جمعہ، 17 مئی، 2019

عیسیٰ خیل



اے سی عیسٰی خیل راٸے ذوالفقار علی سے ان کے
آفس میں میٹنگ ہوٸی جس میں عیسٰی خیل شہر میں  صفاٸی کے پلان پر بات ہوٸی۔ جناب اے سی صاحب کا کہنا تھا کہ انشإ اللہ دو ہفتے بعد شہر بھر میں صفاٸی ایک باقاعدہ پلان کے مطابق ہو گی اور کچرہ کنڈیوں کا مستقل بنیادوں پر حل نکالا جاٸے گا۔ سینیٸر صحافی رفیع اللہ خان نے  روڈ کی با ر بار کھداٸی اور پاٸپ لیکج کا ذکر کرتے ہوٸے کہا کہ اس سنگین مسٸلے کا کوٸی ٹھوس حل نکالا جاٸے۔ اے سی  جناب راٸے ذوالفقارصاحب نے یقین دہانی کراتے ہوٸے کہا کہ اس سلسلہ میں انشإ اللہ ٹھوس اقدامات اٹھا کر مین  روڈ کو مزید ٹوٹ پھوٹ سے بچایا جاٸے گا۔

جمعرات، 16 مئی، 2019

ملتان بے حسی اور حیوانیت کا اک اور واقعہ


*ملتان۔۔۔*
*تمام سٹاف کوگھنٹہ گھرچوک پرعبرت ناک سزادی جائے۔۔۔۔*
*اکثر ھی سوچتا ھوں کہ قیامت آھی جانی چاھیئے کیونکہ ھم لوگ ھی بے حس ھیں*
*ہمیں کوئی فکر نہیں کوئی جیئے یا مرے بس ھماری جھوٹی شان و شوکت پہ داغ نہیں لگنا چاھیئے*
*سمجھ نہیں آتا کہ لوگ خود کو خدا کیوں سمجھتے ہیں  ایک باھمت لڑکی نے حالات کا مقابلہ کرتے کرتے اپنی جان دے دی*
*کل لاریٹس پبلک سکول اینڈ گروپس ملتان نزد انصاری چوک حارث کیمپس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ھے*
 *ایک ٹیچر جس کا نام اسماء ھے عمر با مشکل 19/20  سال ھوگی جوکہ ملتان سے تھوڑی دور قصبہ مڑل کی رہائشی تھی  وہ حالات کا مقابلہ کرتے کرتے اپنی زندگی سے ھار گئی*
 *ھوا یوں کہ یہ میری بہن صرف سات ہزار روپے میں اس سکول میں پڑھاتی تھی  جبکہ اس کے والد مسجد میں آذان دیتے تھے اور ایک بھائی کالج میں پڑھ رھا ھے  اس کی سات ہزار تنخواہ سے بھائی کی تعلیم اور گھر کا خرچہ چلتا تھا  وہ ملتان اپنے ماموں کے گھر رھتی تھی*
*ھوا یوں کہ یہ جب سکول گئی تو جونیئر سٹاف کی ھیڈ نے اس کی بہت بے عزتی کی  اور کہا کہ تمہاری انگلش ٹھیک نہیں ایک تو تم پہ احسان کیا ھے ورنہ کون تم کو نوکری دیتا*
*اب تم کو فارغ کرتی ھوں جب اس نے یہ سنا تو رونے لگ گئی اور کہنے لگی میم میری گھر کوئی کمانے والا نہیں ھے*
 *مجھے موقع دے دیں اور اس نے تمام سٹاف سے مدد مانگی کہ اس کی Help کریں* 
*سب نے یہ کہا کہ جاکر Cheif Executive چوھدری خالد جاوید وڑائچ کو کہو جو کہ جنوبی پنجاب Pti کے vice President ہیں*
 *سب کے سامنے اس معصوم ٹیچر کی عزتی کی اسی وجہ سے جب Spoken English کا پیریڈ ھوا تو مس نرگس آئیں اور کہنے لگی کہ چلو میرے ساتھ سب کے سامنے Presentation دو*
*صبح کی بے عزتی کی وجہ یہ پہلے بہت زیادہ سٹریس میں تھی یہ بولی کہ میم میں کل دے دوں گی Presentation تو میم بولی دینی ھے تو ابھی دو*
 *ورنہ اپنے گھر جاؤ پکی پکی چھٹی*
 *جب اس نے یہ سنا تو  چپ چپ ساتھ چل پڑی   جب یہ روم میں داخل ھوئی تو صرف چند ھی الفاظ بول سکی اس کا ایک دم BP Low ھوگیا اور نیچے گرگئی اور سر پہ چوٹ لگی*
*دوسری ٹیچرز نے Ambulance بلانے کا کہا تو سکول کی Reputation کو مدنظر رکھتے ھوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ خالد جاوید وڑائچ کی کار میں ھسپتال لے جاتے ھیں*
 *لیکن جس شخص کو کبھی میں  انسان کے روپ میں فرشتہ سمجھتا تھا اس نے صاف انکار کر دیا کہ میری کار استعمال نہ کی جائے*
 *پھر رکشہ منگوایا اور نشتر لے کر گئے لیکن موقع پہ طبی امداد نا ملنے کی صورت میں یہ بہن زندگی کی بازی ھار گئی*
*اناللہ وانا الیہ راجعون*
*ایک اور باھمت بیٹی دنیا چھوڑ گئی ھے اب تو کچھ بولو  گونگے بہرے لوگو .....*
*اس بچی کے انصاف کے لیئے آواز اٹھاؤ*
*ورنہ ایسے ھی جنازے اٹھتے رھیں گے یہ فرعون لوگ ھم غریبوں کو ایسے ھی مارتے رھیں گے*
*خدا کے لیئے بس کردو*
*ان سکول مافیا کو لگام ڈالو*
*میں کسی سیاست دان کی مخالفت نہی کر رھا بلکہ اپنے بےحس معاشرہ کا ماتم کررھا ھوں*

