میانوالی یاسین شان سے
ڈپٹی کمشنر شعیب جدون کا واں بھچراں جہاز چوک کا اچانک دورہ ۔چوک کے گردو نواح میں مو جود دکا نوں پر پرائس چیکنگ ۔واں بھچراں ہر نو لی روڈ پر کھڑے گندے پا نی اور گندگی کے ڈھیر وں تجاوزات کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے ایکسئن ہا ئی وے کو فوری طور پر گندے پا نی کی نکا سی اور روڈ کی مرمت کیلئے فوری طور پر ٹینڈر کر نے کا حکم دے دیا ۔اس موقع پر انہوں نے فطیح اللہ نا ئب تحصیلدار کو طلب کر کے مختلف دکا نوں پر اچانک پرائس چیکنگ کی ۔انہوں نے تا ج محل بیکرز اینڈ سویٹ شا پ پر موجود گھی کے ڈبوں پر زائد المعیاد تاریخ درج نہ ہونے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کو فوری طور پر کا روائی کر نے کا حکم دیا ۔اس موقع پر مقامی شہریوں کی کثیر تعداد اکھٹی ہوگئی ۔ڈپٹی کمشنر نے مقامی شہریوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آپ کو ڑا کر کٹ مختص کر دہ جگہوں پر ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ کھڑے گندے پا نی کے جو ہڑ سے ڈینگی اور دیگر بیما ریاں جنم لے سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سٹرک کے اس حصے کی صفائی اور دوبارہ تعمیر کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بائب تحصیلدار فطیح اللہ کو ہدا یت کی کہ مقامی صاحب ثروت لوگوں کے تعاون سے جہاز چوک واں بھچراں کو خو بصورت بنوائیں گرین بیلٹ بنوائیں اور خو بصورت پودے لگائیں تا کہ آئندہ کو ئی گندگی نہ پھیلاسکے ۔بلکہ اس چوک کی خو بصورتی سے لطف اندوز ہوں ۔
یاسین شان واٸی این سی نیوز میانوالی
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں