*ملتان۔۔۔*
*تمام سٹاف کوگھنٹہ گھرچوک پرعبرت ناک سزادی جائے۔۔۔۔*
*اکثر ھی سوچتا ھوں کہ قیامت آھی جانی چاھیئے کیونکہ ھم لوگ ھی بے حس ھیں*
*ہمیں کوئی فکر نہیں کوئی جیئے یا مرے بس ھماری جھوٹی شان و شوکت پہ داغ نہیں لگنا چاھیئے*
*سمجھ نہیں آتا کہ لوگ خود کو خدا کیوں سمجھتے ہیں ایک باھمت لڑکی نے حالات کا مقابلہ کرتے کرتے اپنی جان دے دی*
*کل لاریٹس پبلک سکول اینڈ گروپس ملتان نزد انصاری چوک حارث کیمپس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ھے*
*ایک ٹیچر جس کا نام اسماء ھے عمر با مشکل 19/20 سال ھوگی جوکہ ملتان سے تھوڑی دور قصبہ مڑل کی رہائشی تھی وہ حالات کا مقابلہ کرتے کرتے اپنی زندگی سے ھار گئی*
*ھوا یوں کہ یہ میری بہن صرف سات ہزار روپے میں اس سکول میں پڑھاتی تھی جبکہ اس کے والد مسجد میں آذان دیتے تھے اور ایک بھائی کالج میں پڑھ رھا ھے اس کی سات ہزار تنخواہ سے بھائی کی تعلیم اور گھر کا خرچہ چلتا تھا وہ ملتان اپنے ماموں کے گھر رھتی تھی*
*ھوا یوں کہ یہ جب سکول گئی تو جونیئر سٹاف کی ھیڈ نے اس کی بہت بے عزتی کی اور کہا کہ تمہاری انگلش ٹھیک نہیں ایک تو تم پہ احسان کیا ھے ورنہ کون تم کو نوکری دیتا*
*اب تم کو فارغ کرتی ھوں جب اس نے یہ سنا تو رونے لگ گئی اور کہنے لگی میم میری گھر کوئی کمانے والا نہیں ھے*
*مجھے موقع دے دیں اور اس نے تمام سٹاف سے مدد مانگی کہ اس کی Help کریں*
*سب نے یہ کہا کہ جاکر Cheif Executive چوھدری خالد جاوید وڑائچ کو کہو جو کہ جنوبی پنجاب Pti کے vice President ہیں*
*سب کے سامنے اس معصوم ٹیچر کی عزتی کی اسی وجہ سے جب Spoken English کا پیریڈ ھوا تو مس نرگس آئیں اور کہنے لگی کہ چلو میرے ساتھ سب کے سامنے Presentation دو*
*صبح کی بے عزتی کی وجہ یہ پہلے بہت زیادہ سٹریس میں تھی یہ بولی کہ میم میں کل دے دوں گی Presentation تو میم بولی دینی ھے تو ابھی دو*
*ورنہ اپنے گھر جاؤ پکی پکی چھٹی*
*جب اس نے یہ سنا تو چپ چپ ساتھ چل پڑی جب یہ روم میں داخل ھوئی تو صرف چند ھی الفاظ بول سکی اس کا ایک دم BP Low ھوگیا اور نیچے گرگئی اور سر پہ چوٹ لگی*
*دوسری ٹیچرز نے Ambulance بلانے کا کہا تو سکول کی Reputation کو مدنظر رکھتے ھوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ خالد جاوید وڑائچ کی کار میں ھسپتال لے جاتے ھیں*
*لیکن جس شخص کو کبھی میں انسان کے روپ میں فرشتہ سمجھتا تھا اس نے صاف انکار کر دیا کہ میری کار استعمال نہ کی جائے*
*پھر رکشہ منگوایا اور نشتر لے کر گئے لیکن موقع پہ طبی امداد نا ملنے کی صورت میں یہ بہن زندگی کی بازی ھار گئی*
*اناللہ وانا الیہ راجعون*
*ایک اور باھمت بیٹی دنیا چھوڑ گئی ھے اب تو کچھ بولو گونگے بہرے لوگو .....*
*اس بچی کے انصاف کے لیئے آواز اٹھاؤ*
*ورنہ ایسے ھی جنازے اٹھتے رھیں گے یہ فرعون لوگ ھم غریبوں کو ایسے ھی مارتے رھیں گے*
*خدا کے لیئے بس کردو*
*ان سکول مافیا کو لگام ڈالو*
*میں کسی سیاست دان کی مخالفت نہی کر رھا بلکہ اپنے بےحس معاشرہ کا ماتم کررھا ھوں*