بدھ، 15 مئی، 2019

عیسیٰ خیل


( عیسٰی خیل(شاہد نیازی
آج اے سی عیسٰی خیل  راۓ ذوالفقار علی نے رمضان بازار کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالز پر اشیإ خورد نوش کو چیک کیا۔ نماٸندہ وائی سی این  کی نشاندہی پر اے سی صاحب نے مارکیٹ کمیٹی کے سٹالز پر موجود ناقص اور غیر معیاری چنے اور ماش کی دال کا نوٹس لیتے ہوٸے کہا کہ معیاری دال کی فراہمی کو یقینی بنایا جاٸے گا۔ چینی اور آٹا کے اسٹالز پر موجود  سرکاری اہلکاروں کا ہدایات جاری کیں کہ سب لوگوں کو ہدایات کی مطابق آٹا چینی گھی  اور دیگر اشیإ خورونوش کی فراہمی کو یقینی بناٸیں۔  بعد ازاں براٸلر گوشت کے اسٹال کا دورہ کیا اور سکیل اور وزن والے باٹ چیک کیے۔ براٸلر گوشت کے تاجرکو صفاٸی کے بارے سخت وارننگ دی ۔

عیسیٰ خیل


عیسیٰ خیل (شاہد نیازی ):ASP/SDPO عیسی خیل شہزادہ عمر عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بانگی خیل انسپکٹر محمد نسیم اور انکی ٹیم  نے دوران چیکنگ سحرگل ولد غلام جان سے 420 گرام چرس اور پسٹل 30 بور برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ بانگی خیل میں الگ الگ مقدمات درج کیے۔ ڈی پی او میانوالی ممتاز احمد دیو اس کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ بانگی خیل اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

منگل، 14 مئی، 2019

میانوالی


*میانوالی/ایم ایس تعیناتی*

میانوالی: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نئے ایم ایس کی تعیناتی
ڈاکٹراطھر فاروق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ اڈو مظفرگڑھ سے میانوالی تعینات ھوئے ھیں. نوٹیفکیشن جاری

رپورٹ . ملک یاسین شان میانوالی

میانوالی نیوز



میانوالی ۔ (شمعون حسین سے)مستی والہ کے علاقہ میں مبینہ طور پر زمین تنازعہ پر  مخالفین کی فا ئرنگ سے  ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122نے طبی امداد دیکر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔
 زخمی لطیف اللہ  وانڈھا پنوں خیلانوالہ کا رہائشی ہے 

عیسی خیل نیوز

عیسیٰ خیل (تحصیل رپورٹر  ) ضلع میانوالی کے واٹر سپلائز پر کام کرنے والے 460 ملازمین کو گذشتہ 28 ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کی جا سکیں ملازمین کے مطابق انتظامیہ کبھی بجٹ نہ ہونے کا رونا روتی ہے اور کبھی بہت جلد ادا کرنے کے لارے لپے لگائے جا رہے ہیں جبکہ ملازمین اتنے لمبے عرصہ سے تنخواہ نہ ملنے سے بھوکے روزے رکھنے پر مجبور ہو گئے ہیں اس صورتحال سے تنگ آ کر متاثرہ ملازمین نے ڈی سی آفس میانوالی کے سامنے احتجاج شروع کر دیا ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے متاثرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں اور حکومت پنجاب کے محکمہ فنانس کو بجٹ کیلئے لیٹر لکھا ہوا ہے اور انشااللہ بہت جلد آپکا مسئلہ حل ہو جائے گا انھوں نے مزید کہا کہ آپ بھی اپنی ڈیوٹی جانفشانی سے کریں کیونکہ میں آپکی جنگ لڑ رہا ہوں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تلاش

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں

پلیزچینل کو سبسکرائب کریں
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں
The YNC News Lahore
غریب کی آواز بلند کریں ہماری نیوز کو شئیر ضرور کریں

آمدورفت

Time

مشہور اشاعتیں