میانوالی آپریشن ڈویژن فیسکو میانوالی میں آل پاکستان واپڈا ھائیڈرو ورکرز یونین کی طرف سے 10بجے سے لیکر 12بجے تک ھڑتال کی گئی اور جملہ دفاتر کی تالہ بندی کی گئی ھڑتال کے شرکاء سے ڈویژنل چیئرمین ملک نورمحمد بھریوں نے خطاب کرتے ھوئےکھا کہ آج کی علامتی ھڑتال کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے، سٹاف کی شدید کمی اور میٹر ریڈرز کو نئے موبائلز کی عدم فراہمی مہنگائی سے ملازمین کو در پیش مسائل کی وجہ سے کی جارھی ھے انھوں نے کھا کہ نئی بھرتی نہ کر کے مزدوروں کا بد ترین استحصال کیا جا رھا ھے کیونکہ مزدوروں کی کمی کی وجہ سے12،12 گھنٹے تک مسلسل بغیر کسی وجہ کے ڈیوٹی کرنا پڑ رھی ھے انھوں نے کہاکہ اگر ان مسائل کو فی الفور حل نہ کیا گیا تو مکمل طور پر دفاتر کی تالہ بندی کردی جائے گی اور کام بند کر دیا جائے گا
Yasin SHAN Mianwali
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں