پیر، 1 اپریل، 2019

میانوالی نیوز


میانوالی۔ڈی پی او ممتاز احمد دیو نے ٹریفک وارڈنز کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر معطل کردیا ۔
میانوالی( نوید حسین) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرممتاز احمد دیو نے ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر مخدوم فاروق، اے ایس آئی محمد اشرف خان، کنسٹیبل زاہد اقبال 42/C، کنسٹیبل محمد عارف 1168/C، ڈرائیور کنسٹیبل اکرام اللہ کو اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے پر معطل کردیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر مخدوم فاروق اور انکی ٹیم اپنی ڈیوٹی پوائنٹ اور سٹی ایریا چھوڑکر 15/20 کلو میٹر دور سیفن پل دلیوالی کے قریب بنوں کالاباغ روڈ پر ناکہ لگا کر آئل ٹینکرز اور ٹریلوں کا چالان کرکے ان کو کیے جانے والا جرمانہ نقد وصول کررہے تھے اور ڈرائیوروں سے چلان رسید بھی خود جمع کررہے تھے اور عوام الناس کوبلاوجہ تنگ کررہے تھے۔
ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو  نے اچانک جا کر خود چیک کیا اور ٹریفک وارڈن ایس آئی مخدوم فاروق اور انکی پوری ٹیم کو معطل کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سعید اللہ خان کو انکوائری مارک کردی ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او میانوالی نے تمام ٹریفک سٹاف کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ بے جا اور بلاوجہ عوام الناس کوہرگز پریشان نہ کیا جائے۔ ایسے پولیس افسران جن کی وجہ سے محکمہ پولیس کی بدنامی ہو اور وہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کریں گے تو ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اگر کوئی آئل ٹینکر ،ٹریلر یا کوئی بھی چھوٹی بڑی گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرئے توصرف ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
ڈی پی او میانوالی نے مزید شہریوں کے لیے بھی پیغام دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ کوئی ٹریفک وارڈن ان کو ناجائزطورپر تنگ نہ کرسکے۔
 ترجمان میانوالی پولیس

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں