میانوالی کے شہریوں کے ڈی پی او میانوالی کا اہم پیغام
میانوالی(یاسین شان سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو نے میانوالی میں روڈ حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے خاص کر سکول وکالجز کے سٹوڈنٹس، والدین اوردیگر شہریوں کے لیے ضروری پیغام اور ہدایات دی ہیں۔
خاص کر سکول و کالجز کے سٹوڈنٹس کے لیے پیغام دیا ہے کہ اگرآپ کے پاس ہیلمٹ ، لائسنس نہ ہے توموٹرسائیکل ہرگز نہ چلائیں ۔
انہوں نے والدین کے لیے پیغام دیا ہے کہ اگر آپ کے بچے کم عمر ہیں یا ان کے پاس لائسنس یا ہیلمٹ نہ ہیں تو ہرگز اپنے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کے لیے نہ دیں۔
شہریوں کے لیے پیغام دیا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو ضروری بنائیں۔ موٹر سائیکل پر دو سے زیادہ سوار نہ بٹھائیں۔انسانی جان کی حفاظت کے لیے موٹر سائیکل پرسیف گارڈ اور ہیلمٹ کا ہوناضروری ہے اس لیے اس کا استعمال کو یقینی بنائیں۔
اپنی شناخت کی آسانی کے لیے دوران سفر اپنے موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں پر نمبر پلیٹس کو یقینی بنائیں اور انکے ضروری کاغذات اپنے ہمراہ رکھیں۔آبادی والے ایریا میں تمام تر چھوٹی و بڑی گاڑیاں اوور سپیڈ سے اجتناب کریں۔
ان پر ہدایات پر عملدرآمد کے لیے انہوں نے میانوالی کے تمام شہریوں کو04 دن کا وقت دیاجاتا ہے ان دنوں میں اپنی کمی پیشی دور کر لیں کیونکہ انسانی جان سے زیادہ قمیتی کوئی چیز نہیں ہے۔
11 اپریل 2019 کے بعدسے ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ان پر عملدرآمدکو یقینی بنانے کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم پرسختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس ، پٹرولنگ پولیس اور دیگر ضلعی پولیس کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ04دن کے بعداوورسپیڈ کو روکنے کے لیے کیمروں کے ساتھ چیکنگ کی جائے ۔کوئی موٹرسائیکل سوار بغیر ہیلمٹ، سیف گارڈز، بغیر نمبر پلیٹس اور لائسنس و کاغذات کے سفر کرئے یا موٹر سائیکل پر 02 سے زیادہ افراد سوار ہوں تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے MNA امجد علی خان و دیگر عوامی نمائندئے، سول سوسائٹی اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے ڈی پی او میانوالی کے ان اقدامات پربھرپور تعاون کا اظہار کیا اور سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خود بھی پاسداری کریں اوراپنے پیاروں کو عمل کرنے کی تلقین کریں تاکہ روڈ حادثات کی وجہ سے قمیتی انسانی جانوں کا ضیاع ہونے سے بچا جاسکے۔
یاسین شان YNC NEWS میانوالی
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں