منگل، 2 اپریل، 2019

چوک اعظم حادثہ



چوک اعظم ملتان روڈ
رانا جہانزیب کمپنی کی بس کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق

لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک اعظم منتقل ۔ زرائع

میانوالی نیوز


میانوالی آپریشن ڈویژن فیسکو میانوالی میں آل پاکستان واپڈا ھائیڈرو ورکرز یونین کی طرف سے 10بجے سے لیکر 12بجے تک ھڑتال کی گئی اور جملہ دفاتر کی تالہ بندی کی گئی ھڑتال کے شرکاء سے ڈویژنل چیئرمین ملک نورمحمد بھریوں نے خطاب کرتے ھوئےکھا کہ آج کی علامتی ھڑتال کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے، سٹاف کی شدید کمی اور میٹر ریڈرز کو نئے موبائلز کی عدم فراہمی مہنگائی سے ملازمین کو در پیش مسائل کی وجہ سے کی جارھی ھے انھوں نے کھا کہ نئی بھرتی نہ کر کے مزدوروں کا بد ترین استحصال کیا جا رھا ھے کیونکہ مزدوروں کی کمی کی وجہ سے12،12 گھنٹے تک مسلسل بغیر کسی وجہ کے ڈیوٹی کرنا پڑ رھی ھے انھوں نے کہاکہ اگر ان مسائل کو فی الفور حل نہ کیا گیا تو مکمل  طور پر دفاتر کی تالہ بندی کردی جائے گی اور کام بند کر دیا جائے گا
Yasin SHAN Mianwali

میانوالی نیوز


میانوالی ( یاسین شان ) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا خصوصی اجلاس پا نچ اپر یل 2019ء کوساڑھے دس بجے دن ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوگا ۔ڈپٹی کمشنر شعیب جدون اجلاس کی صدارت کر یں گے ۔اجلاس میں اشیا ئے ضروریہ و خوردونوش کی قیمتوں کا جا ئز ہ لیا جا ئیگا اور رمضان المبارک کے حوالہ سے قیمتوں پر نظر ثانی کی جا ئے گی ۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سرکاری افسران کے علا وہ ، تاجر ، شہریوں ، صارفین ،ممبران کمیٹی ، مختلف کاروباری تنظیموں کے ممبران اجلاس میں شرکت کر یں گے۔

میانوالی نیوز






میانوالی(یاسین شان )ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا سید خرم علی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو کے ہمراہ بہرام ہال پولیس لائن میں محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے 21ملازمان سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اگر کسی کو کوئی بھی مسلہ درپیش ہو تو آپ لوگ بلاجھجک ہمارے پاس آسکتے ہیں۔ بعد ازاں آر پی او سرگودھا نے ریٹائر ملازمان کو تحائف پیش کیے اورمحکمہ پولیس میں ان کی خدمات کو سراہا۔
ترجمان میانوالی پولیس

پیر، 1 اپریل، 2019

میانوالی نیوز



میانوالی:۔تھانہ چکڑالہ کی حدود سے اغواء ہونے والی لڑکی تقریبا 06 ماہ بعد بازیاب۔
میانوالی( شمعون حسین سے)6ماہ قبل 29 دسمبر 2018 کو محمد صابر حسین ولد علی خان سکنہ بن حافظ جی نے تھانہ چکڑالہ میں مقدمہ درج کرایا کہ میری ہمشیرہ رابعہ بی بی بعمر 22/23 سال 26 اکتوبر 2018 کو گھر میں موجود تھی کہ 2نامعلوم شخص اور 2 نامعلوم عورتوں نے اس کو گھر سے اغواء کر لیا ہے۔تھانہ چکڑالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمد ریاض ، ڈی ایس پی آرگنائز کرائم رانا محمد انور، ایس ایچ او چکڑالہ، ایس آئی عبدالرحمن پر، انچارج آئی ٹی مشتمل ٹیم بناکرملزمان کو ٹریس کرکے مغویہ کو برآمد کیا جائے۔ ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل کی سربراہی میں ٹیم نے تفتیش شروع کردی۔ جن اشخاص پر مدعی نے شک ظاہر کیا تمام سے انٹروگیشن کی گئی لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔تقریبا 06ماہ بعد پولیس نے رابعہ بی بی کو ڈیرہ غازی خان سے برآمد کرلیا۔
دوران انٹروگیشن انکشاف ہوا کہ رابعہ بی بی گھر سے بھاگ کر میانوالی لاری اڈا پہنچی تھی جہاں پر بشیر احمد ولد منظور حسین سکنہ سوانس نامی شخص نے اس کو ورغلا کر ڈیرہ اسماعیل خان لے گیا اور وہاں پر محمد یعقوب اور جعفر حسین ولدیت نامعلوم کے ساتھ ملکر غلام حسن ولد ربنواز قوم قصرانی بلوچ سکنہ تحصیل تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان کو 1لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔ غلام حسن نامی شخص نے لڑکی کے ساتھ نکاح کرلیا۔ڈی ایس پی موسیٰ خیل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لڑکی کو ٹریس کرکے تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان سے برآمد کرلیا۔ بشیر احمد سکنہ سوانس اور غلام حسن سکنہ تونسہ شریف کو گرفتار کر لیا جبکہ محمد یعقوب اور جعفر حسین سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جارہے ہیں جن کو بہت جلد ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔
ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو نے اس کامیاب کاروائی پر ڈی ایس پی سرکل مہر محمد ریاض، ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ محمد کاظم ، ایس آئی عبدالرحمن ، انچارج آئی ٹی اور انکی ٹیم کو شاباش دی ۔ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان میانوالی پولیس

میانوالی نیوز


میانوالی۔ڈی پی او ممتاز احمد دیو نے ٹریفک وارڈنز کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر معطل کردیا ۔
میانوالی( نوید حسین) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرممتاز احمد دیو نے ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر مخدوم فاروق، اے ایس آئی محمد اشرف خان، کنسٹیبل زاہد اقبال 42/C، کنسٹیبل محمد عارف 1168/C، ڈرائیور کنسٹیبل اکرام اللہ کو اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے پر معطل کردیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر مخدوم فاروق اور انکی ٹیم اپنی ڈیوٹی پوائنٹ اور سٹی ایریا چھوڑکر 15/20 کلو میٹر دور سیفن پل دلیوالی کے قریب بنوں کالاباغ روڈ پر ناکہ لگا کر آئل ٹینکرز اور ٹریلوں کا چالان کرکے ان کو کیے جانے والا جرمانہ نقد وصول کررہے تھے اور ڈرائیوروں سے چلان رسید بھی خود جمع کررہے تھے اور عوام الناس کوبلاوجہ تنگ کررہے تھے۔
ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو  نے اچانک جا کر خود چیک کیا اور ٹریفک وارڈن ایس آئی مخدوم فاروق اور انکی پوری ٹیم کو معطل کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سعید اللہ خان کو انکوائری مارک کردی ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او میانوالی نے تمام ٹریفک سٹاف کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ بے جا اور بلاوجہ عوام الناس کوہرگز پریشان نہ کیا جائے۔ ایسے پولیس افسران جن کی وجہ سے محکمہ پولیس کی بدنامی ہو اور وہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کریں گے تو ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اگر کوئی آئل ٹینکر ،ٹریلر یا کوئی بھی چھوٹی بڑی گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرئے توصرف ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
ڈی پی او میانوالی نے مزید شہریوں کے لیے بھی پیغام دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ کوئی ٹریفک وارڈن ان کو ناجائزطورپر تنگ نہ کرسکے۔
 ترجمان میانوالی پولیس

تونسہ شریف نیوز


تونسہ شریف
انتہائی افسوسناک خبر
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزار کے والد
سردار فتح محمد خان بزدار حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پا گئے انہیں دل کا دورہ پڑنے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
سردار فتح محمد خان بزدار اپنے قبیلے کے سردار بھی تھے اور تین بار ممبر صوبائی اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھےاے. سی تونسہ سردار عمر خان بھی موجود۔انکی نمازہ جنازہ آج شام 4 بجے ڈگری کالج گراونڈ تونسہ میں ادا کی جائے گی اس کے بعد ان کے آبائی گاوں بارتھی میں شام سات بجے دوبارہ نماز جنازہ ادا کی جائیگی ۔
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں