بدھ، 8 مئی، 2019

میانوالی مارکیٹ کمیٹی نیوز


میانوالی:(شمعون حسین سے) آج مورخہ 09.05.2019 کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخ غلام مصطفٰی,DSP آرگنائزڈ کرائم رانا محمد انور نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ سبزی و فروٹ کی نیلامی کا جائزہ لیا اور اشیاء کے معیار اور ریٹ لسٹیں چیک کیں اور خریدداری کے لیے آنے والے لوگوں سے ریٹس معلوم کیے. ADCR میانوالی نے آڑھتیوں اور ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری، مہنگی اشیاء کسی صورت بھی منڈی میں فروخت نہ کی جائیں اور روزمرہ کی ضروریات زندگی کی اشیاء کا ریٹ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہو. گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی. DSP سرکل آرگنائزڈ کرائم نے ٹریفک ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو سختی سے ہدایت کی کہ منڈی کے اندر گدھا ریڑھی, چنگچی لوڈر کو داخل نہ ہونے دیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑے۔
ترجمان میانوالی پولیس

میانوالی نیوز






میانوالی ڈپٹی كمشنر میانوالی كا ڈی ایچ كیو ہسپتال كا دورہ  ، ہسپتال میں داخل مریضوں كی عیادت كی اور ان كے لواحقین اور مریضوں میں افطاری كے لیے كھانے كا سامان تقسیم كیا بعد ازان انہوں نے ڈی ایچ كیو ہسپتال كے  لان میں مریضوں كے لواحقین كے ساتھ افطاری كی اور لوگو ں میں گھلمل گئے.

ملک یاسین شان میانوالی

میانوالی نیوز

میانوالی: (  ملک یاسین سے). ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتازاحمد دیو نے تھانہ ہرنولی کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ تھانہ کی بلڈنگ، ریکارڈ، مال مقدمات، حوالات، میس روم، ملازمان کی رہائشی بیرکس، تھانہ کا فرنٹ ڈیسک روم چیک کیا اور تھانہ کی صفائی چیک کی۔ تمام ریکارڈ کو درست حالت میں رکھنے اور تھانہ کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا. مزید انہوں نے ایس ایچ او ہرنولی اور تمام افسران کو ہدایت کی کہ تھانہ میں ہر آنے والے سائل کو عزت دیں اور سائلین کی داد رسی کی جائے کیونکہ یہ ہماری ڈیوٹی اور فرض ہے کہ غریب عوام کی مدد کریں.
,ملک یاسین   میانوالی

لاہور نیوز


لاہور

داتا دربار کے قریب دھماکا

دھماکہ پولیس ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب کیا گیا

دھماکہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ۔

منگل، 7 مئی، 2019

چیچہ وطنی نیوز



إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
افسوس ناک خبر
 ملک اذان یوسف اعوان کبڈی پلیر کو قتل کردیا گیا
اللہ پاک مغفرت فرمائے آمین
چیچہ وطنی:زمین کے تنازعہ پر سگے تایا سمیت تین افراد نے نوجوان طالب علم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ شاہ کوٹ نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 85 بارہ ایل کا رہائشی نویں جماعت کا 14سالہ طالب علم ملک اذان خرم اعوان گزشتہ رات موٹر سائیکل پر اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ تین افراد نے پیچھا کر کے مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول ملک اذان کے والد ملک خرم یوسف اعوان کا اپنے بڑے بھائی کے ساتھ 4ایکڑ زمین کا کیس عدالت میں زیر سماعت تھا اور اسی رنجش پر مقتول کے سگے تایا ملک محسن اعوان ، سگا تایا زاد بھائی ملک فیصل اعوان اور قریبی کزن طلحہ اعوان نے ملک اذان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا مقتول اذان نے نویں جماعت کے پرچے دے رکھے تھے اور وہ ڈی پی ایس سکول 90موڑ میں زیرتعلیم تھا۔ ذرائع کے مطابق مقتول اذان ملک نے قتل سے کچھ دیر قبل اپنے والد خرم اعوان کو موبائل فون کے ذریعے وائس میسج کیا کہ مذکورہ بالا ملزمان اس کاپیچھا کر رہے ہیں اور اسے قتل کر دیں گے ۔ وقوعہ کے بعد پولیس تھانہ شاہ کوٹ اور کرائم برانچ نے مقتول کے موبائل فون کے وائس میسج کو سن کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ نمبر 139/19زیر دفعہ 302,34ت پ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی۔بعد ازاںپولیس نے مقتول اذان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی مقتول کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا:رپورٹ محمد عدیل چیچہ وطنی

جمعہ، 3 مئی، 2019

میانوالی نیوز


میانوالی / پھانسی

میانوالی : برکت اللہ ولد امیر عبداللہ خان سکنہ داود خیل کو آج صبح    سنٹرل جیل میانوالی میں پھانسی دے دی گئی۔

میانوالی۔ مجرم نے 2009 میں پکی شاھمردان میں 3 افراد  عبداللہ ٹھکیدار جاوید اقبال اور سخی محمد کو دن دیہاڑے قتل کر دیا تھا۔

بدھ، 1 مئی، 2019

میانوالی نیوز ڈیسک انصاف کی دھجیاں اڑا دی گئی


سزا اسے ملی جس نے سبق یاد کیا.
میانوالی (اسٹاف رپورٹر یاسین شان سے) ڈپٹی کمشنر شعیب جدون  گورنمنٹ  ھائی سکول شادیہ کے  ہیڈ کو معطل کرنے کے احکامات پر نظر ثانی کریں  طلبا کی اپیل                        شادیہ کے بہت ہی قابل اور  محنتی ٹیچر اکرم نٹال  کو ناقص کارکردگی کا بہانہ بنا کر معطل کر دیا جو کہ شادیہ سکول کے طالبعلوں کے ساتھ ظلم ھے ہیڈ ماسٹر بہت ہی محنتی ٹیچر ھیں  جو کہ پچھلے دس سالوں سے 90 فیصد سے زیادہ بہترین نتائج دے رہے ھیں. ھو سکتا ہے ڈسپلن بر قر ار رکھنے میں کوئی کوتا ھی ھو گئی ھو تو اس کی سزا معطلی نہیں بنتی وارنگ دی جاتی تھی اسکول کے طلبا نے ڈی سی میانوالی سے اپیل کی ہے کہ فیصیلہ پر نظر ثانی کر کے ایک موقع فراہم کیا جا ئے جو کہ انصاف کا تقاضہ ہے   
 طلبا گو ر نمٹ ہا ئی اسکول شا دیہ
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں