پیر، 1 اپریل، 2019

میانوالی نیوز



میانوالی:۔تھانہ چکڑالہ کی حدود سے اغواء ہونے والی لڑکی تقریبا 06 ماہ بعد بازیاب۔
میانوالی( شمعون حسین سے)6ماہ قبل 29 دسمبر 2018 کو محمد صابر حسین ولد علی خان سکنہ بن حافظ جی نے تھانہ چکڑالہ میں مقدمہ درج کرایا کہ میری ہمشیرہ رابعہ بی بی بعمر 22/23 سال 26 اکتوبر 2018 کو گھر میں موجود تھی کہ 2نامعلوم شخص اور 2 نامعلوم عورتوں نے اس کو گھر سے اغواء کر لیا ہے۔تھانہ چکڑالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمد ریاض ، ڈی ایس پی آرگنائز کرائم رانا محمد انور، ایس ایچ او چکڑالہ، ایس آئی عبدالرحمن پر، انچارج آئی ٹی مشتمل ٹیم بناکرملزمان کو ٹریس کرکے مغویہ کو برآمد کیا جائے۔ ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل کی سربراہی میں ٹیم نے تفتیش شروع کردی۔ جن اشخاص پر مدعی نے شک ظاہر کیا تمام سے انٹروگیشن کی گئی لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔تقریبا 06ماہ بعد پولیس نے رابعہ بی بی کو ڈیرہ غازی خان سے برآمد کرلیا۔
دوران انٹروگیشن انکشاف ہوا کہ رابعہ بی بی گھر سے بھاگ کر میانوالی لاری اڈا پہنچی تھی جہاں پر بشیر احمد ولد منظور حسین سکنہ سوانس نامی شخص نے اس کو ورغلا کر ڈیرہ اسماعیل خان لے گیا اور وہاں پر محمد یعقوب اور جعفر حسین ولدیت نامعلوم کے ساتھ ملکر غلام حسن ولد ربنواز قوم قصرانی بلوچ سکنہ تحصیل تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان کو 1لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔ غلام حسن نامی شخص نے لڑکی کے ساتھ نکاح کرلیا۔ڈی ایس پی موسیٰ خیل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لڑکی کو ٹریس کرکے تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان سے برآمد کرلیا۔ بشیر احمد سکنہ سوانس اور غلام حسن سکنہ تونسہ شریف کو گرفتار کر لیا جبکہ محمد یعقوب اور جعفر حسین سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جارہے ہیں جن کو بہت جلد ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔
ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو نے اس کامیاب کاروائی پر ڈی ایس پی سرکل مہر محمد ریاض، ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ محمد کاظم ، ایس آئی عبدالرحمن ، انچارج آئی ٹی اور انکی ٹیم کو شاباش دی ۔ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان میانوالی پولیس

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں