منگل، 5 مارچ، 2019

دنیا نیوز




خاص رپورٹ
دنیا کا آلودہ ترین ملک کون سا؟
ویب ڈیسک06 مارچ ، 2019

فضائی آلودگی کے اعتبار سےدنیا کے 30 آلودہ ترین شہروں میں سے 22 بھارتی شہر شامل ہیں۔

 دنیا کا آلودہ ترین ملک کون سا؟
فضائی آلودگی کے عالمی ادارے 'گرین پیس اینڈ ایئر ویژول کی جانب سے جاری تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے 30 بدترین شہروں میں بھارت کے 22 شہر شامل ہیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے نواحی شہر گروگرام کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جہاں ہوا کے معیار کا تناسب 135.8 ہے جو کہ صحت مند فضا کے لیے درکار تناسب سے تین گنا زیادہ آلودہ ہے۔

 دنیا کا آلودہ ترین ملک کون سا؟
رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے 22 بھارتی شہروں میں غازی آباد، فریدہ آباد، پٹنہ، لکھنؤ، دہلی، جودپور اور آگرہ سمیت دیگر شہر شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان شہروں میں صرف ہوا کے معیار کا تناسب ہی بہت خراب نہیں بلکہ ہوا میں موجود ’فائن پارٹیکلز‘ کی مقدار بھی بہت کم تھی۔ ماہرین ہوا کے معیاری اور صحت مند ہونے کو ایک انڈیکس سے ظاہر کرتے ہیں جسے ’ایئر کوالٹی انڈیکس‘ کہا جاتا ہے۔

 دنیا کا آلودہ ترین ملک کون سا؟
یاد رہے کہ بھارت میں 2017 میں فضائی آلودگی سے 12 لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے 30 بدترین فضائی آلودگی کا شکار شہروں میں چین کے 5 شہر شامل ہیںجبکہ پاکستان کے 2 شہر فیصل آباد اور لاہور بھی بدترین فضائی آلودگی والے شہروں میں شامل ہیں۔

 یورپی ممالک میں شامل بوسنیا کا دارالحکومت سرائیوو بدترین فضائی آلودگی کا شکار ہے ۔

پیر، 4 مارچ، 2019

میانوالی نیوز


میانوالی(ایم یاسین سے)میانوالی کا نواحی علاقہ شادیہ روڈ کی سہولیات سے مرحوم ہو چکا ھے۔ میانوالی سے سرگودھا روڈ شادیہ کے مقام پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔شادیہ سے گولیوالی کا لنک روڈ بھی خستہ حال۔
 سیاسی حضرات ہمارے لیے قابل احترام ھیں ان سے درخواست ھے کہ یہ روڈز پچھلے ادوار سے  بہت خراب ہیں ان روڈز کی مرمت کرادیں
شادیہ کی چیک پوسٹ چک قدرت آباد سے گولیوالی تک روڈ بھی ناکارہ بن چکا ھے
بارش کے بحث سڑکیں تلاب کا منظر پیش کرتی ھیں۔ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔ جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں جو کہ آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیں. شادیہ  اور گردونواح کے شہریوں کی درد بھری اپیل کہ جلد از جلد روڈ کی مرمت کی جائے اور عوام کی مشکلات کو حل کیا جائے ..

ہفتہ، 2 مارچ، 2019

Main Muhammad Feroz میاں محمد فیروز 38 سالہ خدمات


واں بھچراں۔
میرے استاد محترم
میرے محسن۔ میرے مربی۔
میرے بزرگ۔ میرے دوست ۔ میرے بڑے بھائی۔میرے چچا

جن کی زات گرامی کے ساتھ ان گنت رشتے ہیں
 معروف ماہر تعلیم
 اور
 سینئر ٹیچر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول واں بھچراں میاں محمد فیروز
اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔
 گزشتہ روز گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول واں بھچراں
 میں میاں محمد فیروز کے اعزاز میں خصوصی تقریب اور آلودعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اساتذہ۔ طلبا۔ معززین نے
 میاں محمد فیروز کی تعلیمی خدمات
 اور خصوصا ادارہ کی بہتری اور ترقی سمیت ادارہ کے نام کو روشن کرنے کےلیے عملی کوششوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
 میاں محمد فیروز کو 38 سالہ تعلیمی  مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ادارہ سے سٹاف اور طلبا نے انتہائی عزت و احترام اور تزک و احتشام سے رخصت کیا
 اور ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ طلبا اور دوستوں  نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔اس سے دو روز  قبل
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول واں بھچراں
 نے بھی اپنے سابقہ سینئر ہیڈ ماسٹر میاں محمد فیروز کے اعزاز میں الوداع تقریب کا اہتمام کیا۔
 اور اساتذہ۔ طلبا  اور دیگر  نے
 میاں محمد فیروز کی علاقہ اور مختلف تعلیمی  ادارہ جات کےلیے خدمات کو سراہا۔
 واضح رہے کہ میاں محمد فیروز اپنی 38 سالہ تعلیمی ملازمت کے دوران گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول واں بھچراں کے سیئنر ہیڈ ماسٹر ۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول واں بھچراں کے ہیڈ ماسٹر ۔
سیئنر ٹیچر۔
گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول واں بھچراں کےسیئنر  ٹیچر ایس ایس ٹی
کے علاوہ تین سال
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بھی رہے۔
 انہیں تعلیمی اداروں کا بہترین ایڈمنسٹریٹر ہونے کا بھی اعزاز ہے۔
تحریر شمعون حسین میانوالی

Abdul Razaq Shaheed Wan Bhachran PAF


AVM a. Razzaq. Invited to defend from sargodha base by F16. He was comandent of f16 aqadren. 2 f16 was sent to retaiat 4 mig 23 from afghanistan near peshawer. Avm hited 3 wd side winder mesiles. He was ewarded stara besaalat medal. A big name in PAF history from 1980 to 2003.
اے وی ایم.. عبدالرزاق. شھید 2003فروی.قومی سانحہ. کوھاٹ کریش. شھید نھین مرتے وہ زندہ ھوتے ھین انسان کو شعور نھی وہ اللہ کی جنت مین پرندون کے روپ مین تاقیامت برزخ کی درمیانی سٹیج گزارتے ھین اور حشر کے روز بغیر حساب پانچ سو سال پہلے جنت پہنچا دئیے جائین گے. اے وی ایم... ھمیشہ اول آتے. ڈاگ فائیٹ مین میراج کے ساتھ امریکی ایف سولہ والے  پائیلٹس کو زیر کر دیتے. اللہ پاک شھید کے درجات بلند کرے. آمین.

میانوالی ۔موچھ نیوز



میانوالی۔تھانہ موچھ پولیس کی بڑی کاروائی۔اندھا قتل ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
میانوالی(نمائندہ میانوالی)تھانہ موچھ کے نواحی علاقہ دلیوالی کے رہائشی اختر شاہ نامی شخص جو کہ تقریبا دو ماہ سے گھر سے لاپتہ تھا۔ اس کے لواحقین ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو کے پاس پیش ہوئے ۔ ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو نے ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمد ریاض کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ موچھ کامران بخت ، اے ایس آئی عبدالرزاق پر مشتمل ٹیم کو یہ خصوصی ٹاسک دیا۔ ایس ایچ او موچھ اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی مدد سے اس کے گھر سے تفتیش شروع کی اور دوران تفتیش ہی محمد اختر کے پوتے بابر علی اور اس کی زوجہ انصر کنول نے اس کے قتل کا اعتراف کیا او ر گزشتہ رات اس کی لاش گھر کے اندر دفن کردی۔ مزید تفتیش میں یہ بات بھی پتہ چلی کہ اختر علی کے پوتے اور اس کی دوسری بیوی انصر کنول کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے جس پر اختر علی نے ان کو منع کیا تھااس وجہ سے اس کو قتل کرکے لاش گھر کے اندر دفن کردی۔اختر علی کے لواحقین کا کہنا تھا کہ گھر سے اختر علی کی لکھی ہوئی وصیت ملی جس پر لکھا تھا کہ اگر کبھی میرے ساتھ کچھ ایسا ویسا ہو جائے تو میرے قاتل بابر علی اور انصر کنول ہوں گے۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر گھر کے کمرے میں کھدائی کرکے لاش برآمد کر لی۔ اس موقع پر ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو نے کہا کہ جس طرح میری ٹیم نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں لاپتہ شخص کی لاش برآمد کرکے اس کے قاتلوں کو گرفتارکیا ہے یہ میانوالی پولیس کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ڈی پی او میانوالی نے ایس ایچ او موچھ اور انکی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان میانوالی پولیس

جمعہ، 1 مارچ، 2019

اسلام آباد نیوز



اسلام آباد۔ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریا ر خان آفریدی نے اسلام آباد پولیس کے شہید کنسٹیبل وسیم زیاد کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر اسلام آباد پولیس کے گیارہ افسران و جوانوں کو اپنے آفس بلا کر نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیں ،اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان ،ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید،اے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل ،ایس پی انوسٹی گیشن سید مصفطٰی تنویر ،ایس پی سٹی ساعد عزیز بھی موجود تھے،انعامات پانے والے افسران میں انسپکٹر عبدالغفور،سب انسپکٹر شمس اکبر،سب انسپکٹر لیاقت علی،کنسٹیبل شاہین اقبال،کنسٹیبل فہد امین،کنسٹیبل صابر علی،کنسٹیبل ساجد خان،کنسٹیبل محمد عادل،کنسٹیبل وسیم اقبال،کنسٹیبل بدر شفیق اور کنسٹیبل حامد شاہ شامل ہیں،انسپکٹر کو 75ہزار معہ تعریفی سند ،سب انسپکٹرز کو 50ہزار روپے معہ تعریفی اسناد جبکہ جوانوں کو 40ہزار روپے فی کس معہ تعریفی اسناد سے نوازا گیا،ان پولیس افسران و جوانوں نے تمام تر سرکاری و ذاتی وسائل کو بروئے کا رلاتے ہوئے اور تکنیکی بنیادوں پر ملزمان کو ٹریس کیا اور ان کو گرفتار کیا تھا،ملزمان نے سیکٹر آئی ایٹ تھری میں ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کر کے اسلام آباد پولیس کے ایک جوان کنسٹیبل وسیم زیاد کو شہید اور ایک جوان کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے تھے.

کراچی: بھارتی طیاروں کومارگرانے والے قومی ہیرواسکواڈرن لیڈرحسن صدیقی قوم کی آنکھ کا تارا توبن چکے ہیں تاہم ان کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں


کراچی: بھارتی طیاروں کومارگرانے والے قومی ہیرواسکواڈرن لیڈرحسن صدیقی قوم کی آنکھ کا تارا توبن چکے ہیں تاہم ان کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے ماضی میں ایک ویڈیومیں بھی کام کیا تھا جس کا کردارتین سال بعد سچ ہوگیاپاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کومارگرانے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی قومی ہیروبن چکے ہیں۔ لوگ ان کے جرات مندانہ اقدام اوربہادری کو بے حد سراہ رہے ہیں۔ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے تین سال قبل پاک فضائیہ کی ایک میوزک ویڈیو ’’فضاؤں کے محافظ‘‘ میں کام کیا تھا جس میں انہوں نے پائلٹ کا کردار ادا کیا تھا۔…
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں