰ خیل: کمرمشانی میں باپ کے ہاتھوں فائر لگنے والا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

عیسیٰ خیل: حبیب اللہ ولد غلام حسن کو افطاری سے پہلے سگے باپ نے گھریلو ناچاقی پر فائر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا

ملک یاسین شان......

بدھ، 8 مئی، 2019

خوشاب نیوز


‏خوشاب نیوز
خوشاب میں نئےتعینات ھونے والے،سی ای او،ایجوکیشن،
"میاں محمداسمعیل"
نےچارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

رپورٹ. ملک یاسین شان

میانوالی نیوز


میانوالی کے علاقہ داؤد خیل میں مجرمان اشتہاری, بھتہ خور گینگ کے ساتھ پولیس مقابلہ,قتل, اقدام قتل, بھتہ خوری, پولیس مقابلہ اور 7ATA کے 6 مقدمات میں مطلوب ملزم اشتہاری زخمی حالت میں پولیس حراست میں باقی فرار ہونے میں کامیاب.

میانوالی: ایس ایچ او تھانہ داؤد خیل شاہد نثار اکبر کو مخبر نے اطلاع دی کہ قتل, اقدام قتل, 7ATA کا مجرم اشتہاری اور بھتہ خور گینگ کا سرغنہ احسان اللہ عرف بلو اپنے ساتھیوں تاز اللہ عمران خان,  مطیع اللہ اور 2 نامعلوم اشخاص دریائے سندھ کے کنارے تائی بن پکی شاہ مردان کے راستے پر موجود ہیں. ایس ایچ او داؤد خیل نے تھانہ کی نفری اور ایلیٹ ٹیم کے ہمراہ وہاں پہنچے تو مجرم اشتہاری اور اسکے ساتھی ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی. پولیس پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ملزمان نے فرار کی راہ اختیار کی. پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے 1 ملزم اشتہاری احسان اللہ بلو کو زخمی حالت میں حراست میں لیا. ملزم اشتہاری احسان اللہ عرف بلو تھانہ داؤد خیل پولیس کو قتل, اقدام قتل, بھتہ خوری, پولیس مقابلہ اور  7ATA کے کل 06 مقدمات میں مطلوب تھا. اس کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ 6 میگزین 300 کارتوس اور ہینڈ گرینڈ اور 125 موٹرسائیکل سمیت گرفتار کر لیا باقی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے. ڈی ایس پی موسیٰ  خیل باقی سرکل اور پولیس لائن سے مزید پولیس اور ایلیٹ کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے. علاقے کو گھیرے میں لے کر باقی فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے.  بہت جلد انکو بھی گرفتار کر لیا جائے گا. تمام آپریشن کی نگرانی ڈی ایس پی موسیٰ خیل خود کر رہے ہیں.
ترجمان میانوالی پولیس
بدنام زمانہ خوف و دہشت کی علامت اشتہاری احسان اللہ عرف بلو پولیس مقابلے کےبعد زخمی حالت میں گرفتار کافی عرصہ سے پولیس کو کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا 302 سیون ایے ٹی ایے اور کئی مقدمے اس پر درج تھے بھتہ خور گینیگ کا سرغنہ تھا اس کی گرفتاری پر اھل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا

میانوالی نیوز

میانوالی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو نے سٹی ایریا میں تراویح ڈیوٹی چیک کی۔ دوران چیکنگ ڈیوٹی پر موجود تمام ملازمان کو امروز لاہور داتا دربار میں ہونے والا خودکش دھماکہ اورموجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بریفنگ دی کہ بغیر چیکنگ کوئی بھی شخص مسجد / امام بارگاہ میں داخل نہ ہو۔ مسجد کے باہر پارکنگ نہیں ہونی چاہیے بلکہ 200 میٹر دور پارکنگ بنائی جائے۔ مسجد/امام بارگاہ انتظامیہ کے ساتھ ملکر وینٹج پوائنٹ بنائے جائیں جہاں پر مسلح اہلکار الرٹ کھڑا کیا جائے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی الرٹ ہو کر کریں مشکوک شخص کو چیک کریں اور ڈیوٹی کے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقے میں نماز تراویح ڈیوٹی چیک کرنے کی ہدایت کی۔
 ترجمان میانوالی پولیس










میانوالی: (شمعون حسین سے)ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو  نے سٹی ایریا میں تراویح ڈیوٹی چیک کی....
ترجمان میانوالی پولیس

میانوالی: ڈیوٹی پر موجود تمام ملازمان کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بریفنگ دی گئی کہ بغیر چیکنگ کوئی بھی شخص امام بارگاہ ،مساجد میں داخل نہ ہو......
ترجمان میانوالی پولیس

میانوالی: ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ ہر مسجد کے باہر پارکنگ نہیں ہونی چاہیے اور ملازمان کو بریفنگ دیں اور چیک کریں.....
ترجمان میانوالی پولیس

میانوالی: ڈیوٹی پر موجود تمام ملازمان کو سختی سے ہدایت کی کہ الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں ہر مشکوک شخص کو چیک کریں ڈیوٹی کے متعلق کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.....
ترجمان میانوالی پولیس

میانوالی مارکیٹ کمیٹی نیوز


میانوالی:(شمعون حسین سے) آج مورخہ 09.05.2019 کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخ غلام مصطفٰی,DSP آرگنائزڈ کرائم رانا محمد انور نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ سبزی و فروٹ کی نیلامی کا جائزہ لیا اور اشیاء کے معیار اور ریٹ لسٹیں چیک کیں اور خریدداری کے لیے آنے والے لوگوں سے ریٹس معلوم کیے. ADCR میانوالی نے آڑھتیوں اور ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری، مہنگی اشیاء کسی صورت بھی منڈی میں فروخت نہ کی جائیں اور روزمرہ کی ضروریات زندگی کی اشیاء کا ریٹ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہو. گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی. DSP سرکل آرگنائزڈ کرائم نے ٹریفک ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو سختی سے ہدایت کی کہ منڈی کے اندر گدھا ریڑھی, چنگچی لوڈر کو داخل نہ ہونے دیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑے۔
ترجمان میانوالی پولیس

میانوالی نیوز






میانوالی ڈپٹی كمشنر میانوالی كا ڈی ایچ كیو ہسپتال كا دورہ  ، ہسپتال میں داخل مریضوں كی عیادت كی اور ان كے لواحقین اور مریضوں میں افطاری كے لیے كھانے كا سامان تقسیم كیا بعد ازان انہوں نے ڈی ایچ كیو ہسپتال كے  لان میں مریضوں كے لواحقین كے ساتھ افطاری كی اور لوگو ں میں گھلمل گئے.

ملک یاسین شان میانوالی

میانوالی نیوز

میانوالی: (  ملک یاسین سے). ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتازاحمد دیو نے تھانہ ہرنولی کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ تھانہ کی بلڈنگ، ریکارڈ، مال مقدمات، حوالات، میس روم، ملازمان کی رہائشی بیرکس، تھانہ کا فرنٹ ڈیسک روم چیک کیا اور تھانہ کی صفائی چیک کی۔ تمام ریکارڈ کو درست حالت میں رکھنے اور تھانہ کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا. مزید انہوں نے ایس ایچ او ہرنولی اور تمام افسران کو ہدایت کی کہ تھانہ میں ہر آنے والے سائل کو عزت دیں اور سائلین کی داد رسی کی جائے کیونکہ یہ ہماری ڈیوٹی اور فرض ہے کہ غریب عوام کی مدد کریں.
,ملک یاسین   میانوالی

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں