ہفتہ، 27 اپریل، 2019

بھکر نیوز


قسمـــت كا لكھـــا یا والـــدیـن كی غفلـــت۔۔۔؟بھــــكر:(اے کے بلوچ نمائندہ بھکر سے ) تحصیل كلور كوٹ كےنواحی علاقہ ڈھڈی ہیڈ كےقریب گھاس پھوس سےبنےھوۓچھپر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس كےنیچےدوۓ ھوا3سالہ بچہ جھلس كرتڑپ تڑپ كرجاں بحق ھوگیا۔۔۔۔اس كےعلاوہ چھپر میں بندھےمویشی بھی آگ كی زد میں آكر ھلاك ھوگۓ۔۔علاقہ بھر میں اظہار افسوس:

جمعہ، 26 اپریل، 2019

میانوالی نیوز

بریکنگ نیوز
میانوالی۔ سنٹرل جیل میانوالی میں  منشیات کا قیدی فوت ہو گیا۔ حبیب اللہ ولد رب نواز سکنہ داود خیل منشیات کے مقدمہ میں میانوالی جیل میں قیدی تھا اور وہ کچھ عرصہ سے علیل تھا۔

یاسین شان YNC نیوز میانوالی

بدھ، 24 اپریل، 2019

پپلاں نیوز

پپلاں۔ ایک لاوارث لاش ملی ہے۔ جس کسی کو اس کی پہنچان ہوتو تھانہ پپلاں۔ یا پپلاں ہسپتال رابطہ کرے

میانوالی نیوز

میانوالی واں بھچراں
میٹرریڈراخترمنیر واں بھچراں واپڈا سرکل'دوران ڈیوٹی
موٹرسائیکل پرجاتےھوئے شادیہ شمالی نہر مہاجر برانچ میں گرگیا'ریسکیو 1122 نے نہر سےنعش برآمد کرکے میانوالی ہسپتال پہنچا دی'

شان بھاٸی واٸی این سی نیوز میانوالی

منگل، 23 اپریل، 2019

میانوالی نیوز

*میانوالی/طوفان/طوفانی بارش*

میانوالی۔( رپورٹ شان بھاٸی سے) ضلع بھرمیں لرزہ دینےوالےجکھڑکےساتھ طوفانی بارش۔اسکندرآباد دائودخیل۔واں بھچراں اور شادیہ میں دن کےوقت رات کاسماں طوفانی بارش نے پل بھرمیں جل  تھل کردیا۔ جکھڑاورگھن گرج کیساتھ طوفانی بارش سےگندم کی فصل کو شدید نقصان
واں بھچراں فیڈر سے بجلی کی سپلاٸی بھی منقطع-

میانوالی نیوز

میانوالی ( رپورٹ شان بھاٸی سے) ڈی پی او میانوالی ممتاز دیو نے کئی تھانوں کے ایس ایچ او بدل دیے ایس ایچ او واں بھچراں نوید اکرم کو سرگودھا جبکہ طارق شاہ کو ایس ایچ او واں بھچراں اور چوہدری عبدالغفور گجر کو ایس ایچ او تھانہ صدر میانوالی لگا دیا ہے ۔

اتوار، 21 اپریل، 2019

کراچی نیوز



گذشتہ روز شیریں جناح کالونی میں جھگڑے کے دوران دو افراد کے زخمی ہونے کا معاملہ

زخمی افراد کی شناخت شمس اللہ اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی

جیکسن پولیس کا جھگڑے کے دوران زخمی افراد سے عدم تعاون، واقعے میں ملوث بااثر افراد تاحال گرفتار نہ ہوسکے

گذشتہ روز متعدد افراد نے تشدد کیا، چھریوں اور بوتلوں سے وار کیا، زخمی افراد بیان

سر اور سینے کے علاوہ جسم کے کئی حصوں میں شدید چوٹیں لگی، ایم ایل او رپورٹ حاصل کرچکے ہیں، زخمی افراد

تشدد کرنے والے چار افراد کو جانتے ہیں انہیں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں،

پولیس نامزد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، زخمی افراد

 آئی جی سندھ نوٹس لیں، زخمی افراد کی اپیل

ہم پر نقیب نور، فضل خان، حشمت اور عبدالحئی اور اس کے دیگر ساتھیوں نے حملہ کیا، زخمی افراد کا بیان

تھانے جاتے ہیں تو پولیس بات نہیں سن رہی، تشدد کرنے والے افراد تھانے میں بیٹھ کر دھمکیاں دے رہے ہیں

میانوالی نیوز







میانوالی:(شمعون حسین سے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرممتاز احمد دیو کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمد ریاض کے زیر نگرانی علاقہ تھانہ پائی خیل میں جرائم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر، ناجائز اسلحہ/ منشیات فروشوں کی گرفتاری اور عوام الناس کی جان و مال کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرسرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں03 تھانوں کی نفری جس میں ایس ایچ او پائی خیل، موچھ ، داؤد خیل معہ نفری،02 ٹیم ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل کی قیادت میں02 ٹیمیں تشکیل دے کرتھانہ پائی خیل کے علاقہ میں سوانس, پائی خیل شہر میں گھروں اور ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی. سرچ آپریشن میں کل60 افسران و ملازمان نے شرکت کی۔ دوران سرچ آپریشن 30گھروں / ڈیرہ جات جبکہ35 افراد کی SVASسسٹم اور بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی۔دوران سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سجاول خان سکنہ پائی خیل سے رائفل 7MM برآمد کرکے تھانہ پائی خیل میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا. ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک میانوالی میں سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔ کسی کو معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے۔
ترجمان میانوالی پولیس

ہفتہ، 20 اپریل، 2019

میانوالی نیوز


میانوالی: DPOممتاز احمد دیو کی ہدایت پرشب برات کے موقع پر ضلع ہذا میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع ہذامیں تمام پولیس افسران وملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اس موقع پر ایلیٹ اور QRF کی ٹیمیں بھی مسلسل شہر کی اہم سڑکوں اور چوراہوں پر گشت کریں گی۔

ایم یاسین شان  YNC  نیوز میانوالی

جمعرات، 18 اپریل، 2019

ہرنولی نیوز

انٹرویو میں نازیہ سفیر اسڑ نے ہرنولی کی ہیوی ٹریفک کی بات کرتے ہوئے ہمارے رپورٹر شمعون حسین کو بتایا

 ۔تمام انسانیت اہم ہے ہرنولی شہر سے ہیوی ٹریفک خلاف احتجاج کی کال سے پہلے میں نے کہا تھا کہ کچھ کام احتجاج کے بغیر بھی حل ہوجاتے ہیں اگر احتجاج کرنے والوں کا پہلا احتجاج انسانیت کے بقاء کے لیے بہتر ثابت ہو ہرنولی میں ایسے کئی احتجاج ہوے جن سے کوئی فرق نہیں ہوا اسکی اصل وجہ ثابت قدم نہ رہنا ہے احتجاج عوام کا حق ہے مگر احتجاج کی کال مثبت ہو تو۔ تب اگر اس احتجاج کے برعکس ہم گورنمنٹ سے مطالبات اداروں میں کرتے اور عوام کو جلسہ کی صورت میں ایک پرامن جگہ پر جمع کرتے اور اپنے ارکین اسمبلی کو اورضلع انتظامیہ کو دعوت دیتے اور اپنے مسائل عوام کی عدلت میں پیش کرتے تو اثر بھی ہوتا اور حل بھی نکلتا ۔آج کا ناکام احتجاج ۔کامیاب احتجاج ہوتا میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں تحفظ فراہم کرنے والے اداروں کو جن میں محافظ ہرنولی ایس ایچ او صاحب نے احتجاج شروع ہونے سے پہلے ختم کرایا دیا اورٹریفک کو ماضی کی طرح ایم ایم روڈ پر رواں کرنے کے لیے حکومت سے مدد طلب کی۔ یہ روڈ اور عوام اور ادارے پاکستان کے ہیں میانوالی اور گذشتہ سال ہرنولی روڈ پر حادثات ہم سب کے لیے بہت بڑا نہ ختم ہونے والا غم ہے۔آئیں اپنے شہر کو پر امن محفوظ شہر بنائیں ترقی اچھی سوچ اور قانون کی جنگ لڑنے سے آتی ہے اگر حکومت کے نمائندے ہرنولی پر توجہ نہیں دے رہے تو ہم کو عدلت میں  جاناچاہے۔ ہاں اگر پھر ہمارے مسائل حل نہ ہوں تو پر امن احتجاج کریں ۔حکومتی ارکین زمہ داری کو اولالین ترجہی دیں میانوالی اور ہرنولی سب جگہ پر انسانیت بستی ہے اور تحفظ سب کے لیے ضروری ہے حکومت بائی پاس روڈ کے قیام کے لیے فنڈ فراہم کرے۔

میانوالی نیوز



میانوالی :ڈھیر امید علی شاہ اسٹیشن کےنزدیک ایک شخص ریلوے لائن کے نزدیک ریلوے انجن کی ٹکر لگنے سے جانبحق
تاحال مقتول کی شناخت نہیں ھو سکی
 مقامی افراد کے مطابق مقتول آس پاس کی آبادی میں کچرا چننے کا کام کرتا تھا

*محمد یاسین شان میانوالی*

بدھ، 17 اپریل، 2019

میانوالی نیوز


میانوالی(یاسین شان) ۔دلے والی اڈا کے قریب ملحقہ آبادیوں میں بارش کے سبب کچے مکان کی چھت گر گئی تین افراد زخمی۔۔ریسکیو 1122نے دو افراد کو موقع پر طبی امداد دی ۔جبکہ تیسرے شدید زخمی شخص کو طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاسین شان میانوالی

میانوالی نیوز


میانوالی: ( یاسین شان سے) ایچ او تھانہ کمرمشانی انسپکٹر محمد فیاض, اے ایس آئی مقبول خان نے  دوران چیکنگ عرفان ولد نور خان سے کلاشنکوف  سخی داد اور کریم گل  سے 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد  ملزمان  گرفتار  الگ الگ مقدمات درج
۔۔یاسین شان واٸی این سی نیوز میانوالی

پیر، 15 اپریل، 2019

لاہور آئی جی تبدیل


‏کیپٹن (ر) عارف نواز کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا. نوٹیفکیشن جاری

میانوالی کے صحافی کے ساتھ زیادتی کا فوراً نوٹس شکریہ میانوالی پولیس


هم ہماری وائی این سی کی ٹیم نمائندگان میانوالی ڈى۔پى۔او میانوالی ممتاز احمد دیو اور ایس ایچ او موچھ کامران بخت کے دل سے مشکور ہیں کہ انھوں نے همارے غریب صحافى غلام محمد بھابھه سے غنڈه گردى کرنے اور موبائل چھیننے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحفظ فراہم کیا
ایس ایچ او موچھ کامران بخت میانوالی پولیس کا وه بہادر جانباز هے جو کسى دباؤ میں نہیں آتا اور انصاف کے لیے پر وقت اس کے دروازے کمزوروں کے لیے کھلے ہوتے ہیں
ویلڈن کامران تمھیں کامرانیاں نصیب هوں

اتوار، 14 اپریل، 2019

جوا میانوالی۔۔۔ میں ایک لعنت نوجوان نسل کی تباہی

جوا ایک لعنت
میانوالی میں نوجوان نسل کی تباہی کی دو بڑی وجوہات
#منشیات اور کرکٹ میچز پہ لگایا جانے والا #فینسی_جوا ہے
منشیات فروش جگہ جگہ اپنی دکانیں کھولے بیٹھے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں، بدقسمتی سے ہماری پولیس ان کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے، ان کو غرض ہے تو صرف اپنے منتھلی پیکج سے اور نوجوانوں کی اکثریت اس دھندے میں اپنی جوانیاں تباہ کر چکی ہے
اس کے ساتھ میچز پہ جوا کروانے والے #بکی حضرات کے آستانے ایسے چل رہے ہیں جیسے کسی پیر فقیر کا دربار ہو جہاں پہ انتظامیہ اپنے %10 کے چکر میں ہوتی ہے اس کے علاوہ ان کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں اور اکثریت نوجوان اپنی جمع پونجی ہار کے قرضوں کے بوجھ تلے دبنے کے بعد ڈاکہ زنی جیسی خطرناک وارداتوں میں مشغول ہیں.

ان مسائل پر ہمارا میڈیا، اشافیہ اور انتظامیہ کب توجہ دے گی؟
کب ان کے خلاف کروائی کی جائے گی؟ کیا کبھی ہم اس لعنت سے نکل پائیں گے؟
ڈی پی او میانوالی اور ڈی سی او میانوالی جو جگہ جگہ کچہریاں لگاتے پھرتے ہیں اور جن کا حاصل ابھی تک تو کچھ بھی نہیں نکلا کیا ان کو ان مسائل کا علم نہیں؟ یا کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں؟
گزارش ہے کہ ان مسائل کے خلاف آواز اٹھاؤ اگر ایسا نہ کیا تو ممکن ہے ان کا اگلا شکار آپ یا آپ کے گھر میں سے بھی کوئی ہو سکتا ہے
شکریہ

کمر مشانی نیوز



میانوالی (نمائندہ)تھانہ کمر مشانی میں تعنات نڈر ایماندار غریب کی دادرسی کرنے والے آفیسرایس آئی ساجد خان نے سوشل میڈیا پر من گھڑت الظامات کہانیاں لگانے والے لوگوں کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ  واں بھچراں تھانہ محمود نثار علی کیس میں' میں نے تمام ثبوت اور گواہان کے بیانات کے مطابق فیصلہ دیا تھا جس میں موبائل فون ریکاڈنگ وغیرہ بھی تھانہ میں پیش کی گئیں جن ثبوتوں کی بنا پر نثار نامی شخص بے قصور پایا گیا مطلقہ افراد جنہوں نے محمود نثار کو گولیاں ماری ہیں بے بنیاد پیسوں کا مطالبہ کرتے تھے جو کہ نثار نے لیے ہی نہ تھے  جو کہ ثابت ہوا کہ صغیر نامی شخص نے لیئے تھےاس معاملے میں دونوں فریقیں کی 107/150 بھی عمل میں لائی


گئی تھی بعد ازیں ایس آئی ساجد خان کا ٹرانسفر ہوگیا اب واں بھچراں میں موجود کچھ عناصر جو کہ اپنے چینل کی اتھارٹی اور میڈیا کا ممبر ہونے کی وجہ سے ناجائز کام جیسے گاڑیوں کی انشورنس تھانہ میں آنے والے سائلیں سے ٹاوُٹ بن کر پیسے بٹورنے جیسے کاموں اوربلا وجہ بلیک میلنگ شامل ہےجیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے محکمہ پولیس کے ملازمین کا نام خراب کر رہے ہیں جھوٹی سوشل میڈیا کی نیوز پر کان نہ دھریں۔  محمود نثار کے ورثا کو تھانہ یا  ایس آئی ساجد خان سے کوئی گلہ شکوہ نہیں نثار کے بھائی عارف وقار علی کا موئقف۔

بدھ، 10 اپریل، 2019

میانوالی قتل کے مجرم کو پھانسی لگادی گی


میانوالی:(شمعون حسین سے)میانوالی سنٹرل جیل میں
آج صبح سنٹرل جیل میں دو افراد کے قاتل عبد الجبار بھو پا کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا پھانسی چڑھنے والے عبد الجبار بھوپا سکنہ ہرنولی نے اپنے بہنوئی اور قریبی رشتہ دار جو کہ مہمان تھا کو قتل کر دیا تھا  

منگل، 9 اپریل، 2019

میانوالی واں بھچراں تھانہ کے باہر گولیوں کی بارش








واں بھچراں :(ملک ظفر اعوان سے)محمد رمضان بھچر افضل بھچر محمد خان بھچر پسران نواب بھچر وغیرہ نے محمود نثار علی ولد ذوالفقار علی قوم اعوان  کو پستول 12 بور کے فائر کر کے شدید زخمی کر دیا الطاف حسین التہ بھی شدید زخمی محمود نثار نے نواب بھچر کے خلاف ڈی پی او میانوالی کو نا جائز اسلحہ سود وغیرہ اور حبس بےجا رکھنے اور متعدد بار اسلحہ لے کر گھر آنے کی درخواست دی جس پر کوئی عمل نہ ہوا 22 دن گزرنے کے بعد نثار کو تفتیشی افسر حیات خان نے بلوایا واپسی پر محمود نثار علی شمعون حسین نوید حسین اعوان الطاف حسین التہ جو کے تفتیش کے لیے ہمراہ نثار تھانہ آئے تھے ان پر رمضان بھچر معہ والد نواب بھچر برادران نے گولیوں کی بارش کر دی جس کے نتیجہ میں نثار اور الطاف شدید زخمی ہوگے تھانہ واں بھچراں نے جائے وقوع سے نواب بھچر کو گرفتار کر لیاباقی ملزمان فرار

اتوار، 7 اپریل، 2019

میانوالی نیوز


میانوالی کے شہریوں کے ڈی پی او میانوالی کا اہم پیغام
میانوالی(یاسین شان سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو نے میانوالی میں روڈ حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے خاص کر سکول وکالجز کے سٹوڈنٹس، والدین اوردیگر شہریوں کے لیے ضروری پیغام اور ہدایات دی ہیں۔
خاص کر سکول و کالجز کے سٹوڈنٹس کے لیے پیغام دیا ہے کہ اگرآپ کے پاس ہیلمٹ ، لائسنس نہ ہے توموٹرسائیکل ہرگز نہ چلائیں ۔
انہوں نے والدین کے لیے پیغام دیا ہے کہ اگر آپ کے بچے کم عمر ہیں یا ان کے پاس لائسنس یا ہیلمٹ نہ ہیں تو ہرگز اپنے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کے لیے نہ دیں۔
شہریوں کے لیے پیغام دیا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو ضروری بنائیں۔ موٹر سائیکل پر دو سے زیادہ سوار نہ بٹھائیں۔انسانی جان کی حفاظت کے لیے موٹر سائیکل پرسیف گارڈ اور ہیلمٹ کا ہوناضروری ہے اس لیے اس کا استعمال کو یقینی بنائیں۔
اپنی شناخت کی آسانی کے لیے دوران سفر اپنے موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں پر نمبر پلیٹس کو یقینی بنائیں اور انکے ضروری کاغذات اپنے ہمراہ رکھیں۔آبادی والے ایریا میں تمام تر چھوٹی و بڑی گاڑیاں اوور سپیڈ سے اجتناب کریں۔
ان پر ہدایات پر عملدرآمد کے لیے انہوں نے میانوالی کے تمام شہریوں کو04 دن کا وقت دیاجاتا ہے ان دنوں میں اپنی کمی پیشی دور کر لیں کیونکہ انسانی جان سے زیادہ قمیتی کوئی چیز نہیں ہے۔
11 اپریل 2019 کے بعدسے ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ان پر عملدرآمدکو یقینی بنانے کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم پرسختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس ، پٹرولنگ پولیس اور دیگر ضلعی پولیس کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ04دن کے بعداوورسپیڈ کو روکنے کے لیے کیمروں کے ساتھ چیکنگ کی جائے ۔کوئی موٹرسائیکل سوار بغیر ہیلمٹ، سیف گارڈز، بغیر نمبر پلیٹس اور لائسنس و کاغذات کے سفر کرئے یا موٹر سائیکل پر 02 سے زیادہ افراد سوار ہوں تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے MNA امجد علی خان و دیگر عوامی نمائندئے، سول سوسائٹی اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے ڈی پی او میانوالی کے ان اقدامات پربھرپور تعاون کا اظہار کیا اور سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خود بھی پاسداری کریں اوراپنے پیاروں کو عمل کرنے کی تلقین کریں تاکہ روڈ حادثات کی وجہ سے قمیتی انسانی جانوں کا ضیاع ہونے سے بچا جاسکے۔

 یاسین شان YNC NEWS میانوالی

ہفتہ، 6 اپریل، 2019

نیوز


آج صبح پی اے ایف گیٹ میانوالی كے قریب آئل ٹینكر نے موٹر سائیكل سواروں كو كچل دیا ۔ ۔ ۔ *غیرت والا كا رھائشی اسد سلطان اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت موقع پر جاں بحق* ۔ ۔ مرحوم بچوں كو سكول ڈراپ كرنے جا رھا تھا ۔ ۔ ۔
اسد سلطان اپنے ماں باپ كی اكلوتی اولاد تھا اور جاں بحق ھونے والے دو بچے بھی اسد كا كل سرمایه تھے ان كے علاوه اب اسد سلطان كی كوئی اولاد نهیں بچی ۔ ۔ ۔ *كاش آج حكمران اسد سلطان كے گھر میں مچا كهرام دیكھ لیتے تو انهیں میانوالی بلكسر ون وے اھمیت كا پته چل جاتا* ۔ ۔ ۔ 

جمعرات، 4 اپریل، 2019

میانوالی نیوز









میانوالی یاسین شان سے
ڈپٹی کمشنر شعیب جدون کا واں بھچراں جہاز چوک کا اچانک دورہ ۔چوک کے گردو نواح میں مو جود دکا نوں پر پرائس چیکنگ ۔واں بھچراں ہر نو لی روڈ پر کھڑے گندے پا نی اور گندگی کے ڈھیر وں تجاوزات کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے ایکسئن ہا ئی وے کو فوری طور پر گندے پا نی کی نکا سی اور روڈ کی مرمت کیلئے فوری طور پر ٹینڈر کر نے کا حکم دے دیا ۔اس موقع پر انہوں نے فطیح اللہ نا ئب تحصیلدار کو طلب کر کے مختلف دکا نوں پر اچانک پرائس چیکنگ کی ۔انہوں نے تا ج محل بیکرز اینڈ سویٹ شا پ پر موجود گھی کے ڈبوں پر زائد المعیاد تاریخ درج نہ ہونے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کو فوری طور پر کا روائی کر نے کا حکم دیا ۔اس موقع پر مقامی شہریوں کی کثیر تعداد اکھٹی ہوگئی ۔ڈپٹی کمشنر نے مقامی شہریوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آپ کو ڑا کر کٹ مختص کر دہ جگہوں پر ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ کھڑے گندے پا نی کے جو ہڑ سے ڈینگی اور دیگر بیما ریاں جنم لے سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سٹرک کے اس حصے کی صفائی اور دوبارہ تعمیر کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بائب تحصیلدار فطیح اللہ کو ہدا یت کی کہ مقامی صاحب ثروت لوگوں کے تعاون سے جہاز چوک واں بھچراں کو خو بصورت بنوائیں گرین بیلٹ بنوائیں اور خو بصورت پودے لگائیں تا کہ آئندہ کو ئی گندگی نہ پھیلاسکے ۔بلکہ اس چوک کی خو بصورتی سے لطف اندوز ہوں ۔
یاسین شان واٸی این سی نیوز میانوالی

منگل، 2 اپریل، 2019

چوک اعظم حادثہ



چوک اعظم ملتان روڈ
رانا جہانزیب کمپنی کی بس کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق

لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک اعظم منتقل ۔ زرائع

میانوالی نیوز


میانوالی آپریشن ڈویژن فیسکو میانوالی میں آل پاکستان واپڈا ھائیڈرو ورکرز یونین کی طرف سے 10بجے سے لیکر 12بجے تک ھڑتال کی گئی اور جملہ دفاتر کی تالہ بندی کی گئی ھڑتال کے شرکاء سے ڈویژنل چیئرمین ملک نورمحمد بھریوں نے خطاب کرتے ھوئےکھا کہ آج کی علامتی ھڑتال کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے، سٹاف کی شدید کمی اور میٹر ریڈرز کو نئے موبائلز کی عدم فراہمی مہنگائی سے ملازمین کو در پیش مسائل کی وجہ سے کی جارھی ھے انھوں نے کھا کہ نئی بھرتی نہ کر کے مزدوروں کا بد ترین استحصال کیا جا رھا ھے کیونکہ مزدوروں کی کمی کی وجہ سے12،12 گھنٹے تک مسلسل بغیر کسی وجہ کے ڈیوٹی کرنا پڑ رھی ھے انھوں نے کہاکہ اگر ان مسائل کو فی الفور حل نہ کیا گیا تو مکمل  طور پر دفاتر کی تالہ بندی کردی جائے گی اور کام بند کر دیا جائے گا
Yasin SHAN Mianwali

میانوالی نیوز


میانوالی ( یاسین شان ) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا خصوصی اجلاس پا نچ اپر یل 2019ء کوساڑھے دس بجے دن ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوگا ۔ڈپٹی کمشنر شعیب جدون اجلاس کی صدارت کر یں گے ۔اجلاس میں اشیا ئے ضروریہ و خوردونوش کی قیمتوں کا جا ئز ہ لیا جا ئیگا اور رمضان المبارک کے حوالہ سے قیمتوں پر نظر ثانی کی جا ئے گی ۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سرکاری افسران کے علا وہ ، تاجر ، شہریوں ، صارفین ،ممبران کمیٹی ، مختلف کاروباری تنظیموں کے ممبران اجلاس میں شرکت کر یں گے۔

میانوالی نیوز






میانوالی(یاسین شان )ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا سید خرم علی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میں محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے 21ملازمان سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اگر کسی کو کوئی بھی مسلہ درپیش ہو تو آپ لوگ بلاجھجک ہمارے پاس آسکتے ہیں۔ بعد ازاں آر پی او سرگودھا نے ریٹائر ملازمان کو تحائف پیش کیے اورمحکمہ پولیس میں ان کی خدمات کو سراہا۔
ترجمان میانوالی پولیس

پیر، 1 اپریل، 2019

میانوالی نیوز



میانوالی:۔تھانہ چکڑالہ کی حدود سے اغواء ہونے والی لڑکی تقریبا 06 ماہ بعد بازیاب۔
میانوالی( شمعون حسین سے)6ماہ قبل 29 دسمبر 2018 کو محمد صابر حسین ولد علی خان سکنہ بن حافظ جی نے تھانہ چکڑالہ میں مقدمہ درج کرایا کہ میری ہمشیرہ رابعہ بی بی بعمر 22/23 سال 26 اکتوبر 2018 کو گھر میں موجود تھی کہ 2نامعلوم شخص اور 2 نامعلوم عورتوں نے اس کو گھر سے اغواء کر لیا ہے۔تھانہ چکڑالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمد ریاض ، ڈی ایس پی آرگنائز کرائم رانا محمد انور، ایس ایچ او چکڑالہ، ایس آئی عبدالرحمن پر، انچارج آئی ٹی مشتمل ٹیم بناکرملزمان کو ٹریس کرکے مغویہ کو برآمد کیا جائے۔ ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل کی سربراہی میں ٹیم نے تفتیش شروع کردی۔ جن اشخاص پر مدعی نے شک ظاہر کیا تمام سے انٹروگیشن کی گئی لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔تقریبا 06ماہ بعد پولیس نے رابعہ بی بی کو ڈیرہ غازی خان سے برآمد کرلیا۔
دوران انٹروگیشن انکشاف ہوا کہ رابعہ بی بی گھر سے بھاگ کر میانوالی لاری اڈا پہنچی تھی جہاں پر بشیر احمد ولد منظور حسین سکنہ سوانس نامی شخص نے اس کو ورغلا کر ڈیرہ اسماعیل خان لے گیا اور وہاں پر محمد یعقوب اور جعفر حسین ولدیت نامعلوم کے ساتھ ملکر غلام حسن ولد ربنواز قوم قصرانی بلوچ سکنہ تحصیل تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان کو 1لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔ غلام حسن نامی شخص نے لڑکی کے ساتھ نکاح کرلیا۔ڈی ایس پی موسیٰ خیل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لڑکی کو ٹریس کرکے تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان سے برآمد کرلیا۔ بشیر احمد سکنہ سوانس اور غلام حسن سکنہ تونسہ شریف کو گرفتار کر لیا جبکہ محمد یعقوب اور جعفر حسین سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جارہے ہیں جن کو بہت جلد ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔
ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو نے اس کامیاب کاروائی پر ڈی ایس پی سرکل مہر محمد ریاض، ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ محمد کاظم ، ایس آئی عبدالرحمن ، انچارج آئی ٹی اور انکی ٹیم کو شاباش دی ۔ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان میانوالی پولیس

میانوالی نیوز


میانوالی۔ڈی پی او ممتاز احمد دیو نے ٹریفک وارڈنز کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر معطل کردیا ۔
میانوالی( نوید حسین) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرممتاز احمد دیو نے ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر مخدوم فاروق، اے ایس آئی محمد اشرف خان، کنسٹیبل زاہد اقبال 42/C، کنسٹیبل محمد عارف 1168/C، ڈرائیور کنسٹیبل اکرام اللہ کو اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے پر معطل کردیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر مخدوم فاروق اور انکی ٹیم اپنی ڈیوٹی پوائنٹ اور سٹی ایریا چھوڑکر 15/20 کلو میٹر دور سیفن پل دلیوالی کے قریب بنوں کالاباغ روڈ پر ناکہ لگا کر آئل ٹینکرز اور ٹریلوں کا چالان کرکے ان کو کیے جانے والا جرمانہ نقد وصول کررہے تھے اور ڈرائیوروں سے چلان رسید بھی خود جمع کررہے تھے اور عوام الناس کوبلاوجہ تنگ کررہے تھے۔
ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو  نے اچانک جا کر خود چیک کیا اور ٹریفک وارڈن ایس آئی مخدوم فاروق اور انکی پوری ٹیم کو معطل کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سعید اللہ خان کو انکوائری مارک کردی ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او میانوالی نے تمام ٹریفک سٹاف کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ بے جا اور بلاوجہ عوام الناس کوہرگز پریشان نہ کیا جائے۔ ایسے پولیس افسران جن کی وجہ سے محکمہ پولیس کی بدنامی ہو اور وہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کریں گے تو ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اگر کوئی آئل ٹینکر ،ٹریلر یا کوئی بھی چھوٹی بڑی گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرئے توصرف ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
ڈی پی او میانوالی نے مزید شہریوں کے لیے بھی پیغام دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ کوئی ٹریفک وارڈن ان کو ناجائزطورپر تنگ نہ کرسکے۔
 ترجمان میانوالی پولیس

تونسہ شریف نیوز


تونسہ شریف
انتہائی افسوسناک خبر
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزار کے والد
سردار فتح محمد خان بزدار حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پا گئے انہیں دل کا دورہ پڑنے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
سردار فتح محمد خان بزدار اپنے قبیلے کے سردار بھی تھے اور تین بار ممبر صوبائی اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھےاے. سی تونسہ سردار عمر خان بھی موجود۔انکی نمازہ جنازہ آج شام 4 بجے ڈگری کالج گراونڈ تونسہ میں ادا کی جائے گی اس کے بعد ان کے آبائی گاوں بارتھی میں شام سات بجے دوبارہ نماز جنازہ ادا کی جائیگی ۔
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